بھوٹان کے سرکاری دورے پرہندوستان کے وزیر اعظم کی مشترکہ پریس ریلیز

November 12th, 10:00 am

دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے 11 نومبر 2025 کو چانگلی متھانگ میں چوتھے ڈروک گیالپو کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھوٹان کے لوگوں کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے تھمپو میں جاری گلوبل پیس پریئر فیسٹیول میں بھی حصہ لیا۔ عزت مآب بھوٹان کے شاہ نے فیسٹیول کے دوران عوامی تعظیم کے لیے تھمپو میں ہندوستان سے بھگوان بدھا کے مقدس پپراہوا آثار کی آمد پر توصیف و ستائش کی۔

وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ کے ساتھ ناظرین کا استقبال کیا

November 11th, 06:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک کے ساتھ ناظرین کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر شاہ بھوٹان نے دہلی سانحہ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نئے سال کے موقع پر مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

January 01st, 05:38 pm

نئی دہلی، 1 جنوری 2020/ نئے سال کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کی سلطنت کے ڈرک گیالپو جناب جگمے کھیسر نامگیال وانگ چوک ، بھوٹان کے وزیراعظم لیون چھین (ڈاکٹر) لوٹے شیرنگ ، سری لنکا کے صدر جناب گوٹا بایا راجپکشے، سری لنکا کے وزیراعظم جناب مہندا راجکپشا، مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم محمد صالح ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم محترمہ شیخ حسینہ اور نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