سیشلز کی قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کا خطاب
June 28th, 05:00 pm
اور مجھے آپ کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی ہو رہی ہے جب آپ اپنی آزادی کے پچاس سال منا رہے ہیں۔ آپ کو اور سیشلز کے لوگوں کو اس خاص موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم کوگارجین آف دی بلیو ہورائزن صدارتی اعزاز سے نوازا گیا
June 28th, 03:07 pm
ایک خصوصی تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج سیشلز کے صدر،عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ارمینی نے گارجین آف دی بلیو ہورائزن صدارتی اعزاز سے نوازا۔وزیر اعظم کو یہ اعزاز ان کی سبز قیادت، ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانے کی کوششوں اور بلیو اکانومی، ماحولیات کے متعلق اقدام، سمندری وسائل کے پائیدار انتظام اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں کی ترقی کی خواہشات کو فروغ دینے کے لیے ان کی دیرینہ وابستگی کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی کویہ ممتاز اعزاز سے نوازا گیا ہے۔وزیراعظم کے‘فورجنگ نیو پارٹنرشپس اینڈ ری بلڈنگ انٹرنیشنل سولیڈیریٹی’ کے عنوان سے فرانس کے ایوین میں منعقدہ جی-7 اجلاس کے سیشن سے خطاب کا متن
June 16th, 10:12 pm
یہ اعتماد کہ ٹیکنالوجی اور سپلائی چینز کو ہتھیار کے طور پر نہیں بلکہ عالمی فالح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ اعتماد کہ ترقی کے مواقع چند ممالک تک محدود نہیں رہیں گے۔ یہ اعتماد کہ عالمی ادارے تمام ممالک کی امنگوں کو پورا کرنے کے قابل ہوں گے۔فرانس میں جی7 سربراہی اجلاس میں “نئی شراکت داری اور بین الاقوامی یکجہتی کو دوبارہ قائم کرنے” پر منعقدہ سیشن سے وزیراعظم کا خطاب
June 16th, 10:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے شہر ایوین میں جی7 سربراہی اجلاس میں “نئی شراکت داریوں کے قیام اور بین الاقوامی یکجہتی کی از سر نو تعمیر” کے موضوع پر منعقدہ آؤٹ ریچ اجلاس سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت شجرکاری کا تاریخی سنگ میل حاصل کرنے پر اتر پردیش کے عوام کو مبارکباد دی
June 05th, 11:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے عوام کو ایک شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، جو ہر ہم وطن کے لیے ایک تحریک کا ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم سے وابستہ یہ شاندار کامیابی واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ آج عوام ماحولیاتی تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت سورت میں پودا لگایا
June 05th, 10:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت سورت میں ایک پودا لگایا ۔وزیر اعظم نےماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر سبھی کو نیک خواہشات پیش کیں
June 05th, 09:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیات سے متعلق تحفظ کے تئیں پرجوش تمام لوگوں کی ستائش کرتے ہوئے سبھی کو نیک خواہشات پیش کیں ۔مورخہ 29.03.2026 کو ’من کی بات‘ کی 132ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
March 29th, 11:30 am
'من کی بات میں ایک بار پھر خوش آمدید۔ مارچ کا یہ مہینہ عالمی سطح پر بہت ہنگامہ خیز رہا ہے۔ ہم سب کو یاد ہے کہ پوری دنیا کو کووڈ کی وجہ سے طویل عرصے تک بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم سب کو توقع تھی کہ کورونا بحران سے نکلنے کے بعد دنیا ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگی۔ تاہم دنیا کے مختلف حصوں میں مسلسل جنگ اور تصادم کے حالات پیدا ہوتے رہے ہیں۔ اس وقت ہمارے پڑوس میں ایک ماہ سے شدید جنگ جاری ہے۔ ہمارے لاکھوں خاندان کے افراد ان ممالک میں رہتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں۔ میں خلیجی ممالک کا بہت شکر گزار ہوں، جو وہاں ایسے ایک کروڑ سے زیادہبھارتیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔کابینہ نےاقوام متحدہ کے تبدیلی آب وہوا کے فریم ورک کنونشن کو بھیجےجانے والےہندوستان کی قومی طے شدہ شراکت(2035-2031) کی منظوری دی
March 25th, 05:35 pm
