راجیہ سبھا میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

April 17th, 11:10 am

میں ایوان کی طرف سے اور اپنی جانب سے جناب ہری ونش جی کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونا بذات خود اس ایوان کا آپ کے تئیں گہرے اعتماد کا اظہار ہے۔ گزشتہ عرصے میں آپ کے تجربے سے اس ایوان کو جو فائدہ پہنچا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی آپ کی جو کوشش رہی ہے، اس پر آج ایوان نے ایک طرح سے مہرثبت کر دی ہے۔ یہ دراصل تجربے کا احترام ہے، آپ کے سادہ اور منظم طرزعمل کی قدر ہے اور اسی طرز عمل کی قبولیت بھی ہے۔ہم سب نے جناب ہری ونش کی قیادت میں ایوان کی طاقت کو مزید مؤثر ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ وہ صرف ایوان کی کارروائی چلانے تک محدود نہیں رہتے ،بلکہ اپنی زندگی کے ماضی کے تجربات کو بھی بہت درست انداز میں ایوان کی بہتری اور اسے مزید مالا مال کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا یہ تجربہ پوری کارروائی، نظام اور ایوان کے ماحول کو مزید پختہ بناتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ڈپٹی چیئرمین صاحب کی نئی مدت کار بھی اسی جذبے، توازن اور لگن کے ساتھ آگے بڑھے گی اور ہم سب کی کوششوں سے ایوان کے وقار کو نئی بلندی حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا راجیہ سبھا سے خطاب

April 17th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کیا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونے پر جناب ہری ونش کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس تاریخی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ایوان کا جناب ہری ونش پر گہرے اعتماد اور ان کے اس گراں قدر تجربے کا اظہار ہوتا ہے جو وہ اس ادارے کے لیے لے کر آئے ہیں۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا، ’’مسلسل تیسری بار منتخب ہونا ان کے تجربے، ان کے جامع نقطۂ نظر اور ان کے کام کرنے کے باوقار انداز پر ایوان کی طرف سے مہرِ تصدیق ہے۔‘‘

وزیر اعظم کا ملیشیا میں بھارتی برادری سے خطاب

February 07th, 03:59 pm

سب سے پہلے، میں اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابرہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس کمیونٹی تقریب میں شرکت کی۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بھارت – ملیشیا دوستی کے پیمانے اور مستقبل کی صلاحیت کو بہت اچھے الفاظ میں یاد کیا جو انھوں نے ابھی اپنے خطاب میں کہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوالالمپور، ملیشیا میں بھارتی برادری کے پروگرام سے خطاب کیا

February 07th, 03:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں بھارتی برادری کے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرمجوشی مشترکہ ثقافت کی خوبصورت تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابراہیم کا کمیونٹی جشن میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم ان کا استقبال کرنے کے لیے ہوائی اڈے تک آئے اور اپنی گاڑی میں انھیں تقریب میں لے گئے۔ جناب مودی نے مزید کہا ’’یہ خاص اشارے وزیر اعظم انور ابراہیم کی بھارت اور موجود لوگوں کے لیے محبت اور احترام کے غماز ہیں‘‘۔

بھگوان بدھ سے وابستہ پوتر پپرہوا باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا انگریزی متن

January 03rd, 12:00 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت جی، جناب کرن رجیجو جی، جناب رام داس اٹھاولے جی، جناب راؤ اندرجیت جی، دلّی کی وزیر اعلیٰ کی پہلے سے مقررہ کوئی مصروفیت تھی اور اُنھیں واپس جانا پڑا، دلّی حکومت کے تمام معزز وزرا، دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب سکسینہ جی، معزز سفارتی برادری کے ارکان، بدھ مت کے جید اسکالر، دھمّا کے پیروکارو، معزز خواتین و حضرات۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھگوان بدھ سے منسوب مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا

January 03rd, 11:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے رائے پتھورا ثقافتی کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش، جس کا عنوان ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ ہے، کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 125 برس کے طویل انتظار کے بعد بھارت کا ورثہ واپس لوٹا ہے، بھارت کی تہذیبی میراث واپس آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج سے بھارت کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کے دیدار کر سکیں گے اور ان کی برکتیں حاصل کریں گے۔ جناب مودی نے اس مبارک موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدھ مت کی روایت سے وابستہ بھکشو اور دھرم آچاریہ بھی اس تقریب میں موجود ہیں اور ان کے تئیں اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو نئی توانائی عطا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سن 2026 کے بالکل آغاز میں منعقد ہونے والی یہ مبارک تقریب نہایت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بھگوان بدھ کی برکتوں سے سال 2026 دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کا نیا دور لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس مقام پر یہ نمائش منعقد کی گئی ہے، وہ بذاتِ خود خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قلعہ رائے پتھورا کا یہ مقام بھارت کی شاندار تاریخ کی سرزمین ہے، جہاں تقریباً ایک ہزار سال قبل اس وقت کے حکمرانوں نے مضبوط اور محفوظ فصیلوں سے گھرا ہوا ایک شہر آباد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی تاریخی شہر کے احاطے میں تاریخ کا ایک روحانی اور مقدس باب شامل کیا جا رہا ہے۔

آندھرا پردیش کے پٹّپرتھی میں شری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 19th, 11:00 am

وزیر اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو، مرکز میں میرے معاون رام موہن نائیڈو، جی کشن ریڈی، بھوپتی راجو سری نواس ورما، سچن تندولکرجی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، سری ستیہ سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی آر جے۔ رتناکر جی، وائس چانسلر کے چکرورتی جی، ایشوریہ جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، سائی رام!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں ’شری ستیہ سائی بابا‘ کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا

