When there is a government with the resolution of Nation First, then national heroes also get due respect: PM Modi
July 06th, 06:47 pm
PM Modi paid tribute to Dr. Syama Prasad Mookerjee on his 125th birth anniversary, saying his vision continues to inspire a united India. He recalled Dr. Mookerjee's firm opposition to Do Vidhan, Do Pradhan, Do Nishan and said the abrogation of Article 370 fulfilled his dream of complete national integration.PM Modi addresses 125th Janma Jayanti of Dr. Syama Prasad Mookerjee
July 06th, 06:17 pm
PM Modi paid tribute to Dr. Syama Prasad Mookerjee on his 125th birth anniversary, saying his vision continues to inspire a united India. He recalled Dr. Mookerjee's firm opposition to Do Vidhan, Do Pradhan, Do Nishan and said the abrogation of Article 370 fulfilled his dream of complete national integration.پی ایم مودی نے موسم گرما کی گرمی کو شکست دینے کے لیے تجاویز شیئر کیں، من کی بات میں شہریوں کو ہائیڈریٹ رہنے کا مشورہ دیا
May 31st, 11:30 am
’’من کی بات‘‘ میں ایک بار پھر آپ سے جڑ کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہمارے ملک کے لوگ ملک کے مفاد میں، سماج کے مفاد میں، ایسی حیرت انگیز چیزیں کر رہے ہیں اور جب ان کے بارے میں سنتے ہیں تو ہمیں ایک نئی ترغیب ملتی ہے۔ آج پروگرام کا آغاز میں ایتھلیٹکس میں ملک کی ایسی ہی ایک کامیابی سے کروں گا۔ کچھ دن پہلے ہی جھارکھنڈ کے رانچی میں نیشنل سینئر ایتھلیٹکس فیڈریشن کمپیٹیشن ہوا۔ اس میں تقریباً 800 ایتھلیٹس نے حصہ لیا ، جو ملک بھر سے آئے تھے۔ اس دوران چار مختلف ایونٹس میں چار نیشنل ریکارڈ ٹوٹے۔ گرندر ویرا سنگھ، وشال ٹی کے، تیجس ون شنکر، دیو مینا اور کلدیپ کمار۔ ان ساتھیوں نے مختلف کیٹیگریز میں نئے ریکارڈ بنائے۔ میں سب سے پہلے تو ان سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیرِ اعظم نے سومناتھ مندر کا دورہ کیا
May 11th, 12:28 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندرمودی نے آج سومناتھ مندر کا دورہ کیا اور دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے خود کو خوش نصیب محسوس کیا۔گجرات کے پربھاس پاٹن میں سومناتھ امرت مہوتسو کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن
May 11th, 10:20 am
گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، نائب وزیر اعلیٰ بھائی ہرش سنگھوی جی، گجرات حکومت کے وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں نئے سرے سے تعمیر کردہ سومناتھ مندر کے افتتاح کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر سومناتھ امرت مہوتسو میں شرکت کی
May 11th, 10:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں سومناتھ مندر کی تعمیر نو کے افتتاح کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر سومناتھ امرت مہوتسو میں شرکت کی ۔بنگلورو میں ’’دی آرٹ آف لیونگ‘‘ کی 45ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیرِاعظم کی تقریر کا اردو ترجمہ
May 10th, 11:05 am
آج کی یہ صبح ایک نہایت خاص احساس لے کر آئی ہے۔ بچوں کی جانب سے ویدک منتروں کے ساتھ استقبال، بھگوان شری گنیش کے درشن، شری شری روی شنکر جی کی عمرِ مبارک کے 70 برس، اور ’’آرٹ آف لیونگ‘‘ کے 45 سال — یہ سب ایسے لمحات ہیں جو ہمیشہ میری یادوں میں محفوظ رہیں گے۔ اس عظیم الشان تقریب میں مدعو کرنے پر میں آپ سب کا دل سے شکر گزار ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے شہر بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ کی 45ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی
May 10th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شہر بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ کی 45ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بچوں کے ذریعہ ویدک منتروں کے ذریعہ کیے گئے استقبال، بھگوان گنیش کے درشن، شری شری روی شنکر جی کے 70ویں برس اور ’آرٹ آف لیونگ‘ کی 45ویں سالگرہ کی تقریبات سے مزین اس صبح کی خصوصیت کا ذکر کیا۔ جناب مودی نے کہا، ’’یہ لمحات ہمیشہ میری یادوں میں زندہ رہیں گے۔‘‘From Gangotri to Gangasagar… the lotus is blooming everywhere: PM Modi from BJP HQ
May 04th, 07:01 pm
