Prime Minister pays tributes to former PM Chaudhary Charan Singh ji on his birth anniversary
December 23rd, 09:39 am
On the birth anniversary of Former PM Bharat Ratna Chaudhary Charan Singh, PM Modi lauded his dedication to the welfare of the deprived sections of society and farmers. The PM also remarked that the country can never forget his contributions to nation-building.Assam has picked up a new momentum of development: PM Modi at the foundation stone laying of Ammonia-Urea Fertilizer Project in Namrup
December 21st, 04:25 pm
In a major boost to the agricultural sector, PM Modi laid the foundation stone of Ammonia-Urea Fertilizer Project at Namrup in Assam. He highlighted the start of new industries, the creation of modern infrastructure, semiconductor manufacturing, new opportunities in agriculture, the advancement of tea gardens and their workers as well as the growing potential of tourism in Assam. The PM reiterated his commitment to preserving Assam’s identity and culture.PM Modi lays foundation stone of Ammonia-Urea Fertilizer Project of Assam Valley Fertilizer and Chemical Company Limited at Namrup, Assam
December 21st, 12:00 pm
In a major boost to the agricultural sector, PM Modi laid the foundation stone of Ammonia-Urea Fertilizer Project at Namrup in Assam. He highlighted the start of new industries, the creation of modern infrastructure, semiconductor manufacturing, new opportunities in agriculture, the advancement of tea gardens and their workers as well as the growing potential of tourism in Assam. The PM reiterated his commitment to preserving Assam’s identity and culture.کابینہ نے 2026 سیزن کےناریل کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی منظوری دی
December 12th, 04:20 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2026 کے سیزن کے لیے ناریل (کھوپرا) کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو منظوری دے دی ہے۔ کاشتکاروں کو مناسب قیمتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت نے 19-2018 کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ تمام مجاز فصلوں کی ایم ایس پی کم از کم تمام بھارت کے اوسط پیداواری لاگت کے 1.5 گنا سطح پر مقرر کی جائے گی۔ سال 2026 کے سیزن کے لیے ملنگ کھوپرا کے مناسب اوسط معیار (فیئر ایوریج کوالٹی) کی ایم ایس پی 12,027 روپے فی من اور بال کھوپرا کی ایم ایس پی12,500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 06th, 08:14 pm
یہاں ہندوستان ٹائمز سمٹ میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد مہمانان موجود ہیں۔ میں منتظمین اور تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھنا جی نے ابھی دو باتوں کا ذکر کیا، جو میں نے محسوس کیا۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پچھلی بار تشریف لائے تھے تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا۔ اس ملک میں کوئی بھی میڈیا ہاؤسز کو کام بتانے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔ لیکن میں نے کی تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ شوبھنا جی اور ان کی ٹیم نے یہ کام بڑے جوش و خروش سے کیا۔ اور ملک کو، جب میں ابھی نمائش دیکھ کے آیا، میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس کو ضرور دیکھیئے۔ ان فوٹوگرافروں نے اس لمحے کو اس طرح قید کیا ہے کہ اسے امر کر دیا ہے۔ دوسری بات جو انہوں نے کہی، اور وہ بھی ذرا میں الفاظ کو جیسے میں سمجھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہا آپ آگے بھی، ایک تو یہ کہہ سکتی تھیں، کہ آپ آگے بھی ملک ملک خدمت کرتے رہئے، تاہم ہندوستان ٹائمز یہ کہے، آپ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہئے، میں اس کے لیے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈر شپ سمِٹ 2025 سے خطاب
December 06th, 08:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس سمٹ میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے متعدد معزز مہمان موجود ہیں اور انہوں نے منتظمین سمیت تمام ان لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے خیالات رکھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شوبھانا جی نے اپنی گفتگو میں دو نکات کا ذکر کیا تھا جن پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔ پہلا نکتہ ان کے اُس مشورے سے متعلق تھا جو انہوں نے اپنی گزشتہ آمد کے وقت دیا تھا، ایسا مشورہ جو عموماً میڈیا اداروں کو نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے دیا۔ انہیں خوشی ہے کہ شوبھانا جی اور ان کی ٹیم نے اسے پوری دلچسپی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نمائش دیکھنے گئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ فوٹوگرافرز نے لمحوں کو اس طرح محفوظ کیا ہے کہ وہ امر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سب کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا۔ جناب مودی نے شوبھانا جی کے دوسرے نکتے کا بھی حوالہ دیا، جسے انہوں نے صرف یہ خواہش نہیں سمجھا کہ وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں، بلکہ یہ ہندستان ٹائمز کی طرف سے یہ کہنے کے برابر ہے کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں جس پر انہوں نے خاص طور پر اظہارِ تشکر کیا۔وزیراعظم نے یوم آئین کے موقع پردستور ہند کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کیا
