روزگار میلے کے تحت 51,000 سے زیادہ تقررناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 12th, 11:30 am
مرکزی حکومت میں نوجوانوں کو روزگار کی یقینی فراہمی کی ہماری مہم بلا رکاوٹ جاری ہے ۔ اور ہماری شناخت بھی ہے، بغیرپرچی بغیر خرچی ۔ آج 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقررنامے دیے گئے ہیں ۔ اس طرح کے روزگار میلوں کے ذریعے اب تک لاکھوں نوجوانوں کو حکومت ہند میں مستقل نوکریاں مل چکی ہیں ۔ اب یہ نوجوان ملک کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آج بھی آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ہندوستانی ریلوے میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا ہے ، بہت سے ساتھی اب ملک کی سلامتی کے محافظ بنیں گے، محکمہ ڈاک میں مقرر کردہ ساتھی گاؤں گاؤں سرکاری سہولیات فراہم کریں گے ، کچھ ساتھی ہیلتھ فار آل مشن کے سپاہی ہوں گے ، بہت سے نوجوان مالی شمولیت کے انجن کو مزید تیز کریں گے اور بہت سے ساتھی ہندوستان کی صنعتی ترقی کو نئی رفتار دیں گے ۔ آپ کے محکمے مختلف ہیں ، لیکن مقصد ایک ہی ہے اور وہ مقصد کیا ہے ، ہمیں بار بار یاد رکھنا ہے ، ایک ہی مقصد ، چاہے محکمہ کچھ بھی ہو ، چاہے کام کچھ بھی ہو ، چاہے عہدہ کچھ بھی ہو ، چاہے علاقہ کچھ بھی ہو ، ایک ہی مقصد-ملک کی خدمت ۔ منتر ایک ہے-شہری مقدم ،سٹیزن فرسٹ ۔ آپ کو ملک کے لوگوں کی خدمت کے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ملا ہے ۔ زندگی کے اس اہم مرحلے پر اتنی بڑی کامیابی کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ آپ کے نئے سفر پر میری نیک خواہشات ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلہ سے خطاب
July 12th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کا دن حکومت ہند کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مختلف محکموں میں اپنی خدمات شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مختلف کرداروں کے باوجود ان کا مشترکہ مقصد قومی خدمت ہے جو کہ سب سے پہلے شہری کے اصول کے تحت ہے۔