وزیر اعظم نے یروشلم میں ٹیک نمائش کا دورہ کیا

February 26th, 10:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے 25 فروری 2026 کو مختلف شعبوں میں اسرائیلی اختراعات کا مظاہرہ کرنے والی ایک نمائش کا دورہ کیا ۔ نمائش میں ایگری ٹیک ، واٹر ٹیک ، کلائمیٹ ٹیک ، ہیلتھ بائیوٹیک ، اسمارٹ موبلٹی ، اے آئی ، سائبرسکیوریٹی اور کوانٹم ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھنے والی سرکردہ کمپنیاں اور تحقیقی ادارے شامل تھے ۔

وزیر اعظم 29 اکتوبر کو ممبئی جائیں گے

October 27th, 10:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر 2025 کو ممبئی کا دورہ کریں گے اور تقریبا شام 4 بجے وہ میری ٹائم لیڈرز کانکلیو سے خطاب کریں گے اوراین ای ایس سی او( نیسکو) نمائشی مرکز ، ممبئی میں منعقد ہونے والے انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم کی صدارت کریں گے ۔

India is continuously contributing to global food security: PM Modi at World Food India 2025

September 25th, 06:16 pm

In his address at World Food India 2025, PM Modi highlighted that global investors are looking towards India with great optimism. Reiterating his message from the Red Fort, the PM declared that this is the right time to invest in and expand in India. He emphasized that the government has established 10,000 FPOs since 2014, connecting lakhs of small farmers and bringing India’s agricultural persity to every household.

Prime Minister Shri Narendra Modi addresses World Food India 2025

September 25th, 06:15 pm

In his address at World Food India 2025, PM Modi highlighted that global investors are looking towards India with great optimism. Reiterating his message from the Red Fort, the PM declared that this is the right time to invest in and expand in India. He emphasized that the government has established 10,000 FPOs since 2014, connecting lakhs of small farmers and bringing India’s agricultural persity to every household.

وزیراعظم کا اُتراکھنڈ کے ہرشل میں ونٹر ٹورزم پروگرام سے خطاب کا متن

March 06th, 02:07 pm

یہاں کے توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ، میرے چھوٹے بھائی پشکر سنگھ دھامی جی، مرکزی وزیر جناب اجے ٹمٹا جی، ریاست کے وزیر ستپال مہاراج جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بھارتی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ جی، پارلیمنٹ میں میری ساتھی مالا راج لکشمی جی، رکن اسمبلی سوریش چوہان جی، تمام معزز افراد، بھائیوں اور بہنوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں سرمائی سیاحتی پروگرام سے خطاب کیا

March 06th, 11:17 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھانے کے بعد سرمائی سیاحت کے پروگرام میں شرکت کی ۔ انہوں نے مکھوا میں ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ پر پوجا اور درشن بھی کیا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مانا گاؤں میں پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اس بحران کے وقت یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں ، جس نے متاثرہ خاندانوں کو بے پناہ طاقت فراہم کی ہے ۔

نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر، وزیر اعظم 12 جنوری کو وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کریں گے

January 10th, 09:21 pm

قومی یوم نوجوان کے موقع پر، سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کی یاد میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری کو، نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں، صبح تقریباً 10 بجے وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کریں گے۔ وہ ہندوستان بھر کے 3000 متحرک نوجوان لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقدہ 18 واں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا متن

January 09th, 10:15 am

اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو جی، ہمارے مقبول وزیراعلیٰ موہن چندر ن مانجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ایس جے شنکر جی، جویل اورم جی، دھرمندر پردھان جی، اشونی ویشنو جی، شوبھا کرندلاجے جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، پبیترہ مارگریٹا جی، اوڈیشہ حکومت کے نائب وزیراعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو جی، پرواتی پریڈا جی، دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، دنیا بھر سے یہاں آئے ماں بھارتی کے تمام بیٹے اوربیٹیاں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا

January 09th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تمام مندوبین اور تارکین وطن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دنیا بھر میں مختلف ہندوستانی ڈائسپورا پروگراموں میں افتتاحی گیت بجایا جائے گا۔ انہوں نے گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ رکی کیج اور ان کی ٹیم کی شاندار پیش کش کے لیے تعریف کی،جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے جذبات اور احساسات کی عکاسی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم 4 جنوری کو نئی دہلی میں گرامین بھارت مہوتسو 2025 کا افتتاح کریں گے

January 03rd, 05:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 جنوری کو، صبح تقریباً ساڑھے دس بجے، نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں گرامین بھارت مہوتسو 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم 6 دسمبر کو اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کریں گے

December 05th, 06:28 pm

شمال مشرقی ہندوستان کی ثقافتی وراثت کو منظر عام پر لانے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 دسمبر کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں تقریباً 3 بجے سہ پہر اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔

ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 30th, 12:00 pm

آر بی آئی کے گورنر جناب شکتی کانت داس جی، کرس گوپال کرشنن جی، ممبرز آف ریگولیٹر، فنانس انڈسٹری کے لیڈرز، فن ٹیک اور اِسٹارٹ اَپ ورلڈ کے میرے ساتھی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹرکے ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ (جی ایف ایف- 2024)سے خطاب کیا

August 30th, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے ممبئی میں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ (جی ایف ایف- 2024) سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔ جی ایف ایف کو پیمنٹس کونسل آف انڈیا، نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا اور فن ٹیک کنورجینس کونسل نے مشترکہ طور پر منعقد کیا ہے اور اس کا مقصد فن ٹیک میں ہندوستان کی پیش رفت کا مظاہرہ کرنا اور اس شعبے کے اہم فریقین کو یکجا کرنا ہے۔

وزیر اعظم کاوی ڈی این کے ایچ میں روساٹوم پویلین کا دورہ

July 09th, 04:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روس کے صدرجناب ولادیمیر پوتن کے ہمراہ آج ماسکو میں کل روس نمائشی مرکز وی ڈی این کے ایچ کا دورہ کیا۔

بھارت ٹیکس 2024، نئی دہلی میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 26th, 11:10 am

کابینہ میں میرے ساتھی، پیوش گوئل جی، درشنا جردوش جی، مختلف ممالک کے سفیر، سینئر سفارت کار، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران، فیشن اور ٹیکسٹائل کی دنیا سے وابستہ تمام دوست، نوجوان کاروباری، طلباء، ہمارے بنکر اور ہمارے کاریگر۔ دوستو، خواتین و حضرات!بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے بھارت ٹیکس میں آپ سب کو مبارکباد!آج کا یہ انعقاد اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ بھارت کے دو سب سے بڑے نمائشی مراکز، بھارت منڈپم اور یشوبومی میں بہ یک وقت ہو رہا ہے۔ آج 3 ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان... 100 ممالک سے تقریباً 3 ہزار خریدار... 40 ہزار سے زیادہ تجارتی زائرین... اس ایونٹ سے ایک ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ ایونٹ ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پوری ویلیو چین کو ایک ساتھ آنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا

February 26th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا، جو کہ ملک میں منعقد ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل پروگرام میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔

وزیر اعظم 2 فروری کو ہندوستان کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی پہلی موبلٹی نمائش-بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے

February 01st, 03:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 فروری 2024 کو شام 4:30 بجے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی پہلی موبلٹی نمائش - بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 - میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے۔