مئی 31، 2026کو من کی بات کی 134ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ

May 31st, 11:30 am

’’من کی بات‘‘ میں ایک بار پھر آپ سے جڑ کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہمارے ملک کے لوگ ملک کے مفاد میں، سماج کے مفاد میں، ایسی حیرت انگیز چیزیں کر رہے ہیں اور جب ان کے بارے میں سنتے ہیں تو ہمیں ایک نئی ترغیب ملتی ہے۔ آج پروگرام کا آغاز میں ایتھلیٹکس میں ملک کی ایسی ہی ایک کامیابی سے کروں گا۔ کچھ دن پہلے ہی جھارکھنڈ کے رانچی میں نیشنل سینئر ایتھلیٹکس فیڈریشن کمپیٹیشن ہوا۔ اس میں تقریباً 800 ایتھلیٹس نے حصہ لیا ، جو ملک بھر سے آئے تھے۔ اس دوران چار مختلف ایونٹس میں چار نیشنل ریکارڈ ٹوٹے۔ گرندر ویرا سنگھ، وشال ٹی کے، تیجس ون شنکر، دیو مینا اور کلدیپ کمار۔ ان ساتھیوں نے مختلف کیٹیگریز میں نئے ریکارڈ بنائے۔ میں سب سے پہلے تو ان سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے 3 مارچ کو گیر میں نیشنل بورڈ فار وائلڈ لائف کے ساتویں اجلاس کی صدارت کی

March 03rd, 04:48 pm

نیشنل بورڈ فار وائلڈ لائف نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا، جس میں نئے محفوظ علاقوں کی تخلیق اور انواع سے متعلق فلیگ شپ پروگراموں جیسے پروجیکٹ ٹائیگر، پروجیکٹ ہاتھی، پروجیکٹ سنو لیپرڈ سمیت دیگر کو اجاگر کیا گئی۔ بورڈ نے ڈولفن اور ایشیائی شیروں کے تحفظ کی کوششوں اور انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