جمہوریہ فلپائن کے صدر کے بھارت کے سرکاری دورے کے نتائج
August 05th, 04:31 pm
جمہوریہ ہند اور جمہوریہ فلپائن کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام سے متعلق اعلامیہروزگار میلے کے تحت 51,000 سے زیادہ تقررناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 12th, 11:30 am
مرکزی حکومت میں نوجوانوں کو روزگار کی یقینی فراہمی کی ہماری مہم بلا رکاوٹ جاری ہے ۔ اور ہماری شناخت بھی ہے، بغیرپرچی بغیر خرچی ۔ آج 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقررنامے دیے گئے ہیں ۔ اس طرح کے روزگار میلوں کے ذریعے اب تک لاکھوں نوجوانوں کو حکومت ہند میں مستقل نوکریاں مل چکی ہیں ۔ اب یہ نوجوان ملک کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آج بھی آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ہندوستانی ریلوے میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا ہے ، بہت سے ساتھی اب ملک کی سلامتی کے محافظ بنیں گے، محکمہ ڈاک میں مقرر کردہ ساتھی گاؤں گاؤں سرکاری سہولیات فراہم کریں گے ، کچھ ساتھی ہیلتھ فار آل مشن کے سپاہی ہوں گے ، بہت سے نوجوان مالی شمولیت کے انجن کو مزید تیز کریں گے اور بہت سے ساتھی ہندوستان کی صنعتی ترقی کو نئی رفتار دیں گے ۔ آپ کے محکمے مختلف ہیں ، لیکن مقصد ایک ہی ہے اور وہ مقصد کیا ہے ، ہمیں بار بار یاد رکھنا ہے ، ایک ہی مقصد ، چاہے محکمہ کچھ بھی ہو ، چاہے کام کچھ بھی ہو ، چاہے عہدہ کچھ بھی ہو ، چاہے علاقہ کچھ بھی ہو ، ایک ہی مقصد-ملک کی خدمت ۔ منتر ایک ہے-شہری مقدم ،سٹیزن فرسٹ ۔ آپ کو ملک کے لوگوں کی خدمت کے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ملا ہے ۔ زندگی کے اس اہم مرحلے پر اتنی بڑی کامیابی کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ آپ کے نئے سفر پر میری نیک خواہشات ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلہ سے خطاب
July 12th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کا دن حکومت ہند کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مختلف محکموں میں اپنی خدمات شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مختلف کرداروں کے باوجود ان کا مشترکہ مقصد قومی خدمت ہے جو کہ سب سے پہلے شہری کے اصول کے تحت ہے۔بھارت- کروشیا کے رہنماؤں کا بیان
June 19th, 06:06 pm
جمہوریہ کروشیا کے وزیر اعظم جناب آندرج پلینکوویچ کی دعوت پر جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 18 جون 2025 کو کروشیا کا سرکاری دورہ کیا ۔ یہ کسی بھارتی وزیر اعظم کا کروشیا کا پہلا دورہ ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کی بڑھتی ہوئی رفتار کو مضبوط کرنا ہے ۔ممبئی میں ویوز سمٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 01st, 03:35 pm
آج مہاراشٹرچا استھاپنا دوس.چھترپتی شیواجی مہاراجانچیہ یا بھومی تیل سرو بندھو-بھگینینی مہاراشٹر دناچیہ کھوپ کھوپ شوبھیچچھا!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز 2025 کا افتتاح کیا
May 01st, 11:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جیو ورلڈ سنٹر،ممبئی میں ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ اِنٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج منائے جانے والے یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کے موقع پر سب لوگوں کو مبارکباد دی۔ تمام بین الاقوامی معززین، سفیروں اور تخلیقی صنعت سے وابستہ سربراہوں کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ‘‘ویوز محض مخفف اصطلاح نہیں ہے، بلکہ ایک لہر ہے جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر رابطے کی نمائندگی کرتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے فلموں، موسیقی، گیمنگ، اینی میشن اورقصہ گوئی کی وسیع دنیا کی نمائش ہوتی ہے، جو فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مربوط اور باہمی تال میل کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
April 30th, 03:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ یکم مئی کو ممبئی جائیں گے اور صبح تقریباً 10:30 بجے ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا افتتاح کریں گے۔پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا افتتاحی خطاب
February 11th, 03:15 pm
اگر آپ اپنی میڈیکل رپورٹ کو کسی اے آئی ایپ پر اپ لوڈ کرتے ہیں، تو یہ آسان زبان میں، کسی بھی قسم کی جملے بازی کے بغیر، آپ کی صحت کے لیے یہ کیا معنیٰ رکھتی ہے، اس کی وضاحت کر سکتی ہے۔ لیکن، اگر آپ اسی ایپ کو بائیں ہاتھ سے لکھنے والے کسی شخص کی تصویر کھینچنے کے لیے کہتے ہیں، تو ایپ غالباً دائیں ہاتھ سے لکھنے والے کسی شخص کی تصویر لاکر دیگا ، کیونکہ تربیت کے اعداد و شمار کا یہی غلبہ ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کی
February 11th, 03:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس میں فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئیل میخوں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ سمٹ 6 اور 7 فروری کو سائنس ڈے سے شروع ہوئی اور اس کے بعد 8 اور 9 فروری کو کلچرل ویک اینڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور صنعت کے ماہرین نے شرکت کی۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 14th, 10:45 am
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی،ڈبلیو ایم او کی سیکریٹری جنرل پروفیسر سیلیستے ساؤلو جی،بیرونی ممالک سے آئے ہمارے معززمہمان،ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن جی،آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مرتینجے موہاپاترا جی، دیگر معززین، سائنس اور مختلف محکموں اور اداروں کے سبھی افسران، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا
January 14th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈی کے 150 سال نہ صرف محکمہ کے سفر کی نمائندگی کرتے ہیں، بلکہ ہندوستان میں جدید سائنس اورٹیکنالوجی کے قابل فخر سفر کے بھی نمائندہ ہیں۔انہوں نے آئی ایم ڈی کی تعریف کی کہ اُس نے اِن ڈیڑھ صدیوں میں لاکھوں ہندوستانیوں کی خدمت کی ہے اور یہ ہندوستان کی سائنسی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آئی ایم ڈی کی کامیابیوں کے بارے میں آج ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال منائے گا، اُس سے متعلق آئی ایم ڈی کے مستقبل کا خاکہ پیش کرنے والی ایک ویژن دستاویز کا اجراءبھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ڈی کے 150 سال کے اِس اہم موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ۔