ہندوستان کی کارروائی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2031 سے 2035 کی مدت کے لیے ہندوستان کی قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کو منظوری دے دی ہے ، جس سے یو این ایف سی سی سی اور اس کے پیرس معاہدے کے تحت ملک کی امنگوں میں اضافہ ہوتا ہےجب کہ پائیدار ترقی اور آب و ہوا کے تئیں ذمہ داری کے لیے اس کے عزم کو تقویت ملتی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ سے ملاقات کی
February 26th, 09:00 pm
وزیر اعظم نے 2017 میں اسرائیل کے اپنے دورے اور دبئی 2023 کے دوران اسرائیل کے عزت مآب صدر ہرتزوگ سے ہونے والی سابقہ ملاقاتوں کو گرمجوشی سے یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت-اسرائیل تعلقات کو ‘‘امن، جدت اور خوشحالی کے لیے خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری’’ کے درجے تک پہنچانا دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا آغاز ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرےاعتماد، مشترکہ جمہوری اقدار اور خصوصی دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے تجارت و ٹیکنالوجی، جدت طرازی و کاروبار، دفاع و سلامتی، اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن وی سی کے ذریعے
January 04th, 01:00 pm
آج، کاشی کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر، مجھے آپ سبھی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ قومی والی بال چمپئن شپ آج سے کاشی میں شروع ہو رہی ہے۔ آپ سب کھلاڑی بہت محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ میں پہنچے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کاشی کی زمین پر آپ کی محنت کا امتحان ہوگا۔ ویسے مجھے بتایا گیا ہے کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سب ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی بہت خوبصورت تصویر پیش کر رہے ہیں۔ میں اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح
January 04th, 12:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وارانسی کے رکنِ پارلیمان ہونے کے ناطے وہ تمام کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وارانسی میں قومی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھلاڑی بے پناہ محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ تک پہنچے ہیں اور آنے والے دنوں میں وارانسی کے میدانوں میں ان کی محنت اور صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہوئی ہیں، جو ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہیں۔ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیمپئن شپ کے تمام شرکاء کو مبارکباد اور خیرمقدم کہا۔ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 17th, 12:25 pm
مجھے جمہوریت کے اس مندر میں ، قدیم حکمت اور جدید امنگوں والے ملک میں آکربہت اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں آپ کی پارلیمنٹ ، آپ کے عوام اور آپ کے جمہوری سفر کے لئے گہرے احترام کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں ۔ میں ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کی طرف سے دوستی ، خیر سگالی اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ حاضر ہوں۔وزیرِ اعظم نے ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا
December 17th, 12:12 pm
وزیر اعظم نے آج ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ وزیرِ اعظم کے لئے ایک خصوصی اعزاز تھا، جو ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر ہیں۔ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 06th, 08:14 pm
یہاں ہندوستان ٹائمز سمٹ میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد مہمانان موجود ہیں۔ میں منتظمین اور تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھنا جی نے ابھی دو باتوں کا ذکر کیا، جو میں نے محسوس کیا۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پچھلی بار تشریف لائے تھے تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا۔ اس ملک میں کوئی بھی میڈیا ہاؤسز کو کام بتانے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔ لیکن میں نے کی تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ شوبھنا جی اور ان کی ٹیم نے یہ کام بڑے جوش و خروش سے کیا۔ اور ملک کو، جب میں ابھی نمائش دیکھ کے آیا، میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس کو ضرور دیکھیئے۔ ان فوٹوگرافروں نے اس لمحے کو اس طرح قید کیا ہے کہ اسے امر کر دیا ہے۔ دوسری بات جو انہوں نے کہی، اور وہ بھی ذرا میں الفاظ کو جیسے میں سمجھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہا آپ آگے بھی، ایک تو یہ کہہ سکتی تھیں، کہ آپ آگے بھی ملک ملک خدمت کرتے رہئے، تاہم ہندوستان ٹائمز یہ کہے، آپ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہئے، میں اس کے لیے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈر شپ سمِٹ 2025 سے خطاب
