Prime Minister Modi emphasises Government’s comittment to boosting ‘Ease of Living’

December 26th, 10:45 am

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has stated that his Government is committed to boosting ‘Ease of Living’ and the reform trajectory will continue with even more vigour in the coming times. Shri Modi also shared a thread on X showing how his Government has worked in that direction.

Cabinet approves three new corridors as part of Delhi Metro’s Phase V (A) Project

December 24th, 03:25 pm

The Union Cabinet approved three new corridors - 1. R.K Ashram Marg to Indraprastha (9.913 Kms), 2. Aerocity to IGD Airport T-1 (2.263 kms) 3. Tughlakabad to Kalindi Kunj (3.9 kms) as part of Delhi Metro’s Phase – V(A) project consisting of 16.076 kms which will further enhance connectivity within the national capital. Total project cost of Delhi Metro’s Phase – V(A) project is Rs.12014.91 crore, which will be sourced from Government of India, Government of Delhi, and international funding agencies.

Over the last 11 years, India has changed its economic DNA: PM Modi during India-Oman Business Forum

December 18th, 04:08 pm

PM Modi addressed the India–Oman Business Forum in Muscat, highlighting centuries-old maritime ties, the India–Oman CEPA as a roadmap for shared growth, and India’s strong economic momentum. He invited Omani businesses to partner in future-ready sectors such as green energy, innovation, fintech, AI and agri-tech to deepen bilateral trade and investment.

“Maitri Parv” celebrates the friendship between India and Oman: PM Modi during community programme in Muscat

December 18th, 12:32 pm

While addressing a large gathering of members of the Indian community in Muscat, PM Modi remarked that co-existence and cooperation have been hallmarks of the Indian diaspora. He noted that over the last 11 years, India has witnessed transformational changes across perse fields. He reaffirmed India’s deep commitment to the welfare of the diaspora and invited students to participate in ISRO’s YUVIKA programme.

وزیر اعظم کا عُمان میں بھارتی برادری سے خطاب

December 18th, 12:31 pm

وزیر اعظم نے آج مسقط میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ حاضرین میں مختلف بھارتی اسکولوں کے 700 سے زائد طلبہ شامل تھے۔ اس سال عمان میں بھارتی اسکولوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ اپنی قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے بھارت- عمان کاروباری فورم میں شرکت کی

December 18th, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مسقط میں بھارت- عمان بزنس فورم سے خطاب کیا ۔ عمان کے وزیربرائے تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ عزت مآب قیس الیوسف ،عزت مآب عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین جناب شیخ فیصل ال راواس ، ہندوستان کے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور سی آئی آئی کے صدر جناب راجیو میمانی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ فورم میں توانائی ، زراعت ، لاجسٹکس ، بنیادی ڈھانچہ ، مینوفیکچرنگ ، صحت ، مالیاتی خدمات ، ماحولیات کے لئے سازگار ترقی ، تعلیم اور رابطے کے شعبوں میں دونوں ممالک کے سرکردہ کاروباری نمائندوں نے شرکت کی ۔

بھوٹان کے عزت مآب چوتھے شاہ کے 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 11th, 12:00 pm

آج کا دن بھوٹان کے لیے، بھوٹان کے شاہی خاندان کے لیے، اور ان تمام لوگوں کے لیے جو عالمی امن میں یقین رکھتے ہیں، انتہائی اہم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی متھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا

November 11th, 11:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی میتھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ ، عزت مآب جگمے کھیسر نامگیئل وانگچک اور چوتھے بادشاہ عزت مآب ، جگمے سنگے وانگچک کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے معزز اراکین ، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیرنگ توبگے اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔

نئی دہلی میں قانونی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے سے متعلق قومی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 08th, 05:33 pm

چیف جسٹس محترم بی آر گوائی جی، جسٹس سوریہ کانت جی، جسٹس وکرم ناتھ جی، مرکز میں میرے ساتھی ارجن رام میگھوال جی، سپریم کورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان، ہائی کورٹس کے معزز چیف جسٹس صاحبان، خواتین و حضرات،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ”قانونی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر قومی کانفرنس سے خطاب کیا

November 08th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں ”قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جمع ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس اہم موقع پر تمام شرکا کے درمیان موجود ہونا واقعی ایک خاص بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی امداد فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانا اور لیگل سروسز ڈے سے متعلق پروگرام بھارت کے نظام عدلیہ کو نئی طاقت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے 20ویں قومی کانفرنس کے لیے سب کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے معززین، عدلیہ کے اراکین اور قانونی خدمات اتھارٹیز کے نمائندوں کو بھی مبارکباد دی۔

