وزیر اعظم نے سی بی ایس ای کے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے والے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی

May 13th, 02:36 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سی بی ایس ای کے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے مزید کہا، ‘‘یہ آپ کے عزم، نظم و ضبط اور محنت کا نتیجہ ہے۔ آج کا دن والدین، اساتذہ اور دیگر تمام لوگوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا بھی ہے جنہوں نے اس حصولیابی میں اپنا تعاون دیا ہے’’۔

For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast

March 16th, 11:47 pm

PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی

March 16th, 05:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔

’من کی بات‘ کی 119 ویں قسط (23 فروری 2025)میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 23rd, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی جاری ہے اور ہر طرف کرکٹ کا ماحول ہے۔ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرکٹ میں سنچری کی سنسنی خیزی کیسی ہوتی ہے۔ لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کروں گا، حالاں کہ بھارت نے خلا میں شاندار سنچری بنائی ہے۔ گذشتہ ماہ ملک میں اسرو کے 100 ویں راکٹ کی لانچنگ ہوئی۔ یہ صرف ایک عدد نہیں ہے۔ یہ ہر روز خلائی سائنس میں نئی بلندیوں کو چھونے کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا خلائی سفر ایک معمولی انداز میں شروع ہوا تھا۔ ہر قدم پر چیلنج تھے، لیکن ہمارے سائنس دان آگے بڑھتے رہے، ان پر فتح حاصل کرتے رہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس خلائی سفر میں ہماری کام یابیوں کی فہرست بڑھتی چلی گئی۔ لانچ وہیکل کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان، آدتیہ ایل-1 کی کام یابیاں ہوں یا ایک ہی راکٹ سے ایک ہی وقت میں 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو، اسرو کی کام یابیوں کا دائرہ کافی وسیع رہا ہے۔ صرف گذشتہ 10 برسوں میں تقریباً 460 سیٹلائٹ لانچ کیے گئے ہیں اور اس میں دوسرے ممالک کے بہت سے سیٹلائٹ بھی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں ایک اور اہم حقیقت یہ ہے کہ خلائی سائنس دانوں کی ہماری ٹیم میں خواتین کی طاقت کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج خلائی شعبہ ہمارے نوجوانوں کا پسندیدہ شعبہ بن گیا ہے۔

بہترین ماہرین، ایگزام واریئرس سے سنیئے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ امتحانات سے متعلق دباؤ اور اضطراب پر قابو پایا: وزیر اعظم

February 17th, 07:41 pm

پریکشا پے چرچا کا ایک خصوصی ایپی سوڈ 18 فروری کو صبح 11 بجے نشر کیا جائے گا، جس میں وہ نوجوان ایگزام واریئرس شامل ہوں گے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ امتحانات سے متعلق دباؤ اور اضطراب پر قابو پایا۔ یہ ایپی سوڈ ان کے تجربات، حکمت عملیوں اور امتحانات سے متعلق دباؤ، اضطراب پر قابو پانے اور تناؤ میں پرسکون رہنے کی تدابیر پیش کریں گے۔

امتحانات کے وقت مثبت طرز فکر ایگزام واریئرس کے سب سے بڑے معاونین میں سے ایک ہے: وزیر اعظم

February 15th, 05:58 pm

امتحانات کی تیاریوں کے دوران طلبا کے لیے ایک اہم معاون کے طور پر مثبت طرز فکر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سبھی سے آئندہ روز نشر ہونے والا ’پریکشا پے چرچا‘ ایپی سوڈ ملاحظہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جب تندرستی اور ذہنی سکون کی بات آتی ہے تو، سدگرو جگگی واسودیو ہمیشہ سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات میں شامل ہوتے ہیں: وزیر اعظم

February 14th, 08:15 pm

اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ جب بات تندرستی اور ذہنی سکون کی ہو سدگرو جگگی واسودیو ہمیشہ سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات میں شامل رہے ہیں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل پریکشا پہ چرچا کا چوتھا ایپیسوڈ دیکھنے کی اپیل کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی، امتحانات کے دوران گیجٹس کا کردار اور طلباء میں اسکرین ٹائم میں اضافے جیسے مسائل طلباء، والدین اور اساتذہ کو درپیش سب سے بڑے مسائل میں شامل ہیں

February 12th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ٹیکنالوجی ، امتحانات کے دوران گیجٹس کا کردار اور طلباء کے درمیان زیادہ اسکرین ٹائم طلباء ، والدین اور اساتذہ کو درپیش کچھ سب سے بڑی پریشانیوں میں سے ہیں ، سب پر زور دیا کہ وہ کل پریکشا پے چرچا کی تیسری قسط دیکھیں ۔

وزیر اعظم نے ہر کسی سے پریکشا پے چرچا کے تمام ایپسوڈدیکھنے پر زور دیا ہے

February 11th, 02:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سبھی پر زور دیا کہ وہ پریکشا پے چرچا 2025 کے تمام ایپسوڈ دیکھیں اور امتحان دینے والے ہمارے سورماؤں کی حوصلہ افزائی کریں۔

پریکشا پہ چرچا میں 12 فروری کو ذہنی صحت اور تندرستی پر خصوصی قسط ہوگی: وزیر اعظم

February 11th, 01:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ’ ایگزام واریرز ‘ جن سب سے عام موضوعات میں سے بات کرنا چاہتے ہیں ان میں سے ایک ذہنی صحت اور تندرستی ہے ۔ جناب مودی نے مزید کہا ،’اس لیے ، اس سال کی پریکشا پہ چرچا میں اس موضوع کے لیے خصوصی طور پر وقف ایک قسط ہے، جو کل ، 12 فروری کو نشر کی جائے گی ۔‘

