کابینہ نے جے پور میٹرو پروجیکٹ فیز-2 کو منظوری دی
April 08th, 04:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جے پور میٹرو فیز-2 کو منظوری دے دی ہے ، جو کہ پرہلاد پورہ سے ٹوڈی موڈ تک 41 کلومیٹر طویل شمال-جنوبی کوریڈور ہے ، جو 36 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے ، جس کی کل پروجیکٹ لاگت 13,037.66 کروڑ روپے ہے ۔ اس پروجیکٹ کو راجستھان میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (آر ایم آر سی ایل) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا ، جو حکومت ہند اور حکومت راجستھان کا 50:50 کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔وزیر اعظم نے ماتوا دھرم میلے کے عقیدت مندوں اور شرکاء کو مبارکباد دی
March 16th, 01:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماتوا دھرم میلے کے تمام عقیدت مندوں اور شرکاء کو مبارکباد دی ہے۔ یہ خصوصی تقریب پورن برہما شری شری ہری چند ٹھاکر جی کے جینتی کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ’’میں انہیں انتہائی احترام کے ساتھ اپنا پرنام پیش کرتا ہوں۔ ان کے خیالات اور تعلیمات سے لوگوں کو طاقت ملتی ہے اور ان کے اندرامیدکی شمع روشن ہوتی ہے۔ انہوں نے وقار، مساوات اور عقیدت کے لیے ایک طاقتور تحریک کی بنیادرکھی۔ انہوں نے نسلوں کو سچائی، ہم آہنگی اور اجتماعی ترقی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔‘‘وزیر اعظم نے نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر قومی ترقی اور عالمی بھلائی کے لیے سائنس اور تکنالوجی کو بروئے کار لانے کے عزم کا توثیق کی
February 28th, 10:08 am
وزیر اعظم نے اس امر کو اجاگر کیا کہ نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر ہم تحقیق، اختراع اور سائنسی تجسس کا جشن مناتے ہیں جو ہمارے ملک کو آگے بڑھاتے ہیں۔وزیر اعظم نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر بچیوں کے وقار، موقع اور اختیاردہی کے لیے عزم کا اعادہ کیا
January 24th, 07:08 pm
ہر ایک بچی موقع اور امید کے ساتھ ایک باوقار زندگی بسر کرے ، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیر اعظم مودی کا 79 ویں یوم آزادی پر خطاب: 2047تک وکست بھارت کیلئے ایک وژن
August 15th, 11:58 am
وزیر اعظم مودی نے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے اپنا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب کیا، جو 103 منٹ تک جاری رہا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ خاکہ پیش کیاگیا۔ خود انحصاری، اختراع اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر سخت توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، وزیر اعظم نے دوسروں پرمنحصر ملک سے عالمی طورپر خود اعتمادی،تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، اور اقتصادی طور پر لچکدار ہونے کے بھارت کے سفر پر روشنی ڈالی۔اے بی پی نیٹ ورک انڈیا @2047 سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 06th, 08:04 pm
آج صبح سے ہی بھارت منڈپم کا یہ اسٹیج ایک فعال پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔ ابھی مجھے آپ کی ٹیم سے چند منٹ ملنے کا موقع ملا۔ یہ سربراہ اجلاس تنوع سے بھرا ہوا ہے۔ بہت سے عظیم لوگوں نے اس سمٹ میں رنگ بھرے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو بھی بہت اچھا تجربہ ہوا ہوگا۔ اس سمٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد کی موجودگی شاید اپنے آپ میں اس کی انفرادیت بن گئی ہے۔ خاص طور پر ہماری ڈرون دیدیوں نے ، لکھپتی دیدیوں نے ، جنہوں نےاپنے تجربات بتائے۔ ابھی جب میں ان تمام اینکرز سے ملا، تو میں دیکھ رہا تھا کہ وہ اتنے جوش و خروش سے اپنے تجربات بتا رہی تھیں، ان کے ایک ایک ڈائیلاگ ان کو یاد تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک بہت حوصلہ افزا موقع رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ سے خطاب کیا
May 06th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت منڈپم میں آج صبح سے ہی پروگرام کی دھوم ہے۔ انہوں نے منتظمہ ٹیم کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور سمٹ کے بھرپور تنوع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کئی معزز شخصیات کی شرکت پر خوشی کااظہار کیا جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء کا انتہائی مثبت تجربہ ہے۔ سربراہی اجلاس میں نوجوانوں اور خواتین کی نمایاں موجودگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے خاص طور پر ڈرون دیدیوں اور لکھپتی دیدیوں کے اشتراک کردہ متاثر کن تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کہانیاں ترغیب کا ذریعہ ہیں۔کیو ایس ورلڈ فیوچراسکلز انڈیکس سے حاصل معلومات قابل قدر ہیں کیونکہ ہم خوشحالی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اس سفر پر آگے مزید آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم
January 16th, 06:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل کی ہنر مندی کے کیو ایس عالمی انڈیکس میں، ڈیجیٹل ہنرمندی کے لیے ہندوستان کو کینیڈا اور جرمنی سے آگے دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ جناب مودی نے اظہار خیال کیا کہ ‘‘یہ دیکھ کر خوشی ہوئی! پچھلی دہائی کے دوران، ہماری حکومت نے ہمارے نوجوانوں کو ایسے ہنر سے آراستہ کر کے مضبوط بنانے پر کام کیا ہے جو انہیں خود انحصار بننے اور دولت کمانے کا اہل بناتے ہیں’’۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ کیو ایس ورلڈ فیوچر سکلز انڈیکس سے حاصل ہونے والی گہری معلومات قابل قدر ہیں کیونکہ ہم خوشحالی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اس سفر پر آگے بڑھ رہے ہیں۔75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ اکائیوں کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 16th, 03:31 pm
