وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی –ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کی

November 23rd, 02:18 pm

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے G-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر آج جوہانسبرگ میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر جناب سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر رامافوسا کی گرمجوشی سے مہمان نوازی اور سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نئی دہلی G-20 سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو آگے بڑھانے اور لاگو کرنے کے لئے G-20 کے ساتھ جنوبی افریقہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی بی ایس اے رہنماؤں کی میٹنگ میں وزیر اعظم کا خطاب

November 23rd, 12:45 pm

آئی بی ایس اے صرف تین ممالک کا گروپ نہیں ہے، بلکہ یہ تین براعظموں کو جوڑنے والا، تین بڑی جمہوری قوتوں اور تین بڑی معیشتوں کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ایک گہرا اور والہانہ رشتہ بھی ہے جس میں تنوع بھی موجود ہے، اور مشترکہ اقدار اور مشترکہ امنگیں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں آئی بی ایس اے قائدین کی میٹنگ میں شرکت کی

November 23rd, 12:30 pm

اسے صحیح وقت پر منعقد کی جانے والی میٹنگ قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ افریقہ کی سرزمین پر پہلی جی20 سربراہ ملاقات کے ساتھ ہوئی اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ذریعہ مسلسل چار جی20 صدارت اختتام پذیر ہوئیں، جن میں سے آخری تین آئی بی ایس اے اراکین کے ذریعہ منعقدکی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں انسانیت پر مرتکز ترقی، کثیرالجہتی اصلاح اور پائیدار نمو پر مرتکز متعدد اہم پہل قدمیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2025میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 03rd, 11:00 am

آج کا یہ پروگرام سائنس سے متعلق ہے، لیکن میں سب سے پہلے کرکٹ میں ہندوستان کی شاندار فتح کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ پورا ہندوستان اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے بہت خوش ہے۔ یہ ہندوستان کاخواتین کے عالمی کپ میں پہلا خطاب ہے۔ میں خواتین کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ کی یہ کامیابی ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے باعث تحریک ہوگی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کانکلیو 2025 سے خطاب

November 03rd, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی) 2025 سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سائنس دانوں، اختراع کاروں، ماہرینِ تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔جناب مودی نے خواتین کے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے ، اس پر روشنی ڈالی کہ پورا ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہے۔ انہوں نےاس پر زور دیا کہ یہ بھارت کی خواتین عالمی کپ کی پہلیجیت ہے اور انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنی کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو ترغیب دے گی۔

ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 09th, 02:51 pm

His excellency، وزیر اعظم کیئر سٹارمر، آر بی آئی کے گورنر، اختراع کار، رہنما، اور فن ٹیک دنیا کے سرمایہ کار، خواتین و حضرات! ممبئی میں آپ سب کا پرتپاک استقبال ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب

October 09th, 02:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی ، مہاراشٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب کیا ۔ ممبئی میں تمام حاضرین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جناب مودی نے ممبئی کو توانائی کا شہر ، صنعت کاری کا شہر اور لامتناہی امکانات کا شہر قرار دیا ۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے دوست عزت مآب وزیراعظم اسٹارمر ، اور گلوبل فنٹیک فیسٹیول میں ان کی موجودگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ، اس تقریب میں شریک ہونے کے لیے وقت دینےکی بھی ستائش کی۔

دلی کے یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

October 08th, 10:15 am

کابینہ میں میرے ساتھی جیوترادتیہ سندھیا جی ، وزیر مملکت چندر شیکھر پیماسانی جی ، مختلف ریاستوں کے نمائندے ، بیرون ملک سے آئےمہمان،ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ تمام معززین ، یہاں موجود مختلف کالجوں سے آئے میرے نوجوان ساتھی، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاانڈیا موبائل کانگریس 2025 سے خطاب

October 08th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح جو کہ ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی ایونٹ ہے۔ انڈیا موبائل کانگریس کے خصوصی ایڈیشن میں تمام معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے نوٹ کیا کہ متعدد اسٹارٹ اپس نے مالی فراڈ کی روک تھام، کوانٹم کمیونیکیشن، 6جی، آپٹیکل کمیونیکیشن، اور سیمی کنڈکٹرز سمیت اہم موضوعات پر پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ریمارک کیا کہ ایسے اہم موضوعات پر پیشکشوں کا مشاہدہ اس یقین کو تقویت دیتا ہے کہ ہندوستان کا تکنیکی مستقبل قابل ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے تقریب اور تمام نئے اقدامات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے حکومت کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کےاپنے25 ویں سال میں داخل ہونے پر لوگوں سے اظہار تشکر کیا

October 07th, 10:52 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے 25 ویں سال میں داخل ہوتے ہوئے ہندوستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ 2001 میں آج ہی کے دن گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد سے اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی ان کی مسلسل کوشش رہی ہے ۔

