وزیر اعظم نے یوم اساتذہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی
September 05th, 08:36 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اساتذہ کا نئے اذہان کی نشو و نما کے لیے کلی طور پر وقف ہونا مضبوط تر اور روشن تر مستقبل کی بنیاد ہے۔ جناب مودی نے کہا، ’’ہم ایک ممتاز اسکالر اور استاد ، ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کی زندگی اور ان کے افکار و خیالات کو بھی ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر یاد کرتے ہیں ۔‘‘وزیر اعظم نے یوم اساتذہ کے موقع پر مبارکباد دی
September 05th, 08:07 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم اساتذہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، اس دن کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