عمان میں ہندوستانی طلباء اور ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 18th, 12:32 pm

یہ نوجوانوں کا جوش ، آپ کی توانائی ، یہاں کا پورا ماحول چارج ہوگیا ہے ۔ میں ان تمام بھائیوں اور بہنوں کو بھی نمسکار کرتا ہوں جو جگہ کی کمی کی وجہ سے اس ہال میں نہیں ہیں ، اور قریبی ہال میں اس پروگرام کو اسکرین پر لائیو دیکھ رہے ہیں ۔ اب آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اگر وہ یہاں تک ا ٓئیں اور اندرتک نہ آسکیں تو ان کے دل میں کیا ہوتاہوگا ۔

وزیر اعظم کا عُمان میں بھارتی برادری سے خطاب

December 18th, 12:31 pm

وزیر اعظم نے آج مسقط میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ حاضرین میں مختلف بھارتی اسکولوں کے 700 سے زائد طلبہ شامل تھے۔ اس سال عمان میں بھارتی اسکولوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ اپنی قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 09th, 02:51 pm

His excellency، وزیر اعظم کیئر سٹارمر، آر بی آئی کے گورنر، اختراع کار، رہنما، اور فن ٹیک دنیا کے سرمایہ کار، خواتین و حضرات! ممبئی میں آپ سب کا پرتپاک استقبال ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب

October 09th, 02:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی ، مہاراشٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب کیا ۔ ممبئی میں تمام حاضرین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جناب مودی نے ممبئی کو توانائی کا شہر ، صنعت کاری کا شہر اور لامتناہی امکانات کا شہر قرار دیا ۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے دوست عزت مآب وزیراعظم اسٹارمر ، اور گلوبل فنٹیک فیسٹیول میں ان کی موجودگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ، اس تقریب میں شریک ہونے کے لیے وقت دینےکی بھی ستائش کی۔

گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی نمائش کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 25th, 10:22 am

میں یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو میں آنے والے تمام تاجروں، سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور نوجوان دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ 2,200 سے زیادہ نمائش کنندگان یہاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس باراس ٹریڈ شو کا شراکت دار ملک روس ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس تجارتی شو میں، آزمودہ شراکت داری کو اور بھی مضبوط کر رہے ہیں۔ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، دیگر تمام ساتھیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ‘اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو’ سےخطاب کیا

September 25th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی شو 2025 کا گریٹر افتتاح کیا اور اس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام تاجروں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور نوجوان شرکاء کا خیرمقدم کیا جو اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو میں شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ پروگرام میں 2,200 سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس تجارتی شو کے ایڈیشن کے لیے روس شراکت دار ملک ہے، جو ایک طویل عرصے سے قائم شراکت داری کو مضبوط کرنے کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سرکاری عہدیداروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اتفاق سے یہ پروگرام پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے، جنہوں نے ملک کو انتودیہ یعنی قطار میں کھڑے آخری فرد کی بہتری کے راستے پر رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ انتودیہ کا مطلب ہے کہ ترقی سب تک پہنچے، حتیٰ کہ سب سے غریب تک، اور ہر قسم کے امتیاز کو ختم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت اب دنیا کو اسی شمولیاتی ترقی کے ماڈل کی پیشکش کر رہا ہے۔

کرناٹک کے بنگلورو میں مختلف میٹرو پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 10th, 01:30 pm

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت جی، وزیر اعلیٰ سدارمیا جی، مرکز میں میرے ساتھی، منوہر لال کھٹر جی، ایچ ڈی کمار سوامی جی، اشونی ویشنو جی، وی سومنا جی، محترمہ شوبھا جی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار جی، کرناٹک حکومت میں وزیر بی سریش جی، قائد حزب اختلاف آر اشوک جی، ایم پی تیجسوی سوریا جی، ڈاکٹر منجوناتھ جی، ایم ایل اے وجیندر یدی یورپا جی، اور کرناٹک کے میرے بھائیو اور بہنو،

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے بنگلورو میں تقریباً 22,800 کروڑ روپے کے میٹرو پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

August 10th, 01:05 pm

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تقریباً 7,160 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی بنگلور میٹرو کی ایلو لائن کا افتتاح کیا اور 15,610 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والے بنگلور میٹرو فیز-3 پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی انہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ کرناٹک کی ثقافت کی دولت، اس کے لوگوں کی محبت اور کنڑ زبان کی مٹھاس کو اجاگر کرتے ہوئے، جو دل کو گہرائی سے چھوتی ہے، جناب مودی نے بنگلورو کی سرپرست دیوی انمما تائی کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی بات شروع کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ صدیوں پہلے ندپربھو کیمپی گوڑا نے بنگلورو شہر کی بنیاد رکھی تھی، اور ان کا وژن ایک ایسا شہر تھا جو روایت سے جڑا ہو اور ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے۔ وزیراعظم نے کہا‌ کہ بنگلورو نے ہمیشہ اس جذبے کے ساتھ زندگی بسر کی اور اسے محفوظ رکھا اور آج بنگلورو اسی خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

