راجستھان کے بانسواڑہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن
September 25th, 02:32 pm
ماں تریپورہ سندری کی جے ، بانیشور دھام کی جے، مانگڑھ دھام کی جے ، آپ سب کو جے گرو! رام رام! گورنر جناب ہری بھاؤ باگڈے جی، یہاں کے چہیتے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما جی ، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، میرے کابینہ کے ساتھی پرہلاد جوشی، جودھ پور سے ہمارے ساتھ جڑ رہے بھائی گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اشونی ویشنو جی ، بیکانیر سے ہمارے ساتھ شریک ہورہے جناب ارجن رام میگھوال جی ، یہاں موجود نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا جی ، دیا کماری جی ، بی جے پی کے ریاستی صدر جناب مدن راٹھور، راجستھان حکومت کے وزراء، دیگر تمام معززین، بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ شہر میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
September 25th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے شہر بانسواڑہ میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ نوراتری کے چوتھے دن ، وزیر اعظم نے بانسواڑہ میں ماں تریپورہ سندری کی مقدس سرزمین کا دورہ کرنے کی اپنی خوش قسمتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کانٹھل اور واگڑ دیکھنے کا بھی موقع ملا جسے گنگا کے طور پر قابل احترام ماں ماہی کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماہی کا پانی ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے، خود کو ماحول کے مطابق بنانے اور ان کی جدوجہد کی علامت ہے ۔ انہوں نے مہایوگی گووند گرو جی کی متاثر کن قیادت پر روشنی ڈالی ، جن کی میراث ہمیشہ برقرار ہے اور ماہی کا مقدس پانی اس عظیم داستان کا گواہ ہے۔ جناب مودی نے ماں تریپورہ سندری اور ماں ماہی کو خراج عقیدت پیش کیا اور عقیدت اور بہادری کی اس سرزمین سے انہوں نے مہارانا پرتاپ اور راجہ بنشیا بھیل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا
February 11th, 01:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ‘‘پنڈت دین دیال اپادھیائے جی ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے خود کو بھارت کی خدمت کے لیے وقف کر دیا تھا۔ معاشرے کے ایک ایک فرد کے فروغ کا ان کا فلسفہ ایک مضبوط ملک کی سمت میں سفر میں ہمیں ترغیب دیتا رہے گا۔کابینہ نےوارانسی –پنڈت دین دیال اُپادھیائے ملٹی ٹریکنگ کی تعمیر کو منظوری دی، جس میں دریائے گنگا پر ایک نیا ریل، نیز سڑک اور پُل شامل ہے۔ اِس کا مقصد کنیکٹویٹی کی سہولت فراہم کرنا ، نقل و حرکت میں آسانی کی سہولت بہم پہنچانا، لاجسٹک لاگت کو کم سے کم کرنا ، تیل کی درآمدات میں کمی لانا اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرنا ہے
October 16th, 03:18 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ریلوے کی وزارت کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی، جس کی مجموعی تخمینہ لاگت 2642 کروڑ روپے (تقریباً) ہے۔ مجوزہ ملٹی-ٹریکنگ پروجیکٹ سے آپریشنز میں آسانی ہوگی اور جامع کی صورتحال میں کمی آئے گی۔ جس سے انڈین ریلویز کے سب سے زیادہ مصروف سیکشنوں پر درکار بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی کی ضرورت کی تکمیل ہوگی۔ یہ پروجیکٹ اترپردیش میں وارانسی اور چندولی اضلاع کا احاطہ کرے گی۔