وزیر اعظم 11 ستمبر کو یوپی اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے

September 10th, 01:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر کو اتر پردیش اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم نے سنگاپور کے وزیراعظم جناب لارنس وونگ کا ان کے ذریعہ بھارت پر اعتماد ظاہر کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا

September 04th, 01:04 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے وزیراعظم جناب لارنس وونگ کا کا ان کے ذریعہ بھارت پر اعتماد ظاہر کرنے کے لئے شکریہ ادا کاہ ۔ جناب مودی نے کہا کہ سنگاپور ہمارے وکست بھارت کے سفر میں ایک قابلِ قدر شراکت دار ہے۔

یشو بھومی ، دہلی میں سیمیکون انڈیا 2025 کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 02nd, 10:40 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی ، دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا جی ، اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی جی ، مرکزی وزیر مملکت جیتین پرساد جی ، ایس ای ایم آئی کے صدر اجیت منوچا جی ، ہندوستان اور بیرون ملک سے سیمی کنڈکٹر صنعت کے سی ای اوز اور ان کے ساتھی ، مختلف ممالک سے یہاں آئے ہمارے معزز مہمان ، اسٹارٹ اپس سے وابستہ کاروباری افراد اورمختلف ریاستوں کے میرے نوجوان طلباء دوست ، خواتین اور معزز افراد!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں سیمیکان انڈیا 2025 کا افتتاح کیا

September 02nd, 10:15 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے مقصد سے آج نئی دہلی کے یشوبھومی میں ’سیمیکان انڈیا – 2025‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہندوستان اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے سی ای او اور ان کے رفقاء کار کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں، اسٹارٹ اپس سے وابستہ صنعت کاروں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے نوجوان طلبہ کا خیر مقدم کیا۔

کرناٹک کے بنگلورو میں مختلف میٹرو پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 10th, 01:30 pm

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت جی، وزیر اعلیٰ سدارمیا جی، مرکز میں میرے ساتھی، منوہر لال کھٹر جی، ایچ ڈی کمار سوامی جی، اشونی ویشنو جی، وی سومنا جی، محترمہ شوبھا جی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار جی، کرناٹک حکومت میں وزیر بی سریش جی، قائد حزب اختلاف آر اشوک جی، ایم پی تیجسوی سوریا جی، ڈاکٹر منجوناتھ جی، ایم ایل اے وجیندر یدی یورپا جی، اور کرناٹک کے میرے بھائیو اور بہنو،

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے بنگلورو میں تقریباً 22,800 کروڑ روپے کے میٹرو پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

August 10th, 01:05 pm

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تقریباً 7,160 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی بنگلور میٹرو کی ایلو لائن کا افتتاح کیا اور 15,610 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والے بنگلور میٹرو فیز-3 پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی انہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ کرناٹک کی ثقافت کی دولت، اس کے لوگوں کی محبت اور کنڑ زبان کی مٹھاس کو اجاگر کرتے ہوئے، جو دل کو گہرائی سے چھوتی ہے، جناب مودی نے بنگلورو کی سرپرست دیوی انمما تائی کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی بات شروع کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ صدیوں پہلے ندپربھو کیمپی گوڑا نے بنگلورو شہر کی بنیاد رکھی تھی، اور ان کا وژن ایک ایسا شہر تھا جو روایت سے جڑا ہو اور ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے۔ وزیراعظم نے کہا‌ کہ بنگلورو نے ہمیشہ اس جذبے کے ساتھ زندگی بسر کی اور اسے محفوظ رکھا اور آج بنگلورو اسی خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

وزیراعظم نے نمیبیا کی صدر سے ملاقات کی

July 09th, 07:55 pm

نمیبیا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نمیبیا کی صدرعزت مآب ڈاکٹر نیتمبو نندی ندیتواہسے ملاقات ونڈہوک میں اسٹیٹ ہاؤس میںملاقات کی۔

وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات

July 09th, 06:02 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی برازیلیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈ سلوا سے آج برازیلیا کے الووراڈا پیلس میں ملاقات کی۔ آمد پر، صدر لولا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کا شاندار اور رسمی استقبال کیا۔

برازیل کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس اعلامیہ کے دوران وزیر اعظم کا بیان

July 08th, 08:30 pm

‘ریو’ اور ‘برازیلیا’ میں پرتپاک استقبال کے لیے میں اپنے دوست صدر لولا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایمیزن کی خوبصورتی اور آپ کے خلوص دونوں نے ہمیں کافی متاثر کیاہے۔

وزیر اعظم نے برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں 17 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پریوروگوئے کے صدر سے ملاقات کی

July 07th, 09:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مشرقی جمہوریہ یوروگوئے کے عز ت مآب صدریامانڈو اورسی سے برازیل کے شہر ریودی جنیرو میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