وزیر اعظم نے میگھالیہ میں مشرقی جینتیا ہلز میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا
February 05th, 08:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میگھالیہ میں مشرقی جینتیا ہلز میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمی کے لیے 50000 روپے کی یک مشت امداد کا اعلان کیا۔