ایف اے او ایگریکولا میڈل کے لیے وزیراعظم کی تہنیتی تقریر کا متن

May 20th, 11:00 pm

ہندوستان میں زراعت زندگی کی بنیادی عنصر ہے۔ یہ ہماری ثقافت کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اخلاقی و سماجی اقدار کا عکس ہے۔ ہمارے یہاں زمین کو ’ماں‘اور کسان کو ’زمین کا بیٹا’ کہا جاتا ہے۔ ہزاروں سال پرانے یہی اقدار آج بھی ہماری جدوجہد کے لیے باعث تحریک ہیں۔

وزیراعظم کو روم میں اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (ایف اے او) کی جانب سے‘ ایگریکولا میڈل’ سے نوازا گیا

May 20th, 10:55 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو آج اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی جانب سے سال- 2026 کا باوقار‘ ایگریکولا میڈل’ یہاں روم میں واقع ایف اے او ہیڈکوارٹر میں پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز ہندوستان اور عالمی سطح پر غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور دیہی ترقی کے فروغ کے لیے اُن کی غیر معمولی قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔

نتائج کی فہرست: جمہوریہ کوریا کے صدر کا بھارت کا سرکاری دورہ

April 20th, 03:57 pm

بھارت-آر او کے خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے مشترکہ اسٹریٹجک ویژن

وزیر اعظم کی توانائی کے شعبہ کے سی ای اوز کے ساتھ بات چیت

January 28th, 09:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح جاری انڈیا انرجی ویک(آئی ای ڈبلیو)- 2026 کے حصے کے طور پر لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر عالمی توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سی ای اوز کے ساتھ بات چیت کی۔

نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 12th, 04:54 pm

آج وگیان بھون ہندوستان کے سنہری ماضی کی نشاۃ ثانیہ کا گواہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا۔ اور آج اتنے کم وقت میں ہم گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے منسلک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے۔ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے جا رہا ہے۔ ہزاروں نسلوں کا غور و فکر، ہندوستان کے عظیم بزرگوں، آچاریوں اور اسکالروں کی تفہیم اور تحقیق، ہماری علمی روایات، ہماری سائنسی وراثت، ہم انہیں گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے جا رہے ہیں۔ میں اس مشن کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

September 12th, 04:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وگیان بھون آج بھارت کے سنہرے ماضی کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صرف چند دن پہلے ہی انھوں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا اور اتنے کم وقت میں گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ جناب مودی نے بتایا کہ مشن سے وابستہ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے، وزیر اعظم نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے ہزاروں نسلوں کی فکری میراث کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے علم، روایات اور سائنسی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے عظیم سنتوں، آچاریوں اور اسکالرز کی حکمت اور تحقیق کا اعتراف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ان وراثتوں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس مشن کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 26th, 11:00 am

گنیشوتسو کی خوشی کے درمیان آج بھارت کے میک ان انڈیا کے سفر میں ایک نیا باب جوڑا جا رہا ہے ۔ یہ ‘‘میک ان انڈیا ، میک فار دی ورلڈ’’ ہمارے ہدف کی طرف ایک بڑی چھلانگ ہے ۔ آج سے بھارت میں بنی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ہی ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری بھی آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ یہ دن بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی کو بھی ایک نئی جہت دے رہا ہے ۔ میں تمام ہندوستانیوں ، جاپان اور سوزوکی کمپنی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ایک طرح سے ، تیرہ نوعمری ( ٹین ایج) کےمرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے ۔ نوعمری پنکھ پھیلانے ، خوابوں کے ساتھ اڑنے کا وقت ہے ۔ نوعمری میں ، بے شمار خواہشات پیدا ہوتی ہیں ؛ یہ تقریبا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے پاؤں زمین پر نہیں پڑ رہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ماروتی اپنی نوعمری میں داخل ہو رہی ہے ۔ ماروتی کے یہاں گجرات میں نوعمری کے سالوں میں داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ماروتی نئے پنکھ پھیلائے گی ، نئی توانائی اور جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ مجھے اس پر پورا یقین ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کا افتتاح کیا