ممبئی میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 29th, 04:09 pm

مہاراشٹر کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی سربانند سونووال جی، شانتنو ٹھاکر جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، اجیت پوار جی، جہاز رانی اور دیگر صنعتوں کے رہنما، اور دیگر معززین، خواتین وحضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کنکلیو سے خطاب

October 29th, 04:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی، مہاراشٹر میں انڈیا میری ٹائم ہفتہ 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو سے خطاب کیا اور گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ممبئی میں 2016 میں شروع ہوئی تھی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب یہ ایک عالمی سربراہی اجلاس میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ 85 سے زیادہ ممالک کی شرکت ایک مضبوط پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے بڑی شپنگ کمپنیوں کے سی ای اوز، اسٹارٹ اپس، پالیسی سازوں، اور اختراع کاروں کی موجودگی کو نوٹ کیا، جو تمام اس تقریب میں جمع تھے۔ انہوں نے چھوٹے جزیروں کے ممالک کے نمائندوں کی حاضری کو مزید تسلیم کیا اور کہا کہ ان کے اجتماعی وژن نے سربراہی اجلاس کی ہم آہنگی اور توانائی کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔

کرنول، آندھرا پردیش میں مختلف ترقیاتی پوجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 16th, 03:00 pm

آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنظیر جی، یہاں کے مقبول عام اور محنتی وزیر اعلیٰ جناب چندربابو نائیڈو جی، مرکزی وزیر کے رام موہن نائیڈو جی، چندر شیکھر پیمسانی جی، بھوپتی راجو شری نواسن ورما جی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، دیگر تمام وزراء حضرات، بی جے پی کے ریاستی صدر پی وی این مادھو جی، تمام اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے کے لیے آئے ہوئے بہنو اور بھائیو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول میں 13,430 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا

October 16th, 02:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے کرنول میں تقریبا 13,430 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اہوبلم کے بھگوان نرسمہا سوامی اور مہانندی کے شری مہانندیشور سوامی کو نمن کیا ۔ انہوں نے تمام لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے منترالیم کے گرو شری راگھویندر سوامی سے بھی دعا مانگی ۔

ممبئی ، مہاراشٹر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 08th, 03:44 pm

مہاراشٹر کےگورنرجناب آچاریہ دیوورت جی، یہاں کے مقبول وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی رام داس اٹھاولے جی، کے۔ آر۔ نائیڈو جی، مرلی دھر موہول جی، مہاراشٹر حکومت کے نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، اجیت پوار جی، دیگر وزراء، بھارت میں جاپان کے سفیر کیئچی اونو جی، دیگر معزز حضرات، بھائیو اور بہنو!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نوی ممبئی ائیرپورٹ کا افتتاح کیا، ممبئی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور افتتاح کیا

October 08th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور ملک کے نام وقف بھی کیا۔ معزز مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے تمام شرکا کو گرمجوشانہ مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حالیہ وجے دشمی اور کوجاگری پورنیما کی تقریبات کا ذکر کیا اور آنے والے دیوالی تہوار کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔

وزیر اعظم نے 49 ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی

September 24th, 09:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ساؤتھ بلاک میں پہلے سے سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ کے لیے آئی سی ٹی سے چلنے والے ملٹی ماڈل پلیٹ فارم پرگتی کی 49 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ یہ پلیٹ فارم بڑے پروجیکٹوں کو تیزی سے ٹریک کرنے ، رکاوٹوں کو دور کرنے اور مقررہ وقت پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مرکز اور ریاستوں کو یکجا کرتا ہے ۔

اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 22nd, 11:36 am

اروناچل پردیش کے گورنر جناب کے۔ ٹی۔ پرنائک جی ، ریاست کے مقبول نوجوان وزیر اعلی پیما کھانڈو جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی کرن رجیجو جی ، ریاستی حکومت کے وزراء ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی ، نابم ریبیا جی ، تاپیر گاؤ جی ، تمام اراکین اسمبلی ساتھی ، دیگر عوامی نمائندے ، اروناچل کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں 5100 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

September 22nd, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں 5100 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سب کے لیے خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے بھگوان ڈونی پولو کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا۔

Manipur is the crown jewel adorning the crest of Mother India: PM Modi in Imphal

September 13th, 02:45 pm

At the inauguration of projects worth over ₹1,200 crore in Imphal, PM Modi said a new phase of infrastructure growth has begun in Manipur. He noted that women empowerment is a key pillar of India’s development and Atmanirbhar Bharat, a spirit visible in the state. The PM affirmed his government’s commitment to peace and stability, stressing that return to a normal life is the top priority. He urged Manipur to stay firmly on the path of peace and progress.