دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 09th, 01:00 pm
دیوبھومی اتراکھنڈ کا میرا بھے- بندھوں، دیدی- بھُلیوں، دانا- سیانوں۔ آپ سبو کیں، میر نمسکار، پئے لاگ، سیوا سوندھی۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب
November 09th, 12:30 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے 8140 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے دیوبھومی اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد دی اور ان سب کے لیے اپنے دلی جذبات، احترام اور خدمت کے جذبے کا اظہار کیا۔قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برس مکمل ہونے پر سال بھر چلنے والی یادگار تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 07th, 10:00 am
وندے ماترم، یہ لفظ ایک منتر ہے، ایک توانائی ہے، ایک خواب ہے، ایک عزم ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ماں بھارتی کی سادھنا ہے، مادر وطن کی عبادت ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ہمیں تاریخ میں لے جاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتماد کو، ہمارے حال کو اعتماد سے بھر دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ نیا حوصلہ دیتا ہے کہ ایسا کوئی عزم نہیں، ایسا کوئی ارادہ نہیں جس کی تکمیل نہ ہو سکے۔ ایسا کوئی ہدف نہیں جو ہم ہندوستانی حاصل نہ کر سکیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے پر ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا
November 07th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کے ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ‘وندے ماترم’ محض کچھ الفاظ نہیں بلکہ یہ ایک منتر، ایک توانائی، ایک خواب اور ایک پختہ عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ‘ وندے ماترم‘ ماں بھارتی کے تئیں عقیدت اور روحانی جذبہ کو مجسم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے الفاظ ہمیں ہماری تاریخ سے جوڑتا ہے، ہمارے حال کو اعتماد سے بھرتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ یقین کرنے کی ہمت پر ابھارتا ہے کہ کوئی بھی عزم اور کوئی ہدف ہماری دسترس سے باہر نہیں ۔نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:00 pm
سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 09:00 am
سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا
October 31st, 08:44 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
October 01st, 10:45 am
اسٹیج پر موجود راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے معزز سركاریواہ جناب دتاتریہ ہوسبلے جی، مرکزی وزیر جناب گجندر شیخاوت جی، دہلی کی مقبول وزیراعلیٰ ریکھا گپتا جی، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے تمام رضاکار، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کی صدسالہ تقریبات سے خطاب کیا
October 01st, 10:30 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کی صدسالہ تقریبات سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے نوراتری کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج مہا نو می اوردیوی سدھی دھاتری کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وِجے دشمی کا بڑا تہوار ہے، جو بھارتی ثقافت کی بدی پر نیکی ، جھوٹ پر سچ اور تاریکی پرروشنی کی فتح کے ابدی پیغام کی علامت ہے۔ وزیرِ اعظم نے اجاگر کیا کہ اس پوتر موقع پر، ایک صدی قبل راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ کا قیام عمل آیا اور یہ محض اتفاق نہیں تھا۔ یہ ہزاروں سال پر محیط قدیم روایت کی بحالی کا موقع تھا، جس میں قومی شعور ، ہر دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئے روپ میں ظاہر ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس دور میں سنگھ اسی ابدی قومی شعور کی ایک زندہ مثال ہے۔بہار کے پورنیہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 15th, 04:30 pm
سب سے پہلے تو میں آپ سب سے معذت خواہ ہوں۔ کولکتہ میں میرے پروگرام میں کچھ زیادہ وقت لگا اور اس کی وجہ سے مجھے یہاں پہنچنے میں دیر ہوئی۔ اس کے باوجود آپ لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے آئے ہیں۔ آپ اتنے عرصے تک ٹھہرے رہے۔ میں آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور دیر سے آنے پر ایک بار پھر عوام کے سامنے معذت چاہتاہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پورنیہ، بہار میں تقریباً 40000 کروڑ روپے کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
September 15th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے پورنیہ میں تقریباً 40,000 کروڑ روپے کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سبھی کو احترام کے ساتھ مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پورنیہ ماں پورن دیوی، بھکت پرہلاد اور مہارشی میہی بابا کی سرزمین ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس مٹی نے فنیشورناتھ رینو اور ستی ناتھ بھادوڑی جیسی جید ادبی شخصیات کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ونوبا بھاوے جیسے کلی طور پر وقف کرم یوگیوں کی کرم بھومی رہی ہے ۔ انہوں نے اس سرزمین کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اعادہ کیا۔آسام کے درانگ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 14th, 11:30 am
آپریشن سندور کے بعد یہ میرا پہلا موقع ہے کہ میں ایک بار پھر آسام آیا ہوں۔ ماں کاماکھیا کے آشیرواد سے آپریشن سندور کو زبردست کامیابی ملی، اور اسی لیے آج ماں کاماکھیا کی اس مقدس دھرتی پر آ کر ایک روحانی سکون اور پُنیہ کا احساس ہو رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے درانگ، آسام میں تقریباً 6500 کروڑ روپے کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھااور افتتاح کیا
September 14th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے درانگ میں تقریباً 6500 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آسام کی ترقی کے سفر کے اس تاریخی دن پر درانگ کے لوگوں اور آسام کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد دی۔گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 26th, 11:00 am