کویت میں انڈین کمیونٹی کی’ھلا مودی‘تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ

December 21st, 06:34 pm

میں ابھی دو ڈھائی گھنٹے پہلے کویت پہنچا ہوں۔ اور جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے، میں نے چاروں طرف سے تعلق اور گرمجوشی کا ایک انوکھا احساس کیا ہے۔ آپ سبھی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے سامنے کوئی چھوٹابھارت زندہ ہو گیا ہو۔ یہاں میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے لوگوں کو مختلف زبانیں اور بولیاں بولتے دیکھتا ہوں۔ پھر بھی، سب کے دلوں میں ایک ہی گونج ہے، سب کے دلوں میں ایک گونجنے والا نعرہ ہے – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

December 21st, 06:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

ہند-سری لنکا مشترکہ بیان: مشترکہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو فروغ دینا

December 16th, 03:26 pm

ہندوستان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر عزت مآب انورا کمارا دیسانائکا نے 16 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دیسانائکا کےجمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات میں جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔

دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات

November 21st, 02:15 am

میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ

November 21st, 02:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:

امریکہ کے نیویارک میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن

September 22nd, 10:00 pm

نمستےامریکہ ، اب اپنا نمستے بھی ملٹی نیشنل بن ہوگیا ہے، لوکل سے گلوبل تک اور یہ سب آپ نے کیا ہے۔اپنے دل میں بھارت کو بسا کررکھنے والے ہربھارتی نے کیا ہے۔

وزیر اعظم نے نیویارک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

September 22nd, 09:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں منعقد ایک تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس پروگرام میں 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

روزگار میلہ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 11:04 am

آج کے اس روزگار میلے میں جن امیدواروں کو سرکاری خدمات کے لئے تقرری کے خطوط ملے ہیں، ان تمام کو بہت بہت مبارکباد۔ آپ تمام نے شدید مشکلات کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ کا انتخاب لاکھوں امیدواروں کے درمیان سے کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کامیابی کی آپ کی زندگی میں بہت بڑی اہمیت ہے۔

وزیر اعظم نے روزگار میلہ سے خطاب کیا

September 26th, 10:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 51,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب کردہ بھرتی ہونے والے مختلف وزارتوں/محکموں میں شامل ہو کر حکومت کاحصہ بنیں گے، جن میں، منجملہ دیگر محکمہ جات کے، محکمہ ڈاک، ہندوستانی آڈٹ اور اکاؤنٹس کا محکمہ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، وزارت صحت اور خاندانی بہبود شامل ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 46 مقامات پر منعقد ہو رہا ہے۔

سڈنی، آسٹریلیا میں کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

May 23rd, 08:54 pm

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اور میرے پیارے دوست،عزت مآب،انتھونی البنیز، آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن، نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کریس مِنس، وزیر خارجہ پینی وونگ، وزیر مواصلات میشل رولینڈ، وزیر توانائی کریس بووین، اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن، اسسٹنٹ وزیر خارجہ ٹم واٹس، نیو ساؤتھ ویلز کی موجود وزراء کی کونسل کے تمام معزز ممبران، پیراماٹا سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اینڈریو چارلٹن، یہاں موجود آسٹریلیا کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ڈپٹی میئر، کاؤنسلرز اور آسٹریلیا میں سکونت پذیرہندوستانی جو آج اتنی بڑی تعداد میں موجود ہیں، آپ سب کو میرا سلام!

سڈنی، آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت

May 23rd, 01:30 pm

وزیر اعظم نے، آسٹریلیا کے عزت مآب وزیر اعظم جناب انتھونی البانیز کے ساتھ، 23 مئی 2023 کو سڈنی کے قودوس بینک ایرینا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔

نئی دہلی میں ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 11th, 11:00 am

آج 11 مئی ہندوستان کی تاریخ کے قابل فخر ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ آج کے دن ہندوستان کے سائنسدانوں نے پوکھرن میں وہ کارنامہ انجام دیا تھا جس سے بھارت ماتا کے ہر بچے کو فخر ہے۔ میں وہ دن کبھی نہیں بھول سکتا جب اٹل جی نے ہندوستان کے کامیاب ایٹمی تجربے کا اعلان کیا تھا۔ پوکھرن نیوکلیائی تجربہ کے ذریعے ہندوستان نے نہ صرف اپنی سائنسی صلاحیت کو ثابت کیا بلکہ ہندوستان کے عالمی قد کو ایک نئی بلندی بھی دی۔ اٹل جی کے اپنے الفاظ میں ہم اپنے مشن میں کبھی نہیں رکے ہیں۔ کبھی کسی چیلنج کے سامنے نہیں جھکے۔ میں تمام ہم وطنوں کو ٹیکنالوجی کے قومی دن کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