آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیانیہ کے دوران وزیر اعظم کے پریس بیان کا متن

July 09th, 11:15 am

میلبورن میں میرے اور میرے delegationکے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے میں اپنے دوست وزیر اعظم البانیزکا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کا خطاب

July 07th, 03:15 pm

انڈونیشیا کے لوگوں نے، یہاں کے بچوں نے، نوجوانوں اور خواتین نے، آج کے دن کو میری زندگی کے سب سے یادگار دنوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ آج صبح جس طرح انڈونیشیا کے لوگوں نے مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی ہے، جس طرح میرا استقبال کیا ہے، وہ میں کبھی فراموش نہیں سکتا۔ آج صبح صدر پرابوو نے 'کاپی رائٹ' کی بات کی تھی۔ میں انہیں یہی کہوں گا کہ اس محبت پر، اس خلوص پر، اس دوستی پر اور اس عزت و احترام پر کسی کا کاپی رائٹ ہو ہی نہیں سکتا۔ صدر پرابوو کے ساتھ میری دوستی کاپی رائٹ کی تمام حدوں سے پرے ہے۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا

July 07th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ وہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 06th, 06:47 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی امت بھائی شاہ، گجیندر سنگھ شیخاوت، مغربی بنگال کے پُرجوش وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رکن اور ہم جیسے لاکھوں کارکنوں کے لیے باعثِ تحریک جناب ماکھن لال جی، بی جے پی کے ریاستی صدر جناب شومک بھٹاچاریہ، یہاں موجود عوامی نمائندگان، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125ویں یوم پیدائش پر مجمع سے خطاب کیا

July 06th, 06:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ پہلے سے طے شدہ سفری پروگرام کی وجہ سے اپنی ذاتی طورپر غیر موجودگی کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے اس اہم موقع کے لیے جغرافیائی تقسیم کو ختم کرنے میں ڈیجیٹل رابطے کی قابل ذکر طاقت پر زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے میں اس تاریخی پروگرام میں آپ کے ساتھ شامل ہو رہا ہوں۔

جاپان کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کا بیان

July 02nd, 01:30 pm

وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں، ایک دور اندیش اور عوام میں بے حد مقبول رہنما بھی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، ان کا تعلق جاپان کے نارا پریفیکچر سے ہے، جو بھارت اور جاپان کے درمیان مشترکہ بدھ مت ورثے کا ایک نہایت اہم مرکز ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کا دفاع کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

June 25th, 10:53 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ان تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس دور کو ہندوستان کی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور بے شمار شہریوں کی غیر معمولی جرات، عزم اور ثابت قدمی کا بھی مظہر تھا، جنہوں نے خاموش رہنے سے انکار کیا اور آئین میں درج اصولوں کا دفاع کیا۔

حکومت اڈیشہ کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 20th, 01:10 pm

جائے جگن ناتھ! جائے ماں کچکیشوری! مور سبو بھائی، بھونی، ماں، موس مانُنک مور نموسکار۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے میور بھنج ضلع کے رائیرنگ پور میں 47,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جواڈیشہ سرکار کے دو سال مکمل ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔

June 20th, 01:00 pm

صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج میور بھنج ضلع کے پہاڑپور گاؤں کا دورہ کیا۔ صدرِ جمہوریہ اور وزیرِ اعظم نے سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا کے مقدس باغات، اسکل سینٹر اور پہاڑپور اسکول میں پوجا کی۔ صدرِ جمہوریہ اور وزیرِ اعظم نے میور بھنج ضلع کے رائیرنگ پور میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جو اڈیشہ سرکار کے دو سال مکمل ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔ پروگرام کا موضوع ”وکس ر دھارا، اوڈیشا سارا“ ہے۔ جناب مودی نے 47,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔

پیرس میں بھارتی برادری کی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب

June 18th, 11:41 pm

فرانس میں رہنے والے آپ سب لوگوں نے 21ویں صدی کے بھارت-فرانس تعلقات کو جس طرح جوڑا ہے، وہ ہماری اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی بہت بڑی طاقت بن رہا ہے۔ میں آپ سب کے لیے بھارت سے 140 کروڑ ہم وطنوں کی نیک خواہشات لے کر آیا ہوں۔ اس پرتپاک استقبال کے لیے میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے پیرس میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

