جمہوریہ قبرص کے صدر کے سرکاری دورے پر مشترکہ بیان
May 22nd, 09:31 pm
ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر جمہوریہ قبرص کے صدر جناب نیکوس کرسٹوڈولی ڈ یس نے 23-20 مئی 2026 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب قبرص یوروپی یونین کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے ۔