گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 15th, 03:15 pm

جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا

November 15th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔

ٹوکیو اولمپکس 2021 کے لیے جانے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 13th, 05:02 pm

آپ سے بات کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ ویسے سبھی سے بات نہیں ہو پائی، لیکن آپ کا جوش، آپ کا ولولہ پورے ملک کے سبھی لوگ آج محسوس کر رہے ہیں۔ پروگرام میں میرے ساتھ موجود ملک کے وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر جی نے اب سے کچھ دن پہلے تک وزیر کھیل کی حیثیت سے آپ سب کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ ایسے ہی ہمارے موجودہ وزیر قانون جناب کرن ریجیجو جی، وزیر مملکت کھیل ہمارے سب سے نوجوان وزیر جناب نشیتھ پرمانک جی، کھیل سے جڑی تنظیموں کے سبھی سربراہان، ان کے تمام ممبران، اور ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جا رہے سبھی میرے ساتھیو، سبھی کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے آج ہماری ورچوئل بات چیت ہوئی ہے لیکن مجھے اور اچھا لگتا اگر میں آپ سبھی کھلاڑیوں کو یہاں دہلی کے اپنے گھر میں مدعو کرتا، آپ لوگوں سے روبرو ملاقات کرتا۔ اس کے پہلے میں ہمیشہ ایسا کرتا رہا ہوں۔ اور میرے لیے وہ موقع بڑی خوشی کا موقع رہتا ہے۔ لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔ اور اس بار ہمارے آدھے سے زیادہ کھلاڑی پہلے ہی بیرون ملک تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے واپس آنے کے بعد میں سہولت کے مطابق وقت نکال کر ضرور آپ سب سے ملوں گا۔ لیکن کورونا نے بہت کچھ بدل دیا ہے۔ اولمپک کا سال بھی بدل گیا، آپ کی تیاریوں کا طریقہ بدل گیا، بہت کچھ بدلا ہوا ہے۔ اولمپک شروع ہونے میں اب صرف 10 دن باقی ہیں۔ آپ کو ٹوکیو میں بھی ایک مختلف قسم کا ماحول ملنے والا ہے۔

آیئے ہم سب # چیر فور انڈیا، یعنی بھارت کی حوصلہ افزائی کریں: وزیر اعظم مودی

July 13th, 05:01 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے روانہ ہونے والے بھارتی ایتھلیٹوں کے دستے کے ساتھ گفت و شنید کی۔ ایک غیر رسمی اور برجستہ بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے ایتھلیٹ حضرات کی حوصلہ افزائی کی اور ان کھلاڑیوں کے لئے قربانی دینے کے لئے ان کے کنبوں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپک کے لئے روانہ ہونے والے بھارتی ایتھلیٹوں کے دستے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

July 13th, 05:00 pm

نئی دہلی، 13/جولائی 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ٹوکیو اولمپکس کے لئے روانہ ہونے والے بھارتی ایتھلیٹوں کے دستے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کے ذریعے یہ تبادلہ خیال کھیلوں میں شرکت سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کی ایک کوشش ہے۔ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر، کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت جناب نیستھ پرمانک اور وزیر قانون جناب کرن رجیجیو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خواتین کی 100 میٹر دوڑ میںسونے کا تمغہ جیتنے پر وزیر اعظم نے دوتی چندکو مبارکباددی

July 10th, 01:01 pm

نئی دہلی10 جولائی ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں فائنل مقابلہ جیتنے پر دوتی چند کو مبارکباددی ہے۔ انہو ں نے اس ایوینٹ میں سونے کاتمغہ جیتا ہے ۔