June 18th, 09:30 pm

وزیر اعظم نے 18 جون 2026 کو پیرس میں ہندوستانی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ، جہاں پہنچنے پر ، وزیر اعظم کا پرتپاک اوروالہانہ استقبال کیا گیا ، جس سےمادر وطن کے لیے تارکین وطن کی گہری محبت کی عکاسی ہوتی ہے ۔

وزیراعظم کا فرانس کے شہر ایویان میں منعقدہ جی-7 سربراہی اجلاس میں’سب کے لیے متوازن، مشترکہ اور پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب پیش رفت‘ کے موضوع پر منعقدہ سیشن سے خطاب

June 18th, 05:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے شہر ایویان میں منعقدہ جی-7 سربراہی اجلاس میں’سب کے لیے ایک متوازن، مشترکہ اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بحالی‘ کے موضوع پر آؤٹ ریچ سیشن سے خطاب کیا۔

سب کے لیے متوازن ، مشترکہ اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بحالی پر جی 7 سربراہ اجلاس کے آؤٹ ریچ سیشن کے دوران وزیر اعظم کے بیان کا متن

June 17th, 06:07 pm

مجھے خوشی ہے کہ فرانس کی جی 7 صدارت میں مشترکہ اور پائیدار ترقی پر خصوصی زور دیا گیاہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو کئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، اس فورم سے نکلنے والا پیغام پوری انسانیت کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

Prime Minister expresses gratitude to Deputy Chairman of Rajya Sabha Shri. Harivansh Ji for his wishes

June 10th, 09:45 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed heartfelt gratitude to Deputy Chairman of Rajya Sabha, Shri. Harivansh Ji for his wishes. The Prime Minister stated that this occasion gives the inspiration to work for the country with even greater dedication, loyalty, and commitment.

وزیراعظم نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی جانب سے پیش کی گئی نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا

June 10th, 09:11 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی جانب سے پیش کی گئی نیک خواہشات پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت میں یہ تاریخی سنگ میل عوام کے بے پناہ آشیرواد اور محبت کا نتیجہ ہے۔

جمہوریہ قبرص کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کاصحافتی بیان

May 22nd, 01:00 pm

مجھے قبرص کے صدر اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ جناب صدر ، پچھلے سال آپ نے قبرص میں ہمارا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ ہندوستان کے تئیں خصوصی احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ نے مجھے قبرص کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا ۔

یورپی گول میز صنعتی کانفرنس میں وزیراعظم کا پریس بیان

May 17th, 11:43 pm

کچھ دیر قبل، مجھے سویڈن کا سب سے بڑا اعزاز، “رائل آرڈر آف دی پولر اسٹار” عطا کیا گیا۔ یہ اعزاز صرف میرا نہیں ہے؛ یہ 1.4 ارب ہندوستانیوں کا اعزاز ہے۔ یہ ان تمام ساتھیو کو بھی خراجِ تحسین ہے جنہوں نے بھارت اور سویڈن کے تعلقات کو مضبوط بنایا ہے اور انہیں ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

وزیراعظم نے سویڈن کی منتخب کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی

May 17th, 11:16 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 17 مئی 2026 کو سویڈن کی ولی عہد شہزادی رائل ہائینس وکٹوریا اور سویڈن کے وزیراعظم جناب الف کرسٹرسن کے ساتھ سویڈن کی منتخب کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے ساتھ بات چیت کی۔

نیدرلینڈس کے شہر ہیگ میں کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 16th, 01:30 pm

اتنا پیار ۔ اتنا جوش ۔ سچ کہوں تو ، تھوڑی دیر کے لیے میں بھول گیا تھا کہ میں نیدرلینڈز میں ہوں ۔ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان میں ہی کہیں کوئی تہوار چل رہا ہے!

وزیرِ اعظم نے نیدرلینڈس میں مقیم بھارتی برادری سے خطاب کیا

May 16th, 01:20 pm

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج دی ہیگ میں بھارتی برادری کے ایک استقبالیہ پروگرام میں شرکت کی۔ آمد پر نیدرلینڈس میں مقیم بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک اور پُرجوش استقبال کیا۔