وزیر اعظم نےایتھیوپیاکےادیس ابابامیں ادوا کی فتح سے متعلق یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا
December 17th, 01:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ادیس ابابا میں ادوا کی فتح سے متعلق یادگار پر گل دائرہ نذر کیا اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ یہ یادگار ایتھوپیا کے ان بہادرفوجیوں کیلئے وقف ہے، جنہوں نے 1896 میں ادوا کی جنگ میں اپنےوطن کی خودمختاری کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ یہ یادگار ادوا کے ہیروز کے پائیدار جذبے اور ملک کی آزادی ، وقار اور ثابت قدمی کی شاندارمیراث کی علامت ہے۔ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 17th, 12:25 pm
مجھے جمہوریت کے اس مندر میں ، قدیم حکمت اور جدید امنگوں والے ملک میں آکربہت اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں آپ کی پارلیمنٹ ، آپ کے عوام اور آپ کے جمہوری سفر کے لئے گہرے احترام کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں ۔ میں ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کی طرف سے دوستی ، خیر سگالی اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ حاضر ہوں۔وزیرِ اعظم نے ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا
December 17th, 12:12 pm
وزیر اعظم نے آج ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ وزیرِ اعظم کے لئے ایک خصوصی اعزاز تھا، جو ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر ہیں۔ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
December 17th, 09:25 am
ایتھوپیا کی عظیم سرزمین پر آج آپ سب کے درمیان ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں صرف آج دوپہر ایتھوپیا پہنچا، اور فوراً ہی میں نے لوگوں کی طرف سے ایک شاندار استقبال کی گرم جوشی محسوس کی۔ وزیراعظم نے خود میرا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور مجھے فرینڈشپ پارک اور سائنس میوزیم لے گئے۔ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کے ساتھ وفود سطح کی بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 17th, 09:12 am
ایتھوپیا کا دورہ کرکے مجھےواقعی خوشی ہورہی ہے۔ ایتھوپیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ لیکن جس لمحے میں نے یہاں قدم رکھا، میں نے اپنا تعلق اور وابستگی کا گہرا احساس محسوس کیا۔ ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان ہزاروں سال سے مسلسل رابطہ، بات چیت اور تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ ہمارے دونوں ممالک زبانوں اور بھرپور روایات سے مالا مال اور تنوع میں اتحاد کی علامت ہیں۔ دونوں ممالک امن اور انسانی بھلائی کے لیے پرعزم جمہوری طاقتیں ہیں۔ ہم دونوں گلوبل ساؤتھ کے ساتھی ہیں۔ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔وزیر اعظم کی ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ بات چیت
December 17th, 12:02 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ادیس ابابا کے نیشنل پیلیس میں وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد سے ملاقات کی۔ نیشنل پیلس پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کاایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا ۔وزیر اعظم نے ایتھوپیا کا اعلی ترین اعزاز حاصل کیا
December 16th, 11:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 تا 17 دسمبر 2025 کے دوران ایتھوپیا کا اپنا پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ آج ادیس انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں، ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین اعزاز‘گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا’ سے نوازا۔ یہ اعزاز بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کی غیر معمولی خدمات اور ایک عالمی مدبر رہنما کے طور پر ان کی دوراندیش قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا ایتھوپیا کا دورہ
December 16th, 10:41 pm
دو طرفہ تعلقات کو‘اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کی سطح تک بلند کرناوزیر اعظم ایتھوپیا پہنچے، ان کی آمد پر وہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا
December 16th, 06:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر عدیس ابابا پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر، ایک پر جوش اور خاص انداز میں، انھیں ایتھوپیا کے وزیر اعظم محترم ڈاکٹر ابی احمد علی نے خوش آمدید کہا اور گرم جوشی کے ساتھ ان کااستقبال کیا۔وزیراعظم کا اردن، ایتھوپیا اور عمان کی روانگی سے قبل بیان
December 15th, 08:15 am
آج میں تین ممالک - اردن کی ہاشمی سلطنت، فیڈرل جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا اور سلطنت عمان کے تین ملکوں کے دورے کا آغاز کررہا ہوں، یہ تینوں ایسے ممالک ہیں جن کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تہذیبی اور وسیع عصری دو طرفہ تعلقات بھی ہیں۔وزیراعظم کا اردن، ایتھوپیا اور عمان کا دورہ
December 11th, 08:43 pm
اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15-16 دسمبر- 2025 کو اردن کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم ہندوستان اور اردن کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان-اردن دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع تلاش کرنے اور علاقائی امن، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
April 27th, 11:30 am
آج جب میں آپ سے 'من کی بات' میں مخاطب ہوں، تو میرے دل میں بہت زیادہ دکھ ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا، اس نے ملک کے ہر شہری کو مجروح کیا ہے۔ ہر بھارتی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔ چاہے کوئی کسی بھی ریاست سے ہو، کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ اس حملے میں جان گنوانے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کو ظاہر کرتا ہے... ایسے وقت جب کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی، تعمیراتی کام غیر معمولی رفتار سے ہو رہا تھا، جمہوریت مستحکم ہو رہی تھی، سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی تھی، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا۔ دہشت گرد اور ان کے سرغنہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک بار پھر تباہ ہو جائے اور اسی لیے انہوں نے یہ بڑی سازش انجام دی۔ اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی یکجہتی، 140 کروڑ بھارتیوں کی یکجہتی، ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی یکجہتی ہمارے اس فیصلہ کن مقابلے کی بنیاد ہے۔ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عزم کو اور مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنی مضبوط قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔برکس -افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کی شرکت
August 25th, 12:12 am
اس میٹنگ میں برکس ممالک کے قائدین کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک افریقہ ، ایشیا اور لاطینی امریکہ نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم کی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم سے ملاقات
August 24th, 11:27 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوران جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد علی سے ملاقات کی ۔برکس-افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کا بیان
August 24th, 02:38 pm
میں برکس آؤٹ ریچ سمٹ کو افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر صدر رامافوسا کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔Phone call between Prime Minister Shri Narendra Modi and H.E. Dr. Abiy Ahmed Ali, Prime Minister of Federal Democratic Republic of Ethiopia
May 06th, 07:08 pm
PM Narendra Modi had a phone call with H.E. Dr. Abiy Ahmed Ali, Prime Minister of the Federal Democratic Republic of Ethiopia. The two leaders discussed the domestic, regional and global challenges posed by the COVID-19 pandemic, and expressed solidarity with each other during the health crisis.