November 26th, 10:15 am
یومِ آئین کے موقع پر وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے دستور ہند کے معماروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اعتراف کیا کہ اُن کا وژن اور دوراندیشی آج بھی قوم کو ایک وکست بھارت کی تعمیر کے اجتماعی سفر میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 25th, 10:20 am
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سب سے قابل احترام سرسنگھ چالک، ڈاکٹر موہن بھاگوت جی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدر، قابل احترام مہنت نرتیہ گوپال داس جی، سنت برادری، یہاں آئے سبھی عقیدت مند، ملک اور دنیا کے رام بھکت کی جو اس تاریخی لمحے کے گواہ ہیں، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا
November 25th, 10:13 am
قوم کے سماجی، ثقافتی اور روحانی منظرنامے میں تاریخی لمحات رقم کرتے ہوئے، وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ایودھیا میں مقدس شری رام جنم بھومی مندر کے شیکھرپرباضابطہ طور پر کیسریا جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔دھوجا اُتسو مندر کی تعمیر کے مکمل ہونے کی علامت ہے اور یہ ثقافتی جشن اور قومی یکجہتی کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ آج ایودھیا شہر ہندوستان کے ثقافتی شعور کی ایک اور بلند چوٹی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔جناب مودی نے کہا: “آج پورا ہندوستان اور ساری دنیا بھگوان شری رام کے جذبے سے شرابورہو گئی ہے”۔انہوں نے زور دے کرکہا کہ رام کے ہر عقیدت مند کے دل میں انوکھی تسکین، بے پایاں شکرگزاری اور عظیم روحانی خوشی موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدیوں پرانے زخم بھر رہے ہیں، صدیوں کا درد ختم ہو رہا ہے اور صدیوں کا عزم آج اپنی تکمیل کوپہنچ رہا ہے۔وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ یہ اس یگیہ کا اختتام ہے جس کا شعلہ 500 سال تک جلتا رہا، ایک یگیہ جس کا اعتقاد کبھی کمزور نہ ہوا اور جس کا یقین ایک لمحے کے لیے بھی ٹوٹا نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج بھگوان شری رام کے سناتن توانائی اور شری رام کے خاندان کی عظمت اس دھرم دھوجا کی شکل میں اس بہت ہی مقدس اور شاندار مندر میں نصب کی گئی ہے۔کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں کسانوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
November 20th, 12:30 pm
وزیر اعظم - نمسکار ، یہ سب قدرتی کھیت باڑی کرنے والے ہیں؟وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں جنوبی ہندوستان نامیاتی کاشتکاری اجلاس 2025 میں کسانوں کے ساتھ بات چیت کی
November 20th, 12:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں جنوبی ہندوستان نامیاتی کاشکاری اجلاس 2025 میں کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ نامیاتی کاشتکاری میں مصروف کسانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب مودی نے کیلے کی پیداوار کا مشاہدہ کیا اور کیلے کے فضلے کے استعمال کے بارے میں دریافت کیا۔ کسان نے وضاحت کی کہ تمام نمائش شدہ اشیا کیلے کے فضلے سے بنی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تھیں۔ وزیر اعظم نے پوچھا کہ کیا ان کی مصنوعات پورے ہندوستان میں آن لائن فروخت کی جاتی ہیں، جس پر کسان نے تصدیق کی ۔ کسان نے مزید کہا کہ وہ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کے ساتھ ساتھ انفرادی شراکت داروں کے ذریعے پورے تمل ناڈو کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی مصنوعات آن لائن فروخت کی جاتی ہیں، برآمد کی جاتی ہیں اور پورے ہندوستان میں مقامی بازاروں اور سپر مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ جناب مودی نے دریافت کیا کہ ہر ایف پی او میں کتنے لوگ مل کر کام کرتے ہیں، جس پر کسان نے جواب دیا کہ تقریبا ایک ہزار افراد شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے اس بات کو سراہا اور اس کے ساتھ ہی پوچھا کہ کیا کیلے کی کاشت خصوصی طور پر ایک علاقے میں کی جاتی ہے یا دوسری فصلوں کے ساتھ ملا کر کی جاتی ہے ۔ کسان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف علاقے مختلف خصوصی مصنوعات میں مہارت رکھتے ہیں اور مزید کہا کہ ان کے پاس جی آئی مصنوعات بھی ہیں ۔کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 07:01 pm
