ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

April 27th, 11:30 am

آج جب میں آپ سے 'من کی بات' میں مخاطب ہوں، تو میرے دل میں بہت زیادہ دکھ ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا، اس نے ملک کے ہر شہری کو مجروح کیا ہے۔ ہر بھارتی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔ چاہے کوئی کسی بھی ریاست سے ہو، کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ اس حملے میں جان گنوانے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کو ظاہر کرتا ہے... ایسے وقت جب کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی، تعمیراتی کام غیر معمولی رفتار سے ہو رہا تھا، جمہوریت مستحکم ہو رہی تھی، سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی تھی، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا۔ دہشت گرد اور ان کے سرغنہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک بار پھر تباہ ہو جائے اور اسی لیے انہوں نے یہ بڑی سازش انجام دی۔ اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی یکجہتی، 140 کروڑ بھارتیوں کی یکجہتی، ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی یکجہتی ہمارے اس فیصلہ کن مقابلے کی بنیاد ہے۔ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عزم کو اور مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنی مضبوط قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔

مہا کمبھ پر لوک سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 18th, 01:05 pm

میں پریاگ راج میں منعقد کیے گئے مہا کمبھ پر بیان دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں ۔ آج اس ایوان کے ذریعے ان لاکھوں ہم وطنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے مہاکمبھ کاکا میابی سے انعقاد کیاگیا۔ بہت سے لوگوں نے مہاکمبھ کی کامیابی میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ میں حکومت کے، سماج کے تمام کرمیوگیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ میں ملک بھر کے عقیدت مندوں ، یوپی کے لوگوں ، خاص طور پر پریاگ راج کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر لوک سبھا سے خطاب کیا

March 18th, 12:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج ، اتر پردیش میں مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر آج لوک سبھا سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ملک کے ان گنت شہریوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے سلام پیش کیا ، جن کی کوششوں نے مہاکمبھ کی شاندار کامیابی کو یقینی بنایا ۔ مہاکمبھ کو کامیاب بنانے میں مختلف افراد اور گروپوں کے اجتماعی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے حکومت ، معاشرے اور اس میں شامل تمام سرشار کارکنوں کی کوششوں کا اعتراف کیا اور ان کی تعریف کی ۔ جناب مودی نے اتر پردیش کے لوگوں اور خاص طور پر پریاگ راج کے شہریوں کا ان کی انمول حمایت اور شرکت کے لیے خصوصی ذکر کرتے ہوئے ملک بھر کے عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی اور ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے تاریخی ڈانڈی مارچ میں حصہ لیا

March 12th, 09:01 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے تاریخی ڈانڈی مارچ میں حصہ لیا، جو بھارت کی جدوجہد آزادی کا ایک اہم باب ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی قیادت میں اس مارچ نے خود انحصاری اور آزادی کے لیے ملک گیر تحریک کو بھڑکایا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’ ڈانڈی مارچ میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کی ہمت، قربانی اور سچائی اور عدم تشدد کے تئیں غیر متزلزل وابستگی نسلوں کو متاثر کرتی ر ہے گی۔‘‘