وزیراعظم 4 اکتوبر کو62؍ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے نوجوانوں سے متعلق مختلف منصوبوں آغاز کریں گے
October 03rd, 03:54 pm
نوجوانوں کی ترقی کے ایک تاریخی اقدام کے طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج صبح 11 بجے نئی دہلی کے وِگیان بھون میں نوجوانوں پر مرکوز 62ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف اقدامات کا آغاز کریں گے،تاکہ ملک بھر میں تعلیم، مہارت سازی اور کاروبار کو بہتر فروغ مل سکے۔ اس پروگرام میں کوشل دکشانت سماروہ بھی شامل ہوگا، جو قومی مہارت اجلاس کا چوتھا ایڈیشن ہے اوراس کا انعقاد وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے، جہاں وزارت برائے مہارت سازی اور کاروباری ترقی کے تحت آئی ٹی آئیز کے 46 آل انڈیا ٹاپرز کو اعزاز نوازا جائے گا۔وزیر اعظم 26 ستمبر کو بہار کی مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا آغاز کریں گے
September 25th, 06:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 ستمبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار کی مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم پورے بہار کی 75 لاکھ خواتین کے بینک کھاتوں میں 10،000 روپے براہ راست منتقل کریں گے، جن کی کل رقم 7500 کروڑ ہے۔آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں
August 15th, 03:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔India celebrates 79th Independence Day
August 15th, 06:45 am
PM Modi, in his address to the nation on the 79th Independence day paid tribute to the Constituent Assembly, freedom fighters, and Constitution makers. He reiterated that India will always protect the interests of its farmers, livestock keepers and fishermen. He highlighted key initiatives—GST reforms, Pradhan Mantri Viksit Bharat Rozgar Yojana, National Sports Policy, and Sudharshan Chakra Mission—aimed at achieving a Viksit Bharat by 2047. Special guests like Panchayat members and “Drone Didis” graced the Red Fort celebrations.مرکزی کابینہ نے روز گار سے منسلک ترغیبات اسکیم (ای ایل آئی)کو منظوری دی
July 01st, 03:04 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے مینوفیکچرنگ سیکٹر پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام شعبوں میں روزگار پیدا کرنے، روزگار کی اہلیت کو بڑھانے اور سماجی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو (ELI) اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اسکیم کے تحت، جب کہ پہلی بار ملازمت کرنے والے ملازمین کو ایک ماہ کی اجرت (15,000/- روپے تک) ملے گی، آجروں کو اضافی روزگار پیدا کرنے کے لیے دو سال کی مدت کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے مزید دو سال تک توسیعی فوائد کے ساتھ مراعات دی جائیں گی۔ELI اسکیم کا اعلان مرکزی بجٹ 25-2024 میں وزیر اعظم کے پانچ اسکیموں کے پیکیج کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور دیگر مواقع کی سہولت فراہم کی جا سکے جس کا کل بجٹ 2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ٹی وی 9 سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 28th, 08:00 pm
ٹی وی 9 نیٹ ورک میں علاقائی ناظرین کی بڑی تعداد ہے۔ اور اب TV9 کا عالمی آڈینس بھی تیار ہو رہا ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی باشندے خاص طور پر براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں یہاں سے بہت سے ممالک کے لوگوں کو بھی دیکھ رہا ہوں، وہ وہاں سے ویو کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے، میں سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہاں نیچے اسکرین پر ، میں ہندوستان کے کئی شہروں میں بیٹھے تمام ناظرین کو برابر کے جوش و خروش سے دیکھ رہا ہوں، میری طرف سے ان کا بھی خیر مقدم ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 سے خطاب کیا