August 26th, 10:30 am

ماحول کے لیے سازگارتوانائی کے شعبے میں آتم نربھر بننے کی طرف بڑی پیش رفت کرتے ہوئےوزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کا افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گنیش چتُرتھی کے خوشگوار موقع پر، بھارت کے میک ان انڈیا سفر میں ایک نیا باب شامل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اسے ‘‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’’کے مشترکہ ہدف کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج سے بھارت میں تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ملک میں ہائیبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری کا عمل بھی آج سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ یہ دن نہ صرف بھارت کے صنعتی سفر کے لیے اہم ہے بلکہ بھارت اور جاپان کی دوستی میں بھی ایک نئے باب کا اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت، جاپان اور سوزوکی موٹر کارپوریشن کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

بھارت ٹیکس 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

February 16th, 04:15 pm

آج بھارت منڈپم بھارت ٹیکس کے دوسرے ایونٹ کا گواہ بن رہا ہے۔ اس میں ہماری روایات کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ بھارت کے امکانات بھی نظر آتے ہیں۔ یہ ملک کے لیے اطمینان کی بات ہے کہ ہم نے جو بیج لگایا ہے وہ تیز رفتاری سے برگد کا درخت بننے کی راہ پر بڑھ رہا ہے۔ بھارت ٹیکس اب ایک میگا گلوبل ٹیکسٹائل ایونٹ بن رہا ہے۔ اس بار ویلیو چین کا پورا اسپیکٹرم، اس سے وابستہ 12 گروپ یہاں حصہ لے رہے ہیں۔ لوازمات، ملبوسات، مشینری، کیمیکلز اور رنگوں کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ بھارت ٹیکس دنیا بھر کے پالیسی سازوں ، سی ای اوز اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے مصروفیت ، تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک بہت مضبوط پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے۔ اس ایونٹ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں، میں اس کے کام میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر موودی نے بھارت ٹیکس 2025 سے خطاب کیا

February 16th, 04:00 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹیکس 2025 سے خطاب کیا۔ انھوں نے اس موقع پر نمائش کے لیے واک تھرو بھی لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت ٹیکس 2025 میں سبھی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آج بھارت منڈپم بھارت ٹیکس کا دوسرا ایڈیشن دیکھ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس تقریب نے ہمارے ورثے کے ساتھ ساتھ وکست بھارت کے امکانات کی ایک جھلک پیش کی ہے، جو بھارت کے لیے فخر کی بات ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ٹیکس اب ایک میگا گلوبل ٹیکسٹائل ایونٹ بن رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ویلیو چین کے سپیکٹرم سے متعلق تمام بارہ برادریاں اس بار اس تقریب کا حصہ بنی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں لوازمات، ملبوسات، مشینری، کیمیکلز اور رنگوں کی نمائشیں بھی منعقد کی گئیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت ٹیکس دنیا بھر کے پالیسی سازوں ، سی ای اوز اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے مصروفیت ، تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے۔ انھوں نے ایونٹ کے انعقاد میں شامل تمام اسٹیک ہولڈروں کی کاوشوں کو سراہا۔

جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

January 09th, 06:38 pm

آج ہندوستان نے تحقیق کی دنیا میں ایک بہت ہی تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ جینوم انڈیا پروجیکٹ کو پانچ سال پہلے منظوری دی گئی تھی۔ اسی درمیان کووِڈ کے چیلنجوں کے باوجود ہمارے سائنسدانوں نے بڑی محنت سے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ملک کے 20 سے زیادہ معروف تحقیقی اداروں جیسے آئی آئی ایس سی، آئی آئی ٹی، سی ایس آئی آر، اور بی آر آئی سی نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا ڈیٹا، 10,000 ہندوستانیوں کا جینوم سیکوئنس، اب انڈین بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر میں دستیاب ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ منصوبہ بایو ٹیکنالوجی ریسرچ کے میدان میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ میں اس پروجیکٹ سے وابستہ تمام ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کلمات

January 09th, 05:53 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے تحقیق کے میدان میں ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جینوم انڈیا پروجیکٹ پانچ سال قبل منظور کیا گیا تھا اور ہمارے سائنسدانوں نے کووڈ کی وبا کے چیلنجز کے باوجود محنت سے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس سی، آئی آئی ٹیز ،سی ایس آئی آر اور ڈبی ٹی-بی آر ا ٓئی سی جیسے 20 سے زائد معروف تحقیقی اداروں نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10,000 بھارتیوں کے جینیاتی تسلسل پر مشتمل ڈیٹا اب بھارتی بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر میں دستیاب ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پروجیکٹ بائیو ٹکنالوجی تحقیق کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انھوں نے اس پروجیکٹ سے منسلک تمام افراد کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

