وزیراعظم 23 مئی کو نئی دہلی میں ’’رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے
May 22nd, 04:13 pm
شمال مشرقی خطے کو مواقع کی سرزمین کے طور پر اجاگر کرنے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور اہم فریقین، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 مئی کو صبح تقریباً 10:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ’’رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔اے بی پی نیٹ ورک انڈیا @2047 سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 06th, 08:04 pm
آج صبح سے ہی بھارت منڈپم کا یہ اسٹیج ایک فعال پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔ ابھی مجھے آپ کی ٹیم سے چند منٹ ملنے کا موقع ملا۔ یہ سربراہ اجلاس تنوع سے بھرا ہوا ہے۔ بہت سے عظیم لوگوں نے اس سمٹ میں رنگ بھرے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو بھی بہت اچھا تجربہ ہوا ہوگا۔ اس سمٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد کی موجودگی شاید اپنے آپ میں اس کی انفرادیت بن گئی ہے۔ خاص طور پر ہماری ڈرون دیدیوں نے ، لکھپتی دیدیوں نے ، جنہوں نےاپنے تجربات بتائے۔ ابھی جب میں ان تمام اینکرز سے ملا، تو میں دیکھ رہا تھا کہ وہ اتنے جوش و خروش سے اپنے تجربات بتا رہی تھیں، ان کے ایک ایک ڈائیلاگ ان کو یاد تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک بہت حوصلہ افزا موقع رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ سے خطاب کیا
May 06th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت منڈپم میں آج صبح سے ہی پروگرام کی دھوم ہے۔ انہوں نے منتظمہ ٹیم کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور سمٹ کے بھرپور تنوع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کئی معزز شخصیات کی شرکت پر خوشی کااظہار کیا جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء کا انتہائی مثبت تجربہ ہے۔ سربراہی اجلاس میں نوجوانوں اور خواتین کی نمایاں موجودگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے خاص طور پر ڈرون دیدیوں اور لکھپتی دیدیوں کے اشتراک کردہ متاثر کن تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کہانیاں ترغیب کا ذریعہ ہیں۔روزگار میلے کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 26th, 11:23 am
آج 51000 سے زیادہ نوجوانوں کو مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مستقل سرکاری ملازمت کے تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ آج حکومت ہند کے مختلف محکموں میں آپ نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کی شروعات ہوئی ہے ۔ آپ کی ذمہ داری ملک کے معاشی نظام کو مضبوط کرنا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک کی اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک میں جدید بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری کارکنوں کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہے۔ جتنی ایمانداری سے آپ اپنے کاموں کو مکمل کریں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف ہندوستان کے سفر میں اتنا ہی مثبت اثر دیکھا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے سے خطاب کیا
April 26th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ آج بھارت سرکار کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں میں ملک کے معاشی فریم ورک کو مضبوط بنانا، داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا، جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا اور مزدوروں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانا شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ وہ جس خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اس کا بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر مثبت اثر پڑے گا۔ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ نوجوان انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔وزیر اعظم نے تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو اکٹھا کرنے والے عالمی سربراہی اجلاس وویز کے ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی
February 07th, 11:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے WAVESکے ایڈوائزری بورڈ کے ایک وسیع اجلاس کی صدارت کی۔ وویز ایک عالمی سربراہی اجلاس ہے جو تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو یکجا کرتا ہے۔