وزیراعظم اور قبرص کے صدر نے قبرص اور بھارت کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی

June 16th, 02:17 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قبرص کے صدر جناب نکوس کرسٹو ڈولیڈیس کے ساتھ نے آج لیما سول میں قبرص اور ہندوستان کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کی قیادت کی۔ اس گول میز کانفرنس میں بینکنگ، مالیاتی اداروں، مینوفیکچرنگ، دفاع، لاجسٹکس، میری ٹائم، شپنگ، ٹیکنالوجی، جدت، ڈجیٹل ٹیکنالوجیز، اے آئی ، آئی ٹی خدمات، سیاحت اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

قبرص میں بھارت-قبرص بزنس گول میز میٹنگ میں وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

June 15th, 11:10 pm

سب سے پہلے میں صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آج وہ خود ایئرپورٹ پر مجھے لینے کے لیے آئے تھے۔ بزنس لیڈر کے ساتھ اتنا بڑا راؤنڈ ٹیبل انہوں نے آرگنائز کیا، میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ انہوں نے میرے لیے اور ہماری ساجھے داری کے لیے جو مثبت خیالات رکھے ہیں، میں اس کے لیے بھی آپ کا تہہِ دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے جواب کا متن

February 04th, 07:00 pm

میں یہاں معزز صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کے لئے حاضرہوا ہوں۔ کل، آج اور رات گئے تک تمام معزز اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات سے اس تحریک تشکر کو تقویت بخشی۔ بہت سے معزز اور تجربہ کاراراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فطری طور پر جمہوریت کی روایت ہے کہ جہاں ضرورت تھی وہاں تعریف ہوئی، جہاں پریشانی تھی وہاں کچھ منفی باتیں بھی ہوئیں، لیکن یہ بہت فطری ہے! جناب اسپیکر، یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ملک کے عوام نے مجھے 14ویں مرتبہ اس مقام پر بیٹھنے کا موقع دیا ہے اور صدر جمہوریہ سے ان کے خطاب پر اظہار تشکر کیا ہے، اس لیے میں آج ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے ایوان میں بحث میں حصہ لیا اور بحث کو تقویت بخشی ہے۔

ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث

February 04th, 06:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کل اور آج بحث میں حصہ لینے والے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ جمہوریت کی روایت میں جہاں ضروری ہو وہاں تعریف اور جہاں ضروری ہو وہاں کچھ منفی تبصرے شامل ہیں جو کہ فطری ہے۔ 14ویں بار صدر کے خطاب پر شکریہ کا ووٹ دینے کا موقع ملنے کے اعزاز کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور بحث میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قرارداد کو اپنے خیالات سے مالا مال کیا۔

وزیر اعظم نے دہلی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کی

December 15th, 10:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔ تین روزہ کانفرنس دہلی میں 13 سے 15 دسمبر 2024 تک منعقد ہوئی۔

وزیر اعظم 14 اور 15 دسمبر 2024 کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے

December 13th, 12:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 اور 15 دسمبر 2024 کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کے چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔ یہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہوگا ۔

راجستھان کے جے پور میں رائزنگ راجستھان گلوبل انوسٹمنٹ سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 11:00 am

راجستھان کے گورنر جناب ہری بھاؤ باگڑے جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی شرما، راجستھان حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، صنعت کے ساتھی، مختلف سفیر، سفارت خانوں کے نمائندے، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ کا افتتاح کیا

December 09th, 10:34 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جے پور میں جے پور نمائش اور کنونشن سینٹر (جے ای سی سی ) میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘ اور ’’راجستھان گلوبل بزنس ایکسپو ‘‘ کا افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آج راجستھان کی کامیابی کے سفر میں ایک اور خاص دن ہے۔ انہوں نے گلابی شہر جے پور میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘میں شرکت کرنے والے تمام صنعت و کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مندوبین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر راجستھان حکومت کو بھی مبارکباد پیش کی۔

امریکہ میں بھارتی برادری کے اراکین کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت

June 24th, 07:30 am

اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نے بھارتی برادری کے اراکین کو امریکہ میں اپنے متعلقہ میدانوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی اور انہیں امرت کال کے دوران بھارت کی ترقی میں تعاون دینے کے لیے مدعو کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت-امریکہ تعلقات میں ایک غیر معمولی کردار ادا کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، اور مستقبل کے باہمی شراکت داری کے شعبوں کو اجاگر کیا۔

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ، مدھیہ پردیش گلوبل انویسٹر س سمٹ 2023 میں وزیر اعظم کے ویڈیوپیغام کا متن

January 11th, 05:00 pm

مدھیہ پردیش انویسٹر سمٹ کے لئے آپ سبھی انویسٹر س کا ،صنعت کاروں کا بہت بہت خیر مقدم ہے۔ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں مدھیہ پردیش کا رول بہت اہم ہے۔ اعتماد اور عقیدہ ، روحانیت سے لے کر سیاحت تک ایگری کلچر سے لے کر ایجوکیشن اور اسکل ڈیولپمنٹ تک مدھیہ پردیش آج بھی ہے ،غضب بھی ہے اور بیدار بھی ہے ۔

وزیر اعظم نے اندور، مدھیہ پردیش میں مدھیہ پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا

January 11th, 11:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے اندور، مدھیہ پردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سمٹ سے خطاب کیا۔ یہ چوٹی کانفرنس مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع کی نمائش کرے گی۔

Our youth should be skilled, confident and practical, NEP is preparing the ground for this: PM Modi

July 07th, 02:46 pm

PM Modi inaugurated Akhil Bhartiya Shiksha Samagam on implementation of the National Education Policy in Varanasi. The Prime Minister said that the basic premise of the National Education Policy was to take education out of narrow thinking and connect it with the modern ideas of the 21st century.