December 06th, 08:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس سمٹ میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے متعدد معزز مہمان موجود ہیں اور انہوں نے منتظمین سمیت تمام ان لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے خیالات رکھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شوبھانا جی نے اپنی گفتگو میں دو نکات کا ذکر کیا تھا جن پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔ پہلا نکتہ ان کے اُس مشورے سے متعلق تھا جو انہوں نے اپنی گزشتہ آمد کے وقت دیا تھا، ایسا مشورہ جو عموماً میڈیا اداروں کو نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے دیا۔ انہیں خوشی ہے کہ شوبھانا جی اور ان کی ٹیم نے اسے پوری دلچسپی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نمائش دیکھنے گئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ فوٹوگرافرز نے لمحوں کو اس طرح محفوظ کیا ہے کہ وہ امر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سب کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا۔ جناب مودی نے شوبھانا جی کے دوسرے نکتے کا بھی حوالہ دیا، جسے انہوں نے صرف یہ خواہش نہیں سمجھا کہ وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں، بلکہ یہ ہندستان ٹائمز کی طرف سے یہ کہنے کے برابر ہے کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں جس پر انہوں نے خاص طور پر اظہارِ تشکر کیا۔شری سنستھان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 28th, 03:35 pm
پرتگالی جیووتم مٹھاچیہ ،سگوویہ بھکتانک، آنی انویایانک، موگاچو نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا
November 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس موقع پر ان کا دل گہرے سکون سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگوں کی موجودگی میں بیٹھنا بذات خود ایک روحانی تجربہ ہے۔جناب مودی نے کہا کہ یہاں موجود بے شمار عقیدت مندوں کی موجودگی اس مٹھ کی صدیوں پرانی زندہ طاقت کو مزید بڑھا رہی ہے اور آج کی اس تقریب میں عوام کے درمیان موجود رہنے کو وہ خود ایک سعادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے سے پہلے انہیں رام مندر اور ویر وِٹھل مندر کے دورے کا شرف حاصل ہوا اور وہاں کا سکون و ماحول اس تقریب کی روحانیت کو مزید گہرا کر گیا ہے۔کرناٹک کے اڈوپی میں شری کرشن مٹھ میں منعقدہ لکشیہ کانتھا گیتا پرائن پروگرام کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 28th, 11:45 am
میں اپنی بات بیان کرنا شروع کروں اس سے پہلے، یہاں کچھ بچے اپنی بنائی ہوئی تصویریں لے کر آئے ہیں۔ ذرا ایس پی جی کے لوگ اور مقامی پولیس کے اہلکار مدد کریں، ان کو جمع کر لیں۔ اگر آپ نے اپنے پتے تصویر کے پیچھے لکھے ہوں گے، تو میں ضرور آپ کو شکریہ کا خط ارسال کروں گا۔ جس کے پاس کچھ ہے، دے دیجیے، وہ جمع کر لیں گے، اور آپ پھر اطمینان سے بیٹھ جائیں۔ یہ بچے اتنی محنت کرتے ہیں، اور کبھی کبھی میں ان کے ساتھ ناانصافی کر بیٹھتا ہوں، تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُڈپی، کرناٹک میں سری کرشن مٹھ میں لکش کنٹھ گیتا پارائن پروگرام سے خطاب کیا
November 28th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اُڈپی، کرناٹک میں سری کرشن مٹھ میں لکش کنٹھ گیتا پارائن پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فرمایا کہ بھگوان شری کرشن کے مقدس درشن، شریمد بھگود گیتا کے منتروں کے روحانی تجربے، اور اس قدر قابل احترام سنتوں اور گروؤں کی موجودگی اُن کے لیے ایک عظیم سعادت ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ بے شمار آشیرواد حاصل کرنے کے مترادف ہے۔