نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 27th, 08:30 pm

آپ سب رائزنگ انڈیا پر بحث کر رہے ہیں۔ اور اس میں آپ کا زور اندر کی طاقت پر ہے یعنی آسان الفاظ میں آپ کی توجہ ملک کی اپنی طاقت پر ہے۔ اور ہمارے شاستروں میں کہا گیا ہے - تت توم آسی! یعنی جس برہمن کو ہم تلاش کر رہے ہیں وہ ہم ہی ہیں ، وہ ہمارے اندر ہی ہے۔ ہمیں اپنے اندر موجود طاقت کو پہچاننا ہوگا۔ پچھلے 11 سالوں میں ہندوستان نے اس طاقت کو پہچانا ہے اور آج یہ ملک اس طاقت کو مضبوط کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کی رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا

February 27th, 08:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رائزنگ بھارت مٹ سے خطاب کیا، اور ’’داخلی قوت‘‘ کے موضوع پر تبصرہ کیا۔ گذشتہ 11 برسوں کے دوران بھارت کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے قومی قوت ازسر نو حاصل کرنے، اقتصادی خود انحصاری اور 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے لیے روڈمیپ پر تفصیلی بات کی۔

ایک ہمدرد حکومت، غریب کلیان کے لئے وقف ہے: پی ایم

June 05th, 09:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے غریب کلیان کے تئیں این ڈی اے حکومت کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا، کیونکہ ملک تبدیلی اور جامع حکومت کے 11 سال مکمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار بنانے، بنیادی ڈھانچے اور شمولیت پر توجہ مرکوز کرنے والی ہمدرد حکومت نے 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اے بی پی نیٹ ورک انڈیا @2047 سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 06th, 08:04 pm

آج صبح سے ہی بھارت منڈپم کا یہ اسٹیج ایک فعال پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔ ابھی مجھے آپ کی ٹیم سے چند منٹ ملنے کا موقع ملا۔ یہ سربراہ اجلاس تنوع سے بھرا ہوا ہے۔ بہت سے عظیم لوگوں نے اس سمٹ میں رنگ بھرے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو بھی بہت اچھا تجربہ ہوا ہوگا۔ اس سمٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد کی موجودگی شاید اپنے آپ میں اس کی انفرادیت بن گئی ہے۔ خاص طور پر ہماری ڈرون دیدیوں نے ، لکھپتی دیدیوں نے ، جنہوں نےاپنے تجربات بتائے۔ ابھی جب میں ان تمام اینکرز سے ملا، تو میں دیکھ رہا تھا کہ وہ اتنے جوش و خروش سے اپنے تجربات بتا رہی تھیں، ان کے ایک ایک ڈائیلاگ ان کو یاد تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک بہت حوصلہ افزا موقع رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ سے خطاب کیا

May 06th, 08:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت منڈپم میں آج صبح سے ہی پروگرام کی دھوم ہے۔ انہوں نے منتظمہ ٹیم کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور سمٹ کے بھرپور تنوع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کئی معزز شخصیات کی شرکت پر خوشی کااظہار کیا جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء کا انتہائی مثبت تجربہ ہے۔ سربراہی اجلاس میں نوجوانوں اور خواتین کی نمایاں موجودگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے خاص طور پر ڈرون دیدیوں اور لکھپتی دیدیوں کے اشتراک کردہ متاثر کن تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کہانیاں ترغیب کا ذریعہ ہیں۔

ٹی وی 9 سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

March 28th, 08:00 pm

ٹی وی 9 نیٹ ورک میں علاقائی ناظرین کی بڑی تعداد ہے۔ اور اب TV9 کا عالمی آڈینس بھی تیار ہو رہا ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی باشندے خاص طور پر براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں یہاں سے بہت سے ممالک کے لوگوں کو بھی دیکھ رہا ہوں، وہ وہاں سے ویو کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے، میں سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہاں نیچے اسکرین پر ، میں ہندوستان کے کئی شہروں میں بیٹھے تمام ناظرین کو برابر کے جوش و خروش سے دیکھ رہا ہوں، میری طرف سے ان کا بھی خیر مقدم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 سے خطاب کیا

March 28th, 06:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی وی 9 کی پوری ٹیم اور اس کے ناظرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی 9 کے ناظرین کا علاقائی حلقہ وسیع ہے، اور مزید کہا کہ اب عالمی ناظرین بھی تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کا بھی خیرمقدم کیا اور انہیں سلام پیش کیا جنہوں نے اس تقریب سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