کابینہ نے 2277.397 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈی ایس آئی آر اسکیم ‘‘صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کی ترقی’’ کو منظوری دی

September 24th, 05:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے پندرہویں مالیاتی کمیشن سائیکل 2021-22 سے 2025-26 کی مدت کے لیے 2277.397 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ ‘‘صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کی ترقی’’ پر محکمہ سائنسی اور صنعتی تحقیق/سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل (ڈی ایس آئی آر/سی ایس آئی آر) اسکیم کو منظوری دے دی ہے ۔