وزیر اعظم 21 اپریل کوسول سروسز ڈے کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کریں گے
April 19th, 01:16 pm
17ویں سول سروسز ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل کو، صبح تقریباً 11 بجے، نئی دہلی کے وگیان بھون میں سرکاری ملازمین سے خطاب کریں گے۔ وہ عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز بھی تفویض کریں گے۔