دہلی میں مختلف ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 03rd, 01:03 pm
آپ سبھی کو سال 2025 کی بہت بہت مبارکباد۔ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بہت سے نئے امکانات لے کر آرہا ہے۔ دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بننے کی طرف ہمارا سفر اس سال اور بھی تیز ہونے والا ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کی علامت بن چکا ہے۔ سال 2025 میں ہندوستان کا یہ کردار مزید مضبوط ہوگا۔ یہ سال دنیا میں ہندوستان کی بین الاقوامی شبیہ کو مزید مضبوط کرنے کا سال ہوگا ۔ یہ سال ہندوستان کو دنیا کا بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کا سال ہوگا، یہ سال نوجوانوں کو نئے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ میں تیزی سے آگے بڑھانے کا سال ہوگا، یہ سال زراعت کے شعبے میں نئے ریکارڈوں کا سال ہوگا ۔ یہ سال خواتین کی قیادت میں ترقی کے ہمارے منتر کو نئی بلندیاں دینے کا سال ہوگا ، یہ سال زندگی کو آسان بنانے ، معیار زندگی کو بڑھانے کا سال ہوگا۔ آج کا پروگرام بھی اسی عزم کا ایک حصہ ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
January 03rd, 12:45 pm
ہندوستان کے وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور ان کی بنیاد رکھی۔ ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے نئے سال کی مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بے شمار مواقع کا سال ہوگا، جو ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے ہدف کی طرف لے جائے گا۔ جناب مودی نے کہا،‘‘آج ہندوستان سیاسی اور اقتصادی استحکام کا عالمی نشان بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی شبیہ آئندہ سال میں مزید مستحکم ہوگی۔’’جناب مودی نے 2025 کے لیے وژن پیش کیا، جس میں اسے ہندوستان کے لیے دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ حب بننے، نوجوانوں کو اسٹارٹ اپس اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے بااختیار بنانے، نئے زرعی ریکارڈ قائم کرنے، خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے اور ہر شہری کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے آسان زندگی پر توجہ مرکوز کرنے کا سال قرار دیا۔وزیر اعظم 13 جولائی کو ممبئی کا دورہ کریں گے
July 12th, 05:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر 13 جولائی 2024 کو ممبئی، مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 5:30 بجے، وزیر اعظم نیسکو نمائشی مرکز، گورےگاؤں، ممبئی پہنچیں گے، جہاں وہ 29,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے سڑک، ریلوے اور بندرگاہوں کے شعبے سے متعلق متعدد منصوبوں کا آغاز کریں گے، قوم کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 7 بجے، وزیر اعظم آئی این ایس ٹاورز کا افتتاح کرنے کے لیے جی بلاک، باندرہ کرلا کمپلیکس، ممبئی میں انڈین نیوز سروس (آئی این ایس) سیکریٹریٹ بھی جائیں گے۔