وزیر اعظم نے جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

September 03rd, 08:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈ فل سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کہا،’’بھارت اور جرمنی کلیدی شراکت داری کے 25 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔ فعال جمہوریت اور سرکردہ معیشت ہونے کے ناطے، ہم دونوں ممالک تجارت، تکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل میں باہمی مفادات پر مبنی تعاون میں اضافے کے وسیع تر امکانات دیکھتے ہیں۔‘‘

کروشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

June 18th, 09:56 pm

میں کروشیا کے وزیر اعظم اور حکومت کا اس گرمجوشی ، جوش و خروش اور پیار کے لیے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جومجھے تاریخی اور خوبصورت شہر زگریب میں ملا ہے ۔

وزیر اعظم نے جی-7 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی

June 18th, 08:02 am

کینیڈا میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم کارنی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ذاتی ملاقات تھی۔ اس میٹنگ نے فریقین کو ہندوستان-کینیڈا تعلقات کی صورتحال اور آگے بڑھنے کے طریقے پر واضح اور مستقبل پر مبنی بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر وزیر اعظم کی جرمنی کے چانسلر سے ملاقات

June 17th, 11:58 pm

کینیڈا کےکنانسکس میں جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پروزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر ایچ ای مرزسے ملاقات کی۔ مئی 2025 میں چانسلر مرز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے چانسلر کو انتخابات میں کامیابی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر جرمنی کی حکومت کی طرف سے تعزیت کے لیے بھی تعریف کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو جمہوریہ فن لینڈ کے صدر معزز جناب الیگزینڈر اسٹب نے ٹیلی فون کال کی

April 16th, 05:45 pm

دونوں رہنماؤں نے جاری دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں مابعد بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 05th, 01:35 pm

آپ سبھی کو اس اہم بجٹ ویبینار میں خوش آمدید اور مبارکباد۔ عوام، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری – یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ترقی یافتہ بھارت کے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں، آپ بہت بڑے پیمانے پر اس کے اثرات دیکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ بجٹ بھارت کے مستقبل کا بلیو پرنٹ بن کر ابھرا ہے۔ ہم نے لوگوں، معیشت اور جدت طرازی کو وہی ترجیح دی ہے جو ہم نے سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کو دی ہے۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ صلاحیت سازی اور ٹیلنٹ کی پرورش ملک کی ترقی کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ لہٰذا اب ترقی کے اگلے مرحلے میں ہمیں ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو آگے آنا ہوگا۔ کیوں کہ یہ ملک کی معاشی کام یابی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہر ادارے کی کام یابی کی بنیاد بھی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےروزگار کی پیداوار کو فروغ دینے، لوگوں پر سرمایہ کاری، معیشت اور اختراع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا

March 05th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ویبینار کے موضوع ’’لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری‘‘کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو وکست بھارت کے لیے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا بجٹ اس موضوع کی بڑے پیمانے پر عکاسی کرتا ہے اور بھارت کے مستقبل کے لیے نقشہ کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انفراسٹرکچر، صنعتوں، لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری کو یکساں ترجیح دی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صلاحیت کی تعمیر اور ہنر کی پرورش ملک کی ترقی کی بنیاد ہے، جناب مودی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں کیونکہ ترقی کے اگلے مرحلے میں اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ملک کی معاشی کامیابی کے لیے ضروری ہے اور ہر ادارے کی کامیابی کی بنیاد بنتا ہے۔

دوسری سالانہ چوٹی کانفرنس میں ہندوستان-آسٹریلیا کا مشترکہ بیان

November 19th, 11:22 pm

عزت مآب وزیر اعظم ہندجناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم آنربل انتھونی البانی ایم پی نے 19 نومبر 2024 کو ریو ڈی جنیرو میں گروپ آف 20 (جی 20) کے اجلاس کے موقع پر دوسری ہندوستان-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اٹلی-ہندوستان جوائنٹ اسٹریٹجک ایکشن پلان 2025-2029۔

November 19th, 09:25 am

ہندوستان -اٹلی اسٹریٹجک شراکت داری کی بے مثال صلاحیت کے پیش نظر، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اٹلی کی وزیر اعظم محترمہ جورجیا میلونی نے 18 نومبر 2024 کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس میں اپنے ملاقات کے دوران مندرجہ ذیل نکات پرتوجہ مرکوز، وقت کے پابند اقدامات اور اسٹریٹجک ایکشن کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے مزید رفتار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے، اٹلی اور بھارت متفق ہیں:

وزیراعظم کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات

November 19th, 05:41 am

دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں وزرائے اعظم نے معیشت، تجارت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، تحقیق اور اختراع، گرین فائنانس اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تمل ناڈو کے مدورئی میں آٹو موٹیو ایم ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل موبلٹی پہل پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 27th, 06:30 pm

سب سے پہلے میں آپ سب سے معافی مانگتاہوں، کیوں کہ مجھے آنے میں دیر ہوگئی اور آپ کو کافی انتظار کرنا پڑا۔ میں صبح دہلی سے وقت پر ہی نکلا تھا، لیکن بہت سے پروگرام کرتے کرتے ہر کوئی پانچ دس منٹ زیادہ لے لیتا ہے تو اسی کا نتیجہ ہے کہ جو آخر والا ہوتا ہے اس کے لیے یہ سزا کی طرح ہوجاتا ہے، تو میں پھر بھی دیر سے آنے کے لیے آپ سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے مدورائی میں منعقدہ ’مستقبل کی تعمیر- آٹوموٹو سے متعلق ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کے لیے ڈیجیٹل موبیلٹی‘ پروگرام میں شرکت کی

February 27th, 06:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے مدورائی میں ’مستقبل کی تعمیر – موٹر گاڑی سے متعلق ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کے لیے ڈیجیٹل موبیلٹی‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور اس موقع پر موٹر گاڑی شعبے میں مصروف عمل بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ایز) کے ہزاروں صنعت کاروں سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر گاندھی گرام سے تربیت یافتہ خواتین صنعت کاروں اور اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کی۔