وزیر اعظم نے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر دیبیندر پردھان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
March 17th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر دیبیندر پردھان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر دیبیندر پردھان جی کی رکن پارلیمنٹ اور وزیر کے طور پرکی گئیں خدمات غربت کے خاتمے اور سماج کو بااختیار بنانے کے لیے قابل ذکر ہیں۔