گنیشوتسو کی خوشی کے درمیان آج بھارت کے میک ان انڈیا کے سفر میں ایک نیا باب جوڑا جا رہا ہے ۔ یہ ‘‘میک ان انڈیا ، میک فار دی ورلڈ’’ ہمارے ہدف کی طرف ایک بڑی چھلانگ ہے ۔ آج سے بھارت میں بنی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ہی ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری بھی آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ یہ دن بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی کو بھی ایک نئی جہت دے رہا ہے ۔ میں تمام ہندوستانیوں ، جاپان اور سوزوکی کمپنی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ایک طرح سے ، تیرہ نوعمری ( ٹین ایج) کےمرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے ۔ نوعمری پنکھ پھیلانے ، خوابوں کے ساتھ اڑنے کا وقت ہے ۔ نوعمری میں ، بے شمار خواہشات پیدا ہوتی ہیں ؛ یہ تقریبا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے پاؤں زمین پر نہیں پڑ رہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ماروتی اپنی نوعمری میں داخل ہو رہی ہے ۔ ماروتی کے یہاں گجرات میں نوعمری کے سالوں میں داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ماروتی نئے پنکھ پھیلائے گی ، نئی توانائی اور جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ مجھے اس پر پورا یقین ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کا افتتاح کیا
August 26th, 10:30 am
ماحول کے لیے سازگارتوانائی کے شعبے میں آتم نربھر بننے کی طرف بڑی پیش رفت کرتے ہوئےوزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کا افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گنیش چتُرتھی کے خوشگوار موقع پر، بھارت کے میک ان انڈیا سفر میں ایک نیا باب شامل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اسے ‘‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’’کے مشترکہ ہدف کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج سے بھارت میں تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ملک میں ہائیبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری کا عمل بھی آج سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ یہ دن نہ صرف بھارت کے صنعتی سفر کے لیے اہم ہے بلکہ بھارت اور جاپان کی دوستی میں بھی ایک نئے باب کا اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت، جاپان اور سوزوکی موٹر کارپوریشن کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔For the benefits of central schemes to reach Bengal, a BJP government is essential: PM Modi in Kolkata
August 22nd, 06:00 pm
PM Modi addressed an overflowing crowd gathered at a public meeting in Kolkata where he declared that Bengal’s rise is essential for India’s rise. He firmly reassured, “The BJP government at the Centre has continuously supported Bengal’s growth. From highways to railways, Bengal has received three times more funds than under UPA. But the biggest challenge is that funds sent from Delhi are looted by the state government and not spent on people’s welfare. Instead, they are siphoned off to TMC cadres,” he said.PM Modi’s Kolkata rally: Call for a Viksit Bangla, real ‘poriborton’ and end of TMC’s misrule!
August 22nd, 05:57 pm
PM Modi addressed an overflowing crowd gathered at a public meeting in Kolkata where he declared that Bengal’s rise is essential for India’s rise. He firmly reassured, “The BJP government at the Centre has continuously supported Bengal’s growth. From highways to railways, Bengal has received three times more funds than under UPA. But the biggest challenge is that funds sent from Delhi are looted by the state government and not spent on people’s welfare. Instead, they are siphoned off to TMC cadres,” he said.گیا جی، بہار میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 22nd, 12:00 pm
بہار کے گورنر عارف محمد خان جی، مقبول وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جیتن رام مانجھی جی، راجیو رنجن سنگھ، چراغ پاسوان جی، رام ناتھ ٹھاکر جی، نتیا نند رائے جی، ستیش چندر دوبے جی، راج بھوشن چودھری جی، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری جی، وجے کمار سنہا جی،بہار حکومت کے وزراء ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اوپیندر کشواہا جی، دیگر ممبران پارلیمنٹ، اور بہار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیا ، بہار میں 12,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا
August 22nd, 11:20 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے گیا میں 12,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعظم نے علم اور آزادی کے مقدس شہر گیا جی کو سلام پیش کیا اور وشنوپد مندر کی شاندار سرزمین سے سب کو مبارکباد پیش کی ۔ جناب مودی نے کہا کہ گیا جی کی سرزمین روحانیت اور امن کی سرزمین ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ مقدس سرزمین وہ جگہ ہے، جہاں بھگوان بدھ نے روحانیت حاصل کی تھی ۔ جناب مودی نے کہا کہ گیا جی کا روحانی اور ثقافتی ورثہ قدیم اور بے حد مالا مال دونوں ہے ۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خطے کے لوگ چاہتے ہیں کہ اس شہر کو نہ صرف گیا کہا جائے ،بلکہ احترام کے ساتھ گیا جی کہا جائے ، وزیر اعظم نے اس جذبے کا احترام کرنے پر بہار حکومت کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مرکز اور بہار میں ان کی حکومتیں گیا جی کی تیز رفتار ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں ۔وزیر اعظم مودی کا 79 ویں یوم آزادی پر خطاب: 2047تک وکست بھارت کیلئے ایک وژن
August 15th, 11:58 am
وزیر اعظم مودی نے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے اپنا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب کیا، جو 103 منٹ تک جاری رہا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ خاکہ پیش کیاگیا۔ خود انحصاری، اختراع اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر سخت توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، وزیر اعظم نے دوسروں پرمنحصر ملک سے عالمی طورپر خود اعتمادی،تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، اور اقتصادی طور پر لچکدار ہونے کے بھارت کے سفر پر روشنی ڈالی۔