انگولہ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
May 03rd, 01:00 pm
میں صدر لارینسو اور ان کے وفد کا بھارت میں تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ 38 برسوں بعد، انگولہ کے صدر کا بھارت کا دورہ ہو رہا ہے۔ ان کے اس سفر سے، نہ صرف بھارت – انگولہ تعلقات کو نئی سمت اور رفتار مل رہی ہے، بلکہ بھارت اور افریقہ شراکت داری کو بھی تقویت حاصل ہو رہی ہے۔روانڈا کے صدر کگامے کے ساتھ مشترکہ پریس ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے کلمات
July 23rd, 10:44 pm
روانڈا کے صدر کگامے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی نے روانڈا کی ترقی میں بھارت کے کردار کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے مابین یہ شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے بھارت اور روانڈا کے مابین مختلف شعبوں مثلاً تکنالوجی ، بنیادی ڈھا نچہ ترقیات، پروجیکٹ امداد، سرمایہ فراہمی، آئی سی ٹی اور صلاحیت سازی میں جاری تعاون کا حوالہ دیا۔