’پریکشا پہ چرچا‘کی واپسی اور وہ بھی ایک تازہ اور جاندار شکل میں!: وزیر اعظم

February 06th, 01:18 pm

تمام امتحانی سورماؤں، ان کے والدین اور اساتذہ سے پریکشا پہ چرچا 2025 دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

وزیر اعظم نے ایگزام واریئرس آرٹ میلے کی ستائش کی

January 07th, 07:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آرٹ کے توسط سے امتحانات سے متعلق تناؤ کو کم کرنے کے مقصد سے منعقد کیے جانے والے ایگزام واریئرس آرٹ میلے کی ستائش کی ہے۔

The bond between students and teachers must be beyond syllabus and curriculum: PM Modi

January 29th, 11:26 am

PM Modi interacted with students, teachers and parents at Bharat Mandapam in New Delhi today during the 7th edition of Pariksha Pe Charcha (PPC). PM Modi urged the students to prepare themselves in advance to deal with stress and pressure situations. He said that students should possess the ability of standing firm against adverse situations and challenges.

PM interacts with students, teachers and parents during Pariksha Pe Charcha 2024

January 29th, 11:25 am

PM Modi interacted with students, teachers and parents at Bharat Mandapam in New Delhi today during the 7th edition of Pariksha Pe Charcha (PPC). PM Modi urged the students to prepare themselves in advance to deal with stress and pressure situations. He said that students should possess the ability of standing firm against adverse situations and challenges.

پریکشا پہ چرچا کا مقصد امتحانی سورماؤں کو مسکراہٹ کے ساتھ امتحانات میں کامیاب کراتے ہوئے تناؤ کو کامیابی میں بدلنا ہے:وزیر اعظم

December 14th, 11:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ پریکشا پہ چرچا کا مقصد تناؤ کو کامیابی میں بدلنا ہے، جس سے امتحانی سورماؤں کو مسکراہٹ کے ساتھ امتحانات میں کامیاب کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے سی بی ایس ای بورڈ کے تحت 12ہویں درجے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا کو مبارکباد پیش کی

May 12th, 04:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی بی ایس ای بورڈ کے تحت 12ہویں درجے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام # ایگزام واریئرس کو مبارکباد پیش کی۔

ایگزام وارئیرز کتابچے کا مقصد طلبا کو امتحان سے متعلق ہر طرح کے تناؤ سے راحت پہنچانا ہے: وزیراعظم

February 25th, 09:44 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایگزام وارئیرز کتابچے کا مقصد طلبا کو ہر قسم کے ذہنی تناؤ سے راحت پہنچانا ہے۔جناب مودی، تعلیم کے محکمے کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ اناپورنا دیوی کے ایک ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے، جس میں وزیر موصوفہ نے بتایا کہ کوڈرما میں ایک اسکول کے طلبا نے ایگزام وارئیرس کے مطالعے کے بعد امتحان سے متعلق ذہنی دباؤ سے راحت محسوس کی۔

‏’’پریکشا پہ چرچا 2023‘‘ میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کے ساتھ گفت و شنید کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن‏

January 27th, 11:15 am

شاید یہ پہلا موقع ہے جب اتنی سردی میں پریکشا پہ چرچا کی جارہی ہے۔ عام طور پر فروری میں ہوتی ہے۔ لیکن اب خیال آیا کہ آپ سبھی کو 26 جنوری کا بھی فائدہ ملنا چاہیے، باہر سے آنے والوں کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وہ کرتویہ پتھ پر تھے۔ آپ کو کیسا محسوس ہوا؟ بہت اچھا لگا۔ ٹھیک ہے ، جب آپ گھر جائیں گے تو آپ کو کیا بتائیں گے ؟ کچھ نہیں بتائیں گے۔ اچھا ساتھیو ، میں زیادہ وقت نہیں لوں گالیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ پریکشا پہ چرچا میرا بھی امتحان ہے۔ اور ملک کے کروڑوں طالب علم میرا امتحان دے رہے ہیں۔ اب میں یہ امتحان دے کر خوش و خرم ہوں ، کیوں کہ مجھے جو سوالات ملتے ہیں وہ لاکھوں میں ہوتے ہیں۔ بہت فعال طریقے سے بچے سوال پوچھتے ہیں ، اپنا مسئلہ بتاتے ہیں ، ذاتی تکلیف بھی

وزیراعظم نے پریکشا پہ چرچا 2023 میں طلبہ، اساتذہ اور والدین سے گفت و شنید کی

January 27th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پر چرچا (پی پی سی) کے چھٹے ایڈیشن میں آج نئی دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں طلبہ، اساتذہ اور والدین سے گفت و شنید کی۔ انھوں نے گفت و شنید سے قبل اس مقام پر پیش کی جانے والی طلبہ کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر اعظم کے ذریعہ پریکشا پر چرچا کا تصور پیش کیا گیا ہے جس میں طلبہ، والدین اور اساتذہ زندگی اور امتحانات سے متعلق مختلف موضوعات پر ان کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہیں۔ پی پی سی کے اس سال کے ایڈیشن میں 155ممالک سے اس سال تقریباً 38.80 لاکھ رجسٹریشن ہوئے ہیں۔

’ایگزام ویریئرس ‘اب 13زبانوں میں دستیاب ہے

January 21st, 07:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی امتحانات سے متعلق ایشوز پر تحریر شدہ کتاب’’ایگزام ویریئرس‘‘اب 13زبانوں میں دستیاب ہے۔