November 19th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں بھگوان سری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے اپنے بات کا آغاز ’سائی رام‘ سے کیا اورکہا کہ پٹہ پارتھی کی مقدس سرزمین میں سب کے درمیان موجود رہنا ایک جذباتی اور روحانی تجربہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے انہیں بابا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بابا کے قدموں میں جھکنا اور ان کا آشیرواد حاصل کرنا ہمیشہ دل کو گہرے جذبات سے بھر دیتا ہے ۔

وزیر اعظم نے فلپائن میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

October 01st, 03:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلپائن میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا

October 01st, 10:45 am

اسٹیج پر موجود راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے معزز سركاریواہ جناب دتاتریہ ہوسبلے جی، مرکزی وزیر جناب گجندر شیخاوت جی، دہلی کی مقبول وزیراعلیٰ ریکھا گپتا جی، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے تمام رضاکار، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کی صدسالہ تقریبات سے خطاب کیا

October 01st, 10:30 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کی صدسالہ تقریبات سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے نوراتری کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج مہا نو می اوردیوی سدھی دھاتری کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وِجے دشمی کا بڑا تہوار ہے، جو بھارتی ثقافت کی بدی پر نیکی ، جھوٹ پر سچ اور تاریکی پرروشنی کی فتح کے ابدی پیغام کی علامت ہے۔ وزیرِ اعظم نے اجاگر کیا کہ اس پوتر موقع پر، ایک صدی قبل راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ کا قیام عمل آیا اور یہ محض اتفاق نہیں تھا۔ یہ ہزاروں سال پر محیط قدیم روایت کی بحالی کا موقع تھا، جس میں قومی شعور ، ہر دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئے روپ میں ظاہر ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس دور میں سنگھ اسی ابدی قومی شعور کی ایک زندہ مثال ہے۔

وزیراعظم نے افغانستان میں زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

September 01st, 02:16 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

گجرات کے بھُج میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 26th, 05:00 pm

گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب منوہر لال جی ، کابینہ کے دیگر تمام ممبران ، ممبران پارلیمنٹ ، ایم ایل اے ، دیگر تمام سینئر معززین ، اور کچھ کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے بھج میں 53400 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

May 26th, 04:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھج میں 53,400 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کچھ کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور انقلابیوں اور شہیدوں، خاص طور پر عظیم مجاہد آزادی شری شیام جی کرشنا ورما کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کچھ کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ان کی قوت اور تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

April 27th, 11:30 am

آج جب میں آپ سے 'من کی بات' میں مخاطب ہوں، تو میرے دل میں بہت زیادہ دکھ ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا، اس نے ملک کے ہر شہری کو مجروح کیا ہے۔ ہر بھارتی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔ چاہے کوئی کسی بھی ریاست سے ہو، کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ اس حملے میں جان گنوانے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کو ظاہر کرتا ہے... ایسے وقت جب کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی، تعمیراتی کام غیر معمولی رفتار سے ہو رہا تھا، جمہوریت مستحکم ہو رہی تھی، سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی تھی، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا۔ دہشت گرد اور ان کے سرغنہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک بار پھر تباہ ہو جائے اور اسی لیے انہوں نے یہ بڑی سازش انجام دی۔ اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی یکجہتی، 140 کروڑ بھارتیوں کی یکجہتی، ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی یکجہتی ہمارے اس فیصلہ کن مقابلے کی بنیاد ہے۔ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عزم کو اور مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنی مضبوط قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔

چھٹے بمسٹیک سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب

April 04th, 12:59 pm

آج، میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ شناوات جی کا اس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے تھائی لینڈ میں چھٹے بمسٹیک اجلاس میں شرکت کی

April 04th, 12:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے زیر اہتمام چھٹے بمسٹیک (بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا موضوع تھا- ’’بمسٹیک: خوشحال ، لچکدار اور کھلا‘‘۔ مذکورہ اجلاس میں رہنماؤں کی ترجیحات اور بمسٹیک خطے کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ غیر یقینی عالمی صورت حال کے وقت میں مشترکہ ترقی کو یقینی بنانے میں بمسٹیک کی کوششوں کی عکاسی کی گئی۔

وزیر اعظم نے بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی

April 04th, 12:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بمسٹیک ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے اور آئی ٹی سیکٹر کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے میانمار اور تھائی لینڈ کو متاثر کرنے والے حالیہ زلزلوں کے تناظر میں آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے خلا کے شعبے میں کام کرنے اور حفاظتی آلات کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ بمسٹیک کو اجتماعی طور پر متحرک کرنے اور قیادت کرنے والے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافتی روابط بمسٹیک ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔

وزیر اعظم نے میانمار میں زلزلے کے سانحے کے درمیان سینئر جنرل عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے گفتگو کی

March 29th, 01:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانمار کے سینئر جنرل عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے زلزلے کے سانحے کے درمیان گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں میانمار کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر بھارت کی پختہ وابستگی کو ایک قریبی دوست اور ہمسایہ ملک کے طور پر دہرایا۔ اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں، بھارت سرکار نے آپریشن برہما کا آغاز کیا ہے، جو متاثرہ علاقوں میں فوری راحت اور مدد فراہم کرنے کا ایک اقدام ہے۔

وزیراعظم نے میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے پر تشویش کا اظہار کیا

March 28th, 02:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے تباہ کن زلزلوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