PM inaugurates Akhil Bhartiya Shiksha Samagam on implementation of NEP

July 07th, 02:45 pm

PM Modi inaugurated Akhil Bhartiya Shiksha Samagam on implementation of the National Education Policy in Varanasi. The Prime Minister said that the basic premise of the National Education Policy was to take education out of narrow thinking and connect it with the modern ideas of the 21st century.

کابینہ نے اٹل اختراعی مشن کی توسیع کو منظوری دی

April 08th, 09:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے، اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) کو، مارچ 2023 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اے آئی ایم ملک میں اختراعی ثقافت اور کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے اپنے مطلوبہ ہدف پر کام کرے گا۔ اے آئی ایم یہ کام ،اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے کرے گا۔

’میک ان انڈیا فار دی ورلڈ‘ پر مابعد بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 03rd, 10:08 am

صنعت کو ساتھ لے کر ایک کے بعد ایک ہونے والی مسلسل اصلاحات کے اثرات بھی نظر آ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے PLI کو لیجیے، ہم نے دسمبر 2021 تک اس ہدف والے حصے میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار کو عبور کر لیا ہے۔ ہماری بہت سی PLI اسکیمیں اس وقت نفاذ کے انتہائی نازک مرحلے میں ہیں۔ آپ کی تجاویز عملدرآمد کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

وزیراعظم نے دنیا کے لئے ‘میک ان انڈیا ’پر ڈی پی آئی آئی ٹی ویبنارسے خطاب کیا

March 03rd, 10:07 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج مابعد بجٹ ویبنار سے خطاب کیا ۔اس کا اہتمام صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ 8 واں بجٹ کے بعد کا ویبنار ہے، جس سے وزیر اعظم کی جانب سے خطاب کیا گیا۔ اس ویبنار کا موضوع تھا : ‘‘دنیا کے لئے میک ان انڈیا’’

آزادی کے امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اُور، پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 20th, 10:31 am

پروگرام میں ہمارے ساتھ وجود لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا جی، راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا جی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب کشن ریڈی جی، بھوپیندر یادو جی، ارجن رام میگھوال جی، پرشوتم روپالا جی اور جناب کیلاش چودھری جی، راجستھان اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر جناب گلاب چند کٹاریہ جی، برہما کماریز کے ایگزیکٹیو سکریٹری راج یوگی مرتینوجے جی، راج یوگنی بہن موہنی جی، بہن چندریکا جی، برہماکماریز کی دیگر سبھی بہنیں، خواتین و حضرات اور یہاں موجود سبھی سادھک و سادھکائیں!

’’آزادی کے امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اور‘‘ کے قومی آغاز کی تقریب میں ،وزیراعظم کا کلیدی خطاب

January 20th, 10:30 am

’’آزادی کے امرت مہوتسو سے سورنم بھارت کی اور‘‘ کے قومی آغاز کی تقریب میں ،وزیراعظم نے کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے برہم کماریوں کے سات اقدامات کا آغاز بھی کیا۔ لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا ، راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا، راجستھان کے وزیراعلیٰ جناب اشوک گہلوت، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، مرکزی وزراء جناب جی کرشنا ریڈی، جناب بھوپندر یادو، جناب ارجن رام میگھوال، جناب پرشوتم روپالا اور جناب کیلاش چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پڈوچیری میں 25ویں قومی یوتھ فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 12th, 03:02 pm

پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر تمل سائی جی، وزیر اعلیٰ این رنگا سامی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب نارائن رانے جی، جناب انوراگ ٹھاکر جی، جناب نشیت پرمانک جی، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما جی، پڈوچیری حکومت کے سینئر وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، ملک کی دیگر ریاستوں کے وزراء اور میرے نوجوان ساتھیو! ونکم! آپ سبھی کو راشٹریہ یوا دیوس کی بہت بہت مبارک باد!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پڈوچیری میں 25ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا

January 12th, 11:01 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پڈوچیری میں 25ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ آج سوامی وویکانند کی یوم پیدائش ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے ‘‘میرے سپنو کا بھارت’’ اور ‘‘ بھارت کی آزادی کی تحریک کے غیر معروف سورماؤں ’’ پر منتخب مضامین کی رونمائی کی۔ دو موضوعات پر مشتمل ان مضامین کو 1 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی طرف سے داخل کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے 122 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پڈوچیری میں قائم کئے گئے ایم ایس ایم ای وزارت کے ایک ٹیکنالوجی سنٹر کا بھی افتتاح کیا، وزیر اعظم نے تقریباً 23 کروڑ روپے کی لاگت سے پڈوچیری کی سرکار کی جانب سے تعمیر کردہ ایک آڈیٹوریم-- پیرونتھلائیور کماراجر منی منڈپم کا بھی افتتاح کیا۔ جو ایک اوپن ایئر تھیٹر ہے۔اس موقع پر مرکزی وزراء جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، جناب نارائن رانے،جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اورجناب نیسیت پرما نک، ڈاکٹر تملی سائی سندرراجن، پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ جناب این رنگاسوامی، ریاست کے کئی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