March 28th, 06:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی وی 9 کی پوری ٹیم اور اس کے ناظرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی 9 کے ناظرین کا علاقائی حلقہ وسیع ہے، اور مزید کہا کہ اب عالمی ناظرین بھی تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کا بھی خیرمقدم کیا اور انہیں سلام پیش کیا جنہوں نے اس تقریب سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 08th, 11:50 am
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، نوساری سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی حکومت میں میرے ساتھی، مرکزی وزیر بھائی سی آر پٹیل، پنچایت ممبران اور سٹیج پر موجود لکھ پتی دیدی، دیگر عوامی نمائندے اور جو بڑی تعداد میں یہاں آئے ہیں، خاص کر میری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں، آپ سب کو نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا
March 08th, 11:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوساری، گجرات میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بڑی تعداد میں موجود ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے ملنے والے پیار، محبت اور آشیرواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خاص دن پر ملک کی تمام خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مہا کمبھ میں ماں گنگا نے آشیرواد حاصل کیا تھا جبکہ وہ آج ماترو شکتی کے مہا کمبھ میں آشیرواد حاصل کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے آج گجرات میں دو اسکیموں، جی-سفل(روزی روٹی میں اضافے سے متعلق انتودیہ کنبوں کے لیے گجرات کی اسکیم) اور جی-میتری (گجرات مینٹورشپ اور دیہی آمدنی میں تغیر کے لیے افراد کی ترقی سے متعلق اسکیم) کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف اسکیموں کے فنڈز براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے ہیں اور اس کامیابی کے لیے سب کو مبارکباد دی۔ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 06th, 08:05 pm
آپ لوگ سب تھک گئے ہوں گے، ارنب کی تیز آواز سے کان تو ضرورتھک گئے ہوں گے، بیٹھئے ارب، ابھی الیکشن کا موسم نہیں ہے۔ سب سے پہلے میں ریپبلک ٹی وی کو اس اختراعی تجربے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ لوگوں نے نوجوانوں کو گراس روٹ لیول پر شامل کرکے اور اتنے بڑے مقابلے کا انعقاد کرکے یہاں لائے ہیں۔ جب ملک کا نوجوان قومی مباحثے میں شامل ہوتا ہے تو خیالات میں نیا پن آتا ہے، یہ پورے ماحول کو نئی توانائی سے بھر دیتا ہے اور ہم یہاں اس وقت وہی توانائی محسوس کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے نوجوانوں کی شمولیت سے ہم ہر بندھن کو توڑ سکتے ہیں، حد سے آگے بڑھ سکتے ہیں، پھر بھی کوئی مقصد ایسا نہیں جو حاصل نہ کیا جا سکے۔ کوئی منزل ایسی نہیں جس تک نہ پہنچا جا سکے۔ ریپبلک ٹی وی نے اس سمٹ سربراہ کانفرنس لیے ایک نئے تصور پر کام کیا ہے۔ میں اس سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ویسے اس میں میرا تھوڑا سا ذاتی مفاد بھی ہے، میں پچھلے کچھ دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ مجھے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاست میں لانا ہے اور وہ ایک لاکھ اپنے خاندانوں میں سب سے پہلے آنے والے ہیں، تو ایک طرح سے اس طرح کے واقعات میرے اس مقصد کے لیے زمین تیار کر رہے ہیں۔ دوسرا میرا ذاتی ذاتی فائدہ یہ ہے کہ جو لوگ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، وہ نہیں جانتے کہ 2014 سے پہلے اخبارات کی سرخیاں کیا ہوا کرتی تھیں، وہ نہیں جانتے، 12-12، 10-10 لاکھ کروڑ کے گھپلے ہوتے تھے، وہ نہیں جانتے اور جب وہ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، تو ان کے سامنے موزنے کے لئے کچھ نہیں ہوگا او ر اس لئےمجھے اس کسوٹی سےآگے جانا ہے اور پختہ یقین ہے کہ یہ جو پس منظر تیار ہو رہا ہے نا ، وہ اس کام کو ضرور کر دے گا۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی کا ریپبلک پلینری سمٹ 2025 سے خطاب