December 26th, 11:11 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے ممتاز ترین لیڈروں میں سے ایک ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگ منارہا ہے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ معمولی ابتداء سے ایک معزز ماہر معاشیات بنے ۔ ہمارے وزیر اعظم کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع ترکوششیں کیں ۔

وزیر اعظم نے اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی

November 19th, 08:34 am

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران آج جمہوریہ اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر عزت مآب جیورجیا میلونی سے ملاقات کی ۔پچھلے دو سالوں میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پانچویں ملاقات تھی ۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات جون 2024 میں اٹلی کے پگلیا میں وزیر اعظم میلونی کی صدارت میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں جی 7 کی قیادت کرنے پر وزیر اعظم میلونی کو مبارکباد دی ۔

جرمن کاروباری اداروں کی 18ویں ایشیا پیسفک کانفرنس ( اے پی کے -2024) میں وزیر اعظم کے کلیدی خطاب کا ترجمہ

October 25th, 11:20 am

آج کا دن بہت خاص ہے۔ میرے دوست چانسلر شولز چوتھی مرتبہ ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں۔ ان کا پہلا دورہ میئر کی حیثیت سے تھا اور اس کے بعد تین مرتبہ چانسلر کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران ان کے دورے ہوئے ہیں، جس سے ہندوستان اور جرمنی کے تعلقات پر ان کی خصوصی توجہ اجاگر ہوتی ہے۔ جرمن کاروباری اداروں کی ایشیا پیسیفک کانفرنس 12 سال کے وقفے کے بعد ہندوستان میں منعقد کی جا رہی ہے۔

نتائج کی فہرست: جمائیکا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر اینڈریو ہولنس کا بھارت کا سرکاری دورہ (30 ستمبر تا 3 اکتوبر 2024)

October 01st, 12:30 pm

حکومت جمہوریۂ ہند نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے توسط سے اور جمائیکا کی حکومت نے جمائیکا کے وزیر اعظم کے دفتر کے توس سے کامیاب ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے اشتراک کے میدان میں تعاون پر ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد مالی شمولیت اور سماجی اور اقتصادی تبدیلی کو فروغ دینا ہے

اقتصادی جائزہ ہماری معیشت کی موجودہ طاقت کو اجاگر کرتا ہے نیز حکومت کی مختلف اصلاحات کے نتائج کو بھی ظاہر کرتا ہے: وزیراعظم

July 22nd, 07:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہےکہ اقتصادی سروے ہماری معیشت کی موجودہ طاقت کو اجاگر کرتا ہے اور حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف اصلاحات کے نتائج کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

جی7 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کی اٹلی کے وزیر اعظم سے ملاقات

June 14th, 11:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ اٹلی کی وزیر اعظم ،محترمہ جارجیا میلونی سے آج اپولیا، اٹلی میں ملاقات کی۔ اطالوی وزیر اعظم میلونی نے وزیر اعظم مودی کو مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے جی 7 آؤٹ ریچ چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے لیے پی ایم میلونی کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے کامیاب اختتام پر ستائش کی۔

PM Modi interacts with the Indian community in Paris

July 13th, 11:05 pm

PM Modi interacted with the Indian diaspora in France. He highlighted the multi-faceted linkages between India and France. He appreciated the role of Indian community in bolstering the ties between both the countries.The PM also mentioned the strides being made by India in different domains and invited the diaspora members to explore opportunities of investing in India.

آج کا آتم نربھر بھارت پیکیج سماج کے سبھی طبقات کی مدد کرنے کی حکومت کی کوششوں کا ایک تسلسل ہے: وزیر اعظم

November 12th, 10:29 pm

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’آج کا آتم نربھر بھارت پیکیج سماج کے سبھی طبقات کی مدد کرنے کی ہماری کوششوں کو آگے بڑھاتا ہے۔ ان اقدامات سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، دباؤ کے شکار شعبوں کو راحت دینے، لیکویڈیٹی کو یقینی بنانے، مینوفیکچرنگ کو تقویت دینے، ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو آمادۂ عمل کرنے اور کسانوں کو سہارا دینے کے عمل میں مدد ملے گی۔‘‘