کابینہ نے دہلی ، ہریانہ ، مہاراشٹر اور کرناٹک ریاستوں کے 12 اضلاع کا احاطہ کرنے والے تین ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی ، جس سے ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریبا 389 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا
February 14th, 12:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے کل ریلوے کی وزارت کے تین (3) پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے ، جن کی کل لاگت 18 ہزار 509 کروڑ روپے ہے(تقریباً) ۔ ان منصوبوں میں شامل ہیں:مرکزی بجٹ پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
February 01st, 01:38 pm
آج کا بجٹ تاریخی ہے، اس میں ملک کی خواتین کی طاقت کی مضبوط عکاسی ہے۔ ایک خاتون وزیر خزانہ کے طور پر نرملا سیتا رمن جی نے مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے۔ یہ بجٹ حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ بجٹ 2047 میں وکست بھارت کی ہماری بلند پرواز کی مضبوط بنیاد ہے۔مرکزی بجٹ- 2026 پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اظہار خیال
February 01st, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی بجٹ- 2026 پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا بجٹ تاریخی ہے اور ملک کی خواتین کے بااختیار جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے بطور خاتون وزیر خزانہ مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے، جو حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجٹ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کی بلند پرواز کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