75 ڈیجیٹل بینکنگ اکائیوں کے آغاز کے اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آج ملک ایک بار پھر ڈیجیٹل انڈیا کی صلاحیت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ آج ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ اکائیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ میں اس مشن سے وابستہ تمام لوگوں،اپنے بینکنگ شعبہ کو ، اپنے آر بی آئی کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں کو قوم کے لئے وقف کیا
October 16th, 10:57 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں (ڈی بی یو) کو قوم کے نام وقف کیا۔Eight years of BJP dedicated to welfare of poor, social security: PM Modi
May 21st, 02:29 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed the BJP National Office Bearers in Jaipur through video conferencing. PM Modi started his address by recognising the contribution of all members of the BJP, from Founders to Pathfinders and to the Karyakartas in strengthening the party.PM Modi addresses BJP National Office Bearers in Jaipur
May 20th, 10:00 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed the BJP National Office Bearers in Jaipur through video conferencing. PM Modi started his address by recognising the contribution of all members of the BJP, from Founders to Pathfinders and to the Karyakartas in strengthening the party.وزیر اعظم نے تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے پر مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثرات کے بارے میں ایک ویبنار سے خطاب کیا
February 21st, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تعلیم اور صلاحیت کے شعبوں پر مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثرات کے بارے میں ایک ویبنارسے خطاب کیا۔اس موقع پر متعلقہ مرکزی وزراء ،تعلیم ، صلاحیت سازی ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں کے کلیدی شراکتدار بھی موجود تھے۔ یہ ویبنار، بجٹ سے پہلے اور بعد میں متعلقہ شراکتداروں کے ساتھ تبادلہ خیال اور مذاکرات سے متعلق نئے طریق کا راکایک حصہ تھا۔وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
July 15th, 11:01 am
ایک طویل عرصے کے بعد آپ سب لوگوں سے براہ راست ملاقات کا موقع ملا ہے۔ کاشی کے تمام لوگوں کو پرنام! ہم تمام لوگوں کو غموں سے نجات دینے والے بھولے ناتھ، ماتا اناپورنا کے قدموں میں بھی اپنا سر جھکاتے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا
July 15th, 11:00 am
نئی دہلی،15؍ جولائی : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے مختلف پروجیکٹوں اور کاموں کا افتتاح کیا، جن میں بی ایچ یو میں 100 بستر والے ایم سی ایچ ونگس ، گڈولیا میں کثیر سطح کی پارکنگ، گنگا دریا پر سیاحت کی ترقی کے لئے رو – رو جہاز اور وارانسی - غازی پور شاہراہ پر تین لینڈ کے فلائی اوور برج شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں پر تقریباً 744 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔وزیر اعظم یکم جولائی کو ’ڈجیٹل انڈیا‘ کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے
June 29th, 07:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم جولائی کو صبح 11 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ’ڈجیٹل انڈیا‘ کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔وزیر اعظم نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں ٹاپ-200 پوزیشن حاصل کرنے پر آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ایس سی بنگلورو کو مبارکباد دی
June 09th, 08:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں ٹاپ-200 پوزیشن حاصل کرنے پر آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ایس سی بنگلورو کو مبارکباد دی ہے۔کوویڈ سے متاثرہ بچوں کی مدد اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے پی ایم کیئرز
May 29th, 06:03 pm
Prime Minister Modi chaired an important meeting to discuss and deliberate on steps which can be taken to support children who have lost their parents due to COVID-19. All children who have lost both parents or surviving parent or legal guardian/adoptive parents due to COVID-19 will be supported under ‘PM-CARES for Children’ scheme.وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شری مناتھو پدمانابھن جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
February 25th, 10:57 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج شری ماتھوپدمانابھن جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے سواہید دیوس کے موقع پر آسام تحریک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
December 10th, 07:39 pm
’’سواہید دیوس پر ہم آسام تحریک کے عظیم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آسام کی ترقی اور ریاست کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے تئیں ان کا جوش و جذبہ ہم سب کو تحریک دیتا رہے گا۔‘‘