گوہاٹی، آسام میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

March 13th, 05:30 pm

آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ جی، ہمارے مقبول وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سربانند سونووال جی، یہاں موجود تمام ریاستی حکومت کے وزراء، عوامی نمائندے، ہمارے تمام ساتھی کسان جو ملک بھر سے ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوئے ہیں، میرے بھائی بہن جو ہمارے چائے کے باغات میں کام کر رہے ہیں، اس پروگرام میں ہمارے بہت سےسینئر وزرائے اعلیٰ کو بھی شامل کیا ہے۔ ملک کے کونے کونے سے سب کو میرا سلام۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوہاٹی، آسام میں 19,4800 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگِ بنیاد رکھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے لیے 18,000 کروڑ روپے سے زائد کی رقم پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت جاری کی

March 13th, 05:00 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گوہاٹی، آسام میں تقریباً 19,4800 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گوہاٹی میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کیا اور شہر کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ملک بھر سے اس پروگرام میں شامل ہونے والے کسانوں کے ساتھ ساتھ چائے کے باغات میں کام کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو بھی سلام پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ماں کاماکھیا کی مقدس دھرتی پر، نوراتری (نوراترہ) کے آغاز سے قبل حاضری کی سعادت حاصل ہونے پر بے حد خوشی اور شکرگزاری ہے۔ انہوں نے کہا: ’’مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی ہے کہ نوراترہ شروع ہونے سے پہلے ماں کاماکھیا کی اس مقدس سرزمین پر آپ سب کے درشن کا موقع ملا۔‘‘

آندھرا پردیش کے امراوتی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 02nd, 03:45 pm

آج جب میں امراوتی کی اس مقدس سرزمین پر کھڑا ہوں تو مجھے صرف ایک شہر نظر نہیں آتا، میں ایک خواب پورا ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ ایک نئی امراوتی، ایک نیا آندھرا۔ امراوتی وہ سرزمین ہے جہاں روایت اور ترقی ایک ساتھ چلتی ہے۔ جہاں بدھ مت کی وراثت کا امن بھی ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی توانائی بھی۔ آج یہاں تقریباً 60 ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ منصوبے صرف ٹھوس تعمیرات ہی نہیں ہیں بلکہ یہ آندھرا پردیش کی امنگوں اور ترقی یافتہ ہندوستان کی امیدوں کی مضبوط بنیاد بھی ہیں۔ میں بھگوان ویربھدر، بھگوان امرلنگیشور اور تروپتی بالاجی کے قدموں میں جھکتا ہوں اور آندھرا پردیش کے معزز لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔ میں وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو گارو اور پون کلیان جی کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امراوتی، آندھرا پردیش میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اورافتتاح کیا

May 02nd, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امراوتی، آندھرا پردیش میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امراوتی کی مقدس سرزمین پر کھڑے ہو کر وہ صرف ایک شہر نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ ایک ایک نئی امراوتی، ایک نیا آندھراکا خواب پورا ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں ۔امراوتی ایک ایسی سرزمین ہے جہاں روایت اور ترقی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، اپنے بدھ مت کے ورثے کے امن اور ترقی یافتہبھارت کی تعمیر کی توانائی دونوں کو اپناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج، پراجکٹس کے لیے سنگ بنیادرکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ہے، اور یہ پروجیکٹ صرف کنکریٹ ڈھانچے کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ آندھرا پردیش کی امنگوں اور ترقی کے لیےبھارت کے وژن کی مضبوط بنیاد ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بھگوان ویربھدرا، بھگوان امرلنگیشور اور تروپتی بالاجی کی پوجا کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو اورنائب وزیر اعلیٰجناب پون کلیان سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 11th, 11:00 am

اسٹیج پر تشریف فرمااتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، موجود وزراء، دیگرعوامی نمائندے، بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر بھائی چودھری اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے کےلیے آئےمیرے اہل خانہ کے سبھی لوگ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

April 11th, 10:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے بنارس سے اپنے گہرے تعلق کو اجاگر کیا اور اہلِ علاقہ و خاندان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں آشیرواد دیا اور بے پناہ محبت و حمایت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت کے مقروض ہیں اور بنارس ان کا ہے اور وہ بنارس کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہنومان جنم اتسو ہے اور انہیں اس مناسبت سے بنارس میں سنکٹ موچن مہاراج کی زیارت کا موقع ملا،جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنومان جنم اتسو سے قبل، بنارس کے لوگ ترقی کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔

مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 20th, 11:45 am

ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب

September 20th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

گجرات کے احمد آباد میں ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھنے / افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 12th, 10:00 am

گجرات کے گورنر آچاریہ جناب دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل جی، کابینہ کے میرے ساتھی ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور گجرات کے ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب سی آر پاٹل، اور ملک کے کونے کونے سے جڑے سبھی گورنر صاحبان اور معزز وزیر اعلیٰ صاحبان ، ارکانِ پارلیمنٹ ، ارکانِ اسمبلی ، کابینی وزراء اور میں جو اسکرین پر دیکھ رہا ہوں ، میرے سامنے 700 سے زیادہ مقامات پر ، وہاں کے ارکان پارلیمنٹ کی قیادت میں، وہاں کے وزیر کی قیادت میں لاکھوں لوگ آج اس پروگرام میں جڑے ہیں۔ شاید ریلوے کے تاریخ میں ایک ساتھ بھارت کے ہر کونے میں اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ 100 سال میں پہلی بار ہوا یہ پروگرام ہوگا۔ میں ریلوے کو بھی اس عظیم انعقاد کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے گجرات کے احمدآبادمیں106000 کروڑروپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا

March 12th, 09:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے احمد آباد میں ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے آپریشن کنٹرول سینٹر میں 1,06,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کوملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، کنیکٹیویٹی اور پیٹرو کیمیکل سمیت متعدد شعبوں پرمشتمل ہیں۔ انہوں نے 10 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

بہار کےاورنگ آباد میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 02nd, 03:00 pm

بہار کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، اور تمام سینئر لیڈران جو یہاں بیٹھے ہیں، مجھے سب کا نام یاد نہیں ہے، لیکن آج تمام پرانے دوست مل رہے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں آ پ سب جو صاحبان جو یہاں آئے ہیں میں تہہ دل آپ سب کا استقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے اورنگ آباد ، بہار میں 21,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

March 02nd, 02:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے اورنگ آباد میں 21,400 کروڑ روپئے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں سڑک، ریلوے اور نمامی گنگے کے شعبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے فوٹو گیلری کا واک تھرو بھی کیا۔

وزیر اعظم نے گجرات میں کیوڈیا کے مقام پر آروگیہ ون، آروگیہ کٹیر، ایکتا مال اور بچوں کے نیوٹریشن پارک کا افتتاح کیا

October 30th, 03:11 pm

جناب مودی نے آروگیہ ون اور آروگیہ کٹیر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے ایکتامال اور بچوں کے نیوٹریشن پارک کا بھی افتتاح کیا۔