گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 15th, 03:15 pm
جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا
November 15th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔وزیر اعظم نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر دیوموگرا ماتا مندر میں پوجا کی؛ بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے پرارتھنا کی
November 15th, 02:58 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج جن جاتیہ گورو دیوس ، اور بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی150ویں سالگرہ کے موقع پر دیوموگرا ماتا مندر کے درشن کیے۔جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم 15 نومبر کو گجرات کےضلع نرمدا کا دورہ کریں گے
November 14th, 11:41 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریباً 12:45 بجے ضلع نرمدا کے دیوموگرا مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2:45 بجے، وزیر اعظم ضلع نرمدا کے ڈیڈیا پاڑہ کا دورہ کریں گے اور دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب کی مناسبت سےمنعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وہ 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