جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم 15 نومبر کو گجرات کےضلع نرمدا کا دورہ کریں گے

November 14th, 11:41 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریباً 12:45 بجے ضلع نرمدا کے دیوموگرا مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2:45 بجے، وزیر اعظم ضلع نرمدا کے ڈیڈیا پاڑہ کا دورہ کریں گے اور دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب کی مناسبت سےمنعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وہ 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