گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کے دورے پر روانگی کے موقع پر وزیر اعظم کا بیان
July 02nd, 07:34 am
صدر عزت مآب جان ڈرامانی مہاما کی دعوت پر میں 2-3 جولائی کو گھانا کا دورہ کروں گا۔ گھانا گلوبل ساؤتھ میں ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میں ان سےاپنی ملاقاتوں کا منتظر ہوں جس کا مقصد ہمارے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور تعاون کے نئے دروازے کھولنا ہے، جس میں سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی، صلاحیت سازی اور ترقیاتی شراکت داری کے شعبے شامل ہیں۔ ساتھی جمہوریتوں کے طور پر، گھانا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔وزیر اعظم کا گھانا ، ٹرینیڈاڈو ٹوباگو ، ارجنٹائن ، برازیل اور نمیبیا کا دورہ (02-09 جولائی)
June 27th, 10:03 pm
اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم گھانا کے صدر سے ملاقات کریں گے تاکہ دو طرفہ مضبوط شراکت داری کا جائزہ لیا جا سکے اور اقتصادی، توانائی، دفاعی تعاون، اور ترقیاتی شراکت داری کے ذریعے اسے مزید بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