March 06th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ریپبلک ٹی وی کو نچلی سطح پر نوجوانوں کو شامل کرنے اور ایک اہم ہیکاتھون مقابلے کے انعقاد کے لیے اس کے اختراعی انداز کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم کے نوجوان قومی گفتگو میں شامل ہوتے ہیں تو یہ خیالات میں نیا پن لاتا ہے اور پورے ماحول کو اپنی توانائیوں سے بھر دیتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس توانائی کو سربراہی اجلاس میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت تمام رکاوٹوں کو توڑنے اور حدوں سے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے جس سے ہر مقصد کو قابل حصول اور ہر منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس سمٹ کے لیے ایک نئے تصور پر کام کرنے کے لیے ریپبلک ٹی وی کی تعریف کی اور اس کی کامیابی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے بغیر کسی سیاسی پس منظر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہندوستان کی سیاست میں لانے کے اپنے خیال کا اعادہ کیا۔انٹرپرینیورنکھل کامتھ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
January 10th, 02:15 pm
نکھل کامتھ – میں ہر مہینے ایک دن پوڈ کاسٹ کرتا ہوں اور باقی مہینے میں کچھ نہیں کرتا۔PM Modi, in his first podcast, interacts with entrepreneur Nikhil Kamath
January 10th, 02:00 pm
Prime Minister Narendra Modi engages in a deep and insightful conversation with entrepreneur and investor Nikhil Kamath. In this discussion, they explore India's remarkable growth journey, PM Modi's personal life story, the challenges he has faced, his successes and the crucial role of youth in shaping the future of politics.راجستھان کے جے پور میں رائزنگ راجستھان گلوبل انوسٹمنٹ سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 11:00 am
راجستھان کے گورنر جناب ہری بھاؤ باگڑے جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی شرما، راجستھان حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، صنعت کے ساتھی، مختلف سفیر، سفارت خانوں کے نمائندے، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ کا افتتاح کیا
December 09th, 10:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جے پور میں جے پور نمائش اور کنونشن سینٹر (جے ای سی سی ) میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘ اور ’’راجستھان گلوبل بزنس ایکسپو ‘‘ کا افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آج راجستھان کی کامیابی کے سفر میں ایک اور خاص دن ہے۔ انہوں نے گلابی شہر جے پور میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘میں شرکت کرنے والے تمام صنعت و کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مندوبین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر راجستھان حکومت کو بھی مبارکباد پیش کی۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2024 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 16th, 10:15 am
ہندوستان ٹائمز کا افتتاح 100 سال پہلے آنجہانی باپو نے کیا تھا، وہ گجراتی بولنے والے تھے، اور 100 سال بعد آپ نے ایک اور گجراتی کو بلایا۔ اس تاریخی سفر کے لیے، میں ہندوستان ٹائمز اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس کے 100 سال کے سفر میں اس سے وابستہ رہے، ان تمام لوگوں کا جنہوں نے خوراک اور پانی فراہم کرنے کا کام کیا، جدوجہد کی، بحرانوں کا سامنا کیا، لیکن زندہ بچ گئے ۔وہ سب آج مبارکباد کے مستحق ہیں۔میری آپ سب سے خواہش ہے کہ 100 سال کا سفر بہت بڑا ہے۔ آپ سب اس مبارکباد کے مستحق ہیں، اور میں آپ کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ جب میں اب آیا تو میں نے اپنے آپ کو اپنے خاندان کے افراد سے ملنے تک محدود رکھا، لیکن مجھے سو سالہ سفر کی شاندار نمائش دیکھنے کا موقع ملا۔ میں آپ سب سے یہ بھی کہوں گا کہ اگر آپ کے پاس وقت ہے تو کچھ وقت وہاں گزار کر جائیں۔ یہ صرف ایک نمائش نہیں ہے، میں کہتا ہوں کہ یہ ایک تجربہ ہے۔ یوں محسوس ہوا جیسے 100 سال کی تاریخ ہماری آنکھوں کے سامنے سے گزر گئی۔ میں نے اس دن کے اخبارات دیکھے جو ملک کی آزادی اور آئین کے نفاذ کے دن شائع ہوتے تھے۔ ہندوستان ٹائمز کے لیے کئی عظیم شخصیات لکھتی تھیں۔ مارٹن لوتھر کنگ، نیتا جی سبھاش بابو، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، اٹل بہاری واجپائی، ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن،ان کے مضامین نے آپ کے اخبار کی قدر میں اضافہ کیا۔ درحقیقت، ہم نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت طویل فاصلہ طے کیا ہے۔ آزادی کی لڑائی سے لے کر آزادی کے بعد تک ہم امیدوں کے بے پناہ سمندر کی لہروں پر سوار ہو کر آگے بڑھے ہیں۔ یہ سفر اپنے آپ میں بے مثال، حیرت انگیز ہے۔ آپ کے اخبار کی خبروں میں مجھے وہ جوش و خروش محسوس ہوا جو اکتوبر 1947 میں کشمیر کے انضمام کے بعد ہر وطن عزیز میں تھا۔ تاہم، اس لمحے مجھے یہ بھی احساس ہوا کہ کس طرح عدم فیصلہ کے حالات نے کشمیر کو 7 دہائیوں تک تشدد میں گھرا رکھا۔ آج جموں و کشمیر میں ریکارڈ ووٹنگ جیسی خبریں آپ کے اخبار میں شائع ہوتی ہیں، یہ اس کے برعکس ہے۔ ایک اور اخبار چھپے گا، ایک طرح سے وہاں سب پر نظر رکھی جائے گی، آپ کی نظریں وہیں رہیں گی۔ ایک طرف آسام کو ڈسٹربڈ ایریا قرار دیے جانے کی خبر تھی تو دوسری طرف اٹل جی کی بی جے پی کی بنیاد رکھنے کی خبر تھی۔ اور یہ کتنا خوش کن اتفاق ہے کہ آج بی جے پی آسام میں مستقل امن قائم کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2024 سے خطاب
November 16th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2024 سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ٹائمز کا افتتاح 100 سال قبل مہاتما گاندھی نے کیا تھا اور ہندوستان ٹائمز (ایچ ٹی) کو اس کے 100 سال کے تاریخی سفر کے لیے اور ان تمام لوگوں کو مبارکباد دی جو اس کے افتتاح کے بعد سے اس سے وابستہ تھے۔ انہوں نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہندوستان ٹائمز کی نمائش کا دورہ کرنے کے بعد، جناب مودی نے اس کو تجربہ سے بھرپور قرار دیتے ہوئےتمام مندوبین سے اس کا دورہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ان دنوں کے پرانے اخبارات دیکھے جب ہندوستان کو آزادی ملی اور آئین نافذ ہوا۔ جناب مودی نے تسلیم کیا کہ مارٹن لوتھر کنگ، نیتا جی سبھاش چندر بوس، ڈاکٹر سیاما پرساد مکھرجی، اٹل بہاری واجپائی، ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جیسے کئی بڑے لوگوں نے ایچ ٹی کے لیے مضامین لکھے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طویل سفر جس نے جدوجہد آزادی کا مشاہدہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ آزادی کے بعد کے دور میں امیدوں کے ساتھ آگے بڑھنا غیر معمولی اور حیرت انگیز تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اکتوبر 1947 میں ہر دوسرے شہری کی طرح کشمیر کے بھارت کے ساتھ انضمام کی خبر پڑھ کر مجھے بھی وہی جوش محسوس ہوا۔ . جناب مودی نے کہا لیکن یہ خوشی کی بات ہے کہ ان دنوں جموں و کشمیر کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹنگ کی خبریں اخبارات میں شائع ہو رہی ہیں۔ جناب مودی نے کہاکہ انہیں ایک اور اخبار کا پرنٹ بہت خاص لگا جہاں اس کے ایک طرف آسام کو سورش زدہ علاقہ قرار دینے کی خبر تھی تو دوسری طرف اٹل جی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی بنیاد رکھنے کی خبر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتنا خوشگوار اتفاق تھا کہ آج بی جے پی آسام میں مستقل امن قائم کرنے میں بڑا رول ادا کر رہی ہے۔