جمہوریہ ہندکے معزز وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاشمی مملکت اردن کے دورے پر مشترکہ بیان
December 16th, 03:56 pm
ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15-16 دسمبر ، 2025 کو ہاشمی مملکت اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن حسین کی دعوت پر ہاشمی مملکت اردن کا دورہ کیا ۔وزیراعظم نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کی جیت پر مبارکباد دی
September 29th, 12:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعظم نے دبئی کے ولی عہد شہزادہ ، نائب وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع کا استقبال کیا
April 08th, 05:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دبئی کے ولی عہد شہزادہ ، نائب وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المخطوم کا استقبال کیا ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےمدرا یوجنا کے مستفیدین سے بات چیت کی
April 08th, 01:03 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں 7 ، لوک کلیان مارگ پر پردھان منتری مدرا یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر مدرا یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے مہمانوں کے استقبال کی ثقافتی اہمیت اور ان کی موجودگی سے گھر میں آنے والے تقدس پر زور دیتے ہوئے تمام حاضرین کا دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے شرکاء کو اپنے تجربات مشترک کرنے کو کہا ۔ جناب مودی نے ایک ایسے مستفید کے ساتھ بات چیت کی جو پالتو جانوروں کی فراہمی ، ادویات اور خدمات کے کاروباری بن چکے ہیں ، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو مشکل وقت کے دوران کسی کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مستفید ہونے والے سے کہا کہ وہ بینک کے ان اہلکاروں کو مدعو کریں جنہوں نے قرضوں کی منظوری دی ہے اور ان سے قرض کی وجہ سے ہونے والی پیش رفت کو ظاہر کریں ۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف ان کے اعتماد کو تسلیم کریں گے بلکہ بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کرنے والے افراد کی حمایت کرنے کے ان کے فیصلے پر اعتماد پیدا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حمایت کرنےکے نتائج کا مظاہرہ بلاشبہ انہیں ترقی اور کامیابی کو فروغ دینے میں ان کے تعاون پر فخر محسوس کرائے گا ۔وزیراعظم کی دبئی کے حکمران، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم سے ملاقات
February 14th, 03:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دبئی میں14 فروری 2024 کو عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران سے ملاقات کی۔دبئی کےجبل علی میں ورچوئل طریقے سے بھارت مارٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
February 14th, 03:48 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے ورچوئل وسیلے سے آج دبئی میں جبل علی فری ٹریڈژون میں بھارت مارٹ کا سنگ بنیاد رکھا،جس کی تعمیر ڈی پی ورلڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے دبئی2024 میں حکومتوں کی عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ مڈغاسکر کے صدر سے ملاقات کی
February 14th, 02:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دبئی میں حکومتوں کی عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر مڈغاسکر کے صدرعزت مآب جناب اینڈری راجویلینا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
February 14th, 02:30 pm
ورلڈگونمنٹ سمٹ میں کلیدی خطبہ دینا میرے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔اورمجھے تو یہ موقع دوسری بار مل رہا ہے ۔ میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد جی کی اس دعوت اور گرمجوشی سے پر خیرمقدم کے لئے انتہائی شکرگزار ہوں۔ میں اپنے برادر عزت مآب شیخ محمد بن زائد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو ں۔ حالیہ دنوں میں مجھے ان سے کئی بار ملنے کاموقع ملاہے ۔ وہ صرف لیڈر آف وژن ہی نہیں ہیں بلکہ لیڈر آف ریزالو اورلیڈرآف کمٹمنٹ بھی ہیں ۔عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت
February 14th, 02:09 pm
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس میں‘‘مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل’’ کے موضوع پر خصوصی کلیدی خطاب کیا - ۔ وزیر اعظم مودی نے 2018 میں بھی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس سربراہ کانفرنس میں 10 صدور اور 10 وزرائے اعظم سمیت 20 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی اجتماع میں 120 سے زائد ممالک کی حکومت اور مندوبین نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے جمہوریہ ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی
December 01st, 09:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ ازبکستان کے صدر، عزت مآب جناب شوکت مرزایوف سے ملاقات کی۔وزیراعظم کی مملکت سویڈن کے وزیراعظم سے ملاقات
December 01st, 08:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مملکت سویڈن کے وزیر اعظم ، الف کرسٹرسن کے ساتھ، یکم دسمبر 2023 کو، دبئی میں کوپ 28 کے موقع پر دو فریقی میٹنگ کی ۔بھارت اور سویڈن سی او پی-28 میں صنعت کی منتقلی کے لیے لیڈرشپ گروپ کے مرحلہ-II کی مشترکہ میزبانی کی
December 01st, 08:29 pm
ہندوستان اور سویڈن نے انڈسٹری ٹرانزیشن پلیٹ فارم بھی شروع کیا، جو دونوں ممالک کی حکومتوں، صنعتوں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، محققین اور تھنک ٹینکس کو جوڑے گا۔سی او پی – 28 سربراہ کانفرنس کے دوران ’ماحولیاتی مالیات کی تبدیلی‘ موضوع پر منعقدہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 01st, 08:06 pm
اپنی جی-20 صدارت میں، ہندوستان نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی ان دونوں موضوعات کو کافی ترجیح دی ہے۔وزیر اعظم کی سوئس کنفیڈریشن کے صدر سے ملاقات
December 01st, 08:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر سوئس کنفیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ایلین برسیٹ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات
December 01st, 07:55 pm
وزیر اعظم نے سی او پی-28 سربراہی اجلاس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کے لیے عزت مآب شیخ محمد بن زاید کو مبارک باد دی۔ انہوں نے سی او پی-28 میں گرین کلائمیٹ پروگرام (جی سی پی) پر اعلیٰ سطحی تقریب کی شریک میزبانی پر صدر محمد بن زاید النہیان کا شکریہ بھی ادا کیا۔سی او پی 28 تقریب کے دوران لیڈر شپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن پروگرام سے وزیر اعظم کا خطاب
December 01st, 07:29 pm
ہم سبھی ایک مشترکہ عہد بندگی سے مربوط ہیں – گلوبل نیٹ زیرو۔ نیٹ زیرو یعنی خالص صفر کے اہداف کی حصولیابی کے لیے حکومت اور صنعت کی شراکت داری بہت ضروری ہے۔ اور، صنعتی اختراع ایک اہم محرک ہے۔ کرۂ ارض کے محفوظ مستقبل کے لیے لیڈرشپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن، یعنی ’لیڈ-آئی ٹی‘ حکومتوں اور صنعت کی شراکت داری کی ایک کامیاب مثال ہے۔سی او پی -28 میں ’گرین کریڈٹ پروگرام‘ کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران وزیر اعظم کا خطاب
December 01st, 07:22 pm
اس خصوصی تقریب میں آپ سب کا تہہ دل سے استقبال۔ میرے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زائد کی حمایت کے لیے میں اظہار تشکر کرتا ہوں۔وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات
December 01st, 06:45 pm
وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی 20صدارت کے دوران یو این ایس جی کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آب و ہوا سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے میں ہندوستان کے اقدامات اور پیش رفت پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم کی ریاست اسرائیل کے صدر سے ملاقات
December 01st, 06:44 pm
دونوں رہنماؤں نے خطے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔سی او پی-28 کے ایچ او ایس/ایچ او جی کے اعلیٰ سطحی حصے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کا خصوصی خطاب
December 01st, 03:55 pm
ہم سب کی کاوشوں سے یہ یقین بڑھ گیا ہے کہ عالمی فلاح کے لیے سب کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے، سب کی شرکت ضروری ہے۔