PM Modi addressed the karyakartas at the BJP HQ following resounding victories in West Bengal, Assam and Puducherry, calling the moment historic, emotional and a powerful affirmation of trust in democracy and performance-driven governance. Dressed in traditional Bengali attire with a dhoti, the Prime Minister’s appearance reflected a deep cultural connect and symbolised the significance of Bengal’s landmark mandate.PM Modi addresses at the BJP HQ after sweeping victories across states
May 04th, 07:00 pm
PM Modi addressed the karyakartas at the BJP HQ following resounding victories in West Bengal, Assam and Puducherry, calling the moment historic, emotional and a powerful affirmation of trust in democracy and performance-driven governance. Dressed in traditional Bengali attire with a dhoti, the Prime Minister’s appearance reflected a deep cultural connect and symbolised the significance of Bengal’s landmark mandate.گنگٹوک میں سکم کی ریاست بننے کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات کے اختتامی اجلاس سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 28th, 10:25 am
سکم کے گورنر جناب اوم ماتھر جی، یہاں کے مقبول، پرجوش نوجوان اور میرے قریبی دوست جناب پریم سنگھ تمانگ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب دورجی شیرنگ لیپچا جی، ڈاکٹر اندرا ہانگ سبّا جی، جناب دلی رام تھاپا جی اور سکم کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سکّم کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات کی اختتامی تقریب میں سکّم کے گنگٹوک میں شرکت کی
April 28th, 10:15 am
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج سکّم کے ریاست بننے کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات کی اختتامی تقریب کے موقع پر سکّم کے گنگٹوک میں ایک شاندار تقریب کے دوران ہزاروں کروڑ روپے مالیت کے 30 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔Today, BJP stands for good governance and last-mile delivery: PM Modi
April 06th, 12:30 pm
PM Modi addressed BJP Karyakartas on the party’s Sthapana Diwas, paying tribute to generations of workers and their dedication, sacrifice and unwavering commitment. He reminisced about the early years when the BJP had neither power nor resources, and karyakartas travelled tirelessly to connect with people. He reiterated their belief in a brighter future for Bharat, which kept them going despite challenges like the Emergency, political isolation and violence.PM Modi addresses Party Karyakartas on BJP Sthapana Diwas
April 06th, 12:00 pm
PM Modi addressed BJP Karyakartas on the party’s Sthapana Diwas, paying tribute to generations of workers and their dedication, sacrifice and unwavering commitment. He reminisced about the early years when the BJP had neither power nor resources, and karyakartas travelled tirelessly to connect with people. He reiterated their belief in a brighter future for Bharat, which kept them going despite challenges like the Emergency, political isolation and violence.وزیر اعظم نے گجرات کے پوربندر میں مادھو پور میلے کی مبارکباد دی
March 29th, 10:23 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے پوربندر میں جاری مادھو پور میلے کی مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ پرجوش تقریب ہماری شاندار ثقافت کو اجاگر کرتی ہے اور ساتھ ہی یہ گجرات اور شمال مشرق کے مابین لازوال ثقافتی رشتے کو مضبوطی فراہم کرتی ہے۔ جناب مودی نے کہا،’’یہ میلہ متنوع روایات کو یکجا کرتا ہے، جس سے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے حقیقی جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔ میں عوام سے اس میلے میں جانے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘نئی دہلی میں پونگل کی تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 14th, 11:00 am