مُعزّز اسٹیج پر جلوہ افروز ریاستِ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ایل مروگن جی ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کے راماسامی جی ، مختلف زرعی تنظیموں کے تمام معززین ، دیگر عوامی نمائندے ، میرے پیارے کسان بھائیو اور بہنو اور پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہم سے جڑنے والے لاکھوں کسان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں! میں یہاں سے ان کو بھی وَنکّکم اور نمسکار کہتا ہوں،اور سب سے پہلے میں آپ سب سے، اور ملک بھر میں جمع ہونے والے اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ میں آج پٹاپرتھی میں ستیہ سائیں بابا کے پروگرام میں تھا ، لیکن وہاں پروگرام کچھ دیر تک چلا ، اس لیے مجھے آنے میں تاخیر ہوئی ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک بھر میں آپ سب کو کیا تکلیف ہوئی ، بہت سے لوگ بیٹھے ہیں ، اس کے لیے میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں’ ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 ‘سے خطاب کیا
November 19th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کوئمبٹور کی مقدس سرزمین پر’ مارودھملائی کے بھگوان مروگن ‘کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کوئمبٹور کو ثقافت ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین قرار دیا اور اسے جنوبی ہندوستان کی کاروباری طاقت کے ایک طاقتور مرکز کے طور پر تسلیم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہر کا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں انتہائی معاون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئمبٹور نے اب مزید امتیاز حاصل کیا ہے، کیونکہ اس کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی پی رادھا کرشنن اب نائب صدر کے طور پر اپنے کردار میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم 19 نومبر کو آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے
November 18th, 11:38 am
تقریباً صبح 10 بجے وزیرِ اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے پٹّا پارتھی میں بھگوان شری ستیہ سائی بابا کے مقدس عبادت گاہ اور مہاسمادھی پر حاضری دیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ تقریباً صبح 10:30 بجے وزیرِ اعظم بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی صدیانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی زندگی، تعلیمات اور پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ جاری کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔بھوٹان کے عزت مآب چوتھے شاہ کے 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 11th, 12:00 pm
آج کا دن بھوٹان کے لیے، بھوٹان کے شاہی خاندان کے لیے، اور ان تمام لوگوں کے لیے جو عالمی امن میں یقین رکھتے ہیں، انتہائی اہم ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی متھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا
November 11th, 11:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی میتھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ ، عزت مآب جگمے کھیسر نامگیئل وانگچک اور چوتھے بادشاہ عزت مآب ، جگمے سنگے وانگچک کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے معزز اراکین ، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیرنگ توبگے اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔وزیر اعظم نے یوم ہریانہ پر مبارکباد پیش کی
November 01st, 09:20 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم ہریانہ کے موقع پر ہریانہ کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔وزیر اعظم نے پاسمپون متھوراملنگا تھیور جی کو ان کی گرو پوجا پر خراج عقیدت پیش کیا
October 30th, 12:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قابل احترام پاسمپون متھوراملنگا تھیور جی کو ان کی گرو پوجا کے مبارک موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔کابینہ نے ربیع 2025-26 کے لیے فاسفیٹ اور پوٹاسک والی کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی کی شرحوں کو منظوری دی
October 28th, 03:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج فاسفیٹ اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر ربیع( آر اے بی آئی )سیزن 2025-26 (01.10.2025 سے 31.03.2026 تک) کے لیے غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں کو طے کرنے کے لیے کھادوں کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ربیع 2025-26 کے موسم کے لیے تخمینہ بجٹ کی ضرورت تقریباً 37,952.29 کروڑ روپے ہوگی، جو خریف 2025 کے بجٹ کے مقابلے میں تقریباً 736 کروڑ روپے زیادہ ہے۔نئی دہلی میں کرشی پروگرام میں کسانوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
October 12th, 06:45 pm
کسان ۔ رام-رام! میں ہریانہ کے ہسار ضلع کا ہوں جی میں۔ میں نے کابلی چنا بونے سے کھیتی شروع کی تھی۔ تو پہلے تھوڑی...