بنگلورو میں ’’دی آرٹ آف لیونگ‘‘ کی 45ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیرِاعظم کی تقریر کا اردو ترجمہ
May 10th, 11:05 am
آج کی یہ صبح ایک نہایت خاص احساس لے کر آئی ہے۔ بچوں کی جانب سے ویدک منتروں کے ساتھ استقبال، بھگوان شری گنیش کے درشن، شری شری روی شنکر جی کی عمرِ مبارک کے 70 برس، اور ’’آرٹ آف لیونگ‘‘ کے 45 سال — یہ سب ایسے لمحات ہیں جو ہمیشہ میری یادوں میں محفوظ رہیں گے۔ اس عظیم الشان تقریب میں مدعو کرنے پر میں آپ سب کا دل سے شکر گزار ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے شہر بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ کی 45ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی
May 10th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شہر بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ کی 45ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بچوں کے ذریعہ ویدک منتروں کے ذریعہ کیے گئے استقبال، بھگوان گنیش کے درشن، شری شری روی شنکر جی کے 70ویں برس اور ’آرٹ آف لیونگ‘ کی 45ویں سالگرہ کی تقریبات سے مزین اس صبح کی خصوصیت کا ذکر کیا۔ جناب مودی نے کہا، ’’یہ لمحات ہمیشہ میری یادوں میں زندہ رہیں گے۔‘‘