وزیر اعظم 3 جنوری کو دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
January 02nd, 10:18 am
‘سب کے لئے مکان’ کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جنوری 2025 کو دوپہر تقریباً 12 بجکر 10 منٹ پر دہلی کے اشوک وہار میں واقع سوابھیمان اپارٹمنٹس میں ان سیٹو سلم بحالی پروجیکٹ کے تحت جھگی جھونپڑی (جے جے) کلسٹرز کے مکینوں کے لئے نو تعمیر شدہ فلیٹوں کو دیکھنے جائیں گے۔ اس کے بعد تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