ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
April 27th, 11:30 am
آج جب میں آپ سے 'من کی بات' میں مخاطب ہوں، تو میرے دل میں بہت زیادہ دکھ ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا، اس نے ملک کے ہر شہری کو مجروح کیا ہے۔ ہر بھارتی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔ چاہے کوئی کسی بھی ریاست سے ہو، کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ اس حملے میں جان گنوانے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کو ظاہر کرتا ہے... ایسے وقت جب کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی، تعمیراتی کام غیر معمولی رفتار سے ہو رہا تھا، جمہوریت مستحکم ہو رہی تھی، سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی تھی، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا۔ دہشت گرد اور ان کے سرغنہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک بار پھر تباہ ہو جائے اور اسی لیے انہوں نے یہ بڑی سازش انجام دی۔ اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی یکجہتی، 140 کروڑ بھارتیوں کی یکجہتی، ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی یکجہتی ہمارے اس فیصلہ کن مقابلے کی بنیاد ہے۔ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عزم کو اور مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنی مضبوط قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔ڈاکٹر کے کستوری رنگن کے انتقال پروزیر اعظم کی جانب سے اظہار تعزیت
April 25th, 02:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے سائنسی اور تعلیمی سفر میں ایک عظیم شخصیت ڈاکٹر کے کستوری رنگن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر کے کستوری رنگن نے نہایت لگن کے ساتھ اسرو میں خدمات انجام دیں اور ہندوستان کے خلائی پروگرام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ۔جناب مودی نے مزید کہا‘‘قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مسودے کے دوران ڈاکٹر کستوری رنگن کی ان کوششوں کہ ہندوستان میں تعلیم زیادہ جامع اور مستقبل پر مبنی ہو، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان ہمیشہ ان کا مشکور رہے گا ۔وہ بہت سے نوجوان سائنسدانوں اور محققین کے لیے ایک بہترین سرپرست بھی تھے ’’۔