آج پونگل ایک عالمی تہوار بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں تمل برادری اور تمل ثقافت سے محبت کرنے والے لوگ، اسے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں، اور میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔ اس خاص تہوار کو آپ سب کے ساتھ منانا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہمارے تمل زندگی میں پونگل ایک خوشگوار تجربے کی مانند ہے، اس میں اناج اُگانے والوں کی محنت، زمین اور سورج کے تئیں شکرگزاری کا جذبہ شامل ہے اور یہ تہوار ہمیں فطرت، خاندان اور معاشرے میں توازن قائم کرنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں لوہڑی، مکر سنکرانتی، ماگھ بہواور دیگر تہواروں کی بھی رونق ہے۔ میں بھارت اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام تمل بھائیوں اور بہنوں کو پونگل اور دیگر تہواروں کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں پونگل کی تقریبات سے خطاب کیا
January 14th, 10:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں پونگل کی تقریبات سے خطاب کیا۔ تمل زبان میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا، ’’آج پونگل ایک عالمی تہوار بن چکا ہے‘‘، جو دنیا بھر میں تمل برادری اور تمل ثقافت سے محبت کرنے والوں کے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، اور میں خود بھی ان میں سے ایک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس خاص تہوار کو سب کے ساتھ منانا ان کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمل زندگی میں پونگل ایک خوشگوار تجربے کی مانند ہے، جو کسانوں کی محنت، زمین اور سورج کے تئیں شکرگزاری کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے اور ہمیں فطرت، خاندان اور معاشرے میں توازن قائم کرنے کی رہنمائی کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس وقت ملک کے مختلف حصے لوہڑی، مکر سنکرانتی، ماگھ بہو اور دیگر تہواروں کی خوشیوں میں بھی ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بھارت اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام تمل بھائیوں اور بہنوں کو پونگل کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور تمام تہواروں کے لیے نیک خواہنشات کا اظہار کیا۔وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن وی سی کے ذریعے
January 04th, 01:00 pm
آج، کاشی کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر، مجھے آپ سبھی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ قومی والی بال چمپئن شپ آج سے کاشی میں شروع ہو رہی ہے۔ آپ سب کھلاڑی بہت محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ میں پہنچے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کاشی کی زمین پر آپ کی محنت کا امتحان ہوگا۔ ویسے مجھے بتایا گیا ہے کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سب ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی بہت خوبصورت تصویر پیش کر رہے ہیں۔ میں اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح
January 04th, 12:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وارانسی کے رکنِ پارلیمان ہونے کے ناطے وہ تمام کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وارانسی میں قومی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھلاڑی بے پناہ محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ تک پہنچے ہیں اور آنے والے دنوں میں وارانسی کے میدانوں میں ان کی محنت اور صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہوئی ہیں، جو ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہیں۔ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیمپئن شپ کے تمام شرکاء کو مبارکباد اور خیرمقدم کہا۔لوک سبھا میں وندے ماترم کے 150 سال پر خصوصی بحث کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 08th, 12:30 pm
میں آپ کا اور ایوان کے تمام معزز اراکین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے اس اہم موقع پر ایک اجتماعی بحث کا راستہ اختیار کیا ہے۔ وہ منتر، وہ جے گھوش جس نے ملک کی آزادی کی تحریک کو توانائی بخشی، تحریک دی، قربانی اور تپسیا کا راستہ دکھایا، اُس ’وندے ماترم‘ کو اس مقدس ایوان میں یاد کرنا ہم سب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وندے ماترم کے 150 برس کے موقع کے ہم گواہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دور ہے جو ہمارے سامنے تاریخ کے بے شمار واقعات کو لے کر آتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر اس کا صحیح استعمال کریں تو یہ بحث نہ صرف اس ایوان کی عزم و وابستگی کو ظاہر کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی، نسل در نسل، یہ ایک درس کا باعث بن سکتی ہے ۔