وزیر اعظم نے بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
January 26th, 11:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے
September 24th, 06:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں شام 6:15 بجے ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔بہار کےسیوان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 20th, 01:00 pm
رَاُوآ سب لوگن کے پرنام کرتانی۔ بابا مہیندر ناتھ، بابا ہنس ناتھ، سوہ گرا دھام، ماں تھاوے بھوانی، ماں امبیکا بھوانی، پہلے صدرجمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹر راجیندر پرساد اَ اُوری لوک نائک جے پرکاش نارائن کی مقدس سرزمین پر سب کو سلام کرتا ہوں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے سیوان میں 5200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا
June 20th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے سیوان میں 5200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ تمام حاضرین کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے بابا مہندر ناتھ اور بابا ہنس ناتھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوہگڑا دھام کی مقدس موجودگی کو سراہا ۔ انہوں نے ماں تھوے بھوانی اور ماں امبیکا بھوانی کو نمن کیا ۔ وزیر اعظم نے ملک کے پہلے صدر دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد اور لوک نائک جے پرکاش نارائن کی یاد کو خراج تحسین پیش کیا۔جمہوریہ قبرص اور جمہوریہ ہند کے مابین جامع شراکت داری کے نفاذپر مشترکہ اعلامیہ
June 16th, 03:20 pm
جمہوریہ قبرص کے صدر جناب نیکوس کرسٹودولیڈیس نے جمہوریہ ٔ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا 15 تا 16 جون 2025 کوقبر کے سرکاری دورے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ گزشتہ دو دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا قبرص کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کا مظہر اور ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔جمہوریہ قبرص کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات
June 16th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ قبرص کے صدر عزت مآب جناب نیکوس کرسٹوڈولائڈس سے رسمی بات چیت کی۔ صدارتی محل پہنچنے پر صدر کرسٹوڈولائیڈس کی جانب سے وزیراعظم کا رسمی استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز دورے کی اہمیت کے مد نظر، وزیراعظم کا صدر کرسٹوڈولائڈس نے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور پائیدار دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔قبرص کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
June 16th, 01:45 pm
سب سے پہلے میں پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کے لئے معزز صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل جب سے میں نے قبرص کی سرزمین پر قدم رکھا، صدر مملکت اور اس ملک کے لوگوں کی طرف سے دکھائی گئی گرمجوشی اور پیار نے واقعی میرے دل کو چھو لیا ہے۔قبرص کے اعلیٰ ترین اعزاز، ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’کو قبول کرنے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
June 16th, 01:35 pm
میں آپ، حکومتِ قبرص اور قبرص کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’سے نوازا۔وزیر اعظم کو گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم کے اعزاز سے نوازا گیا
June 16th, 01:33 pm
وزیر اعظم نے 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرتے ہوئے قبرص کے صدر ، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس ایوارڈ کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان دیرینہ گرمجوشی کے تعلقات کے لیے وقف کیا جو مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کے صدیوں پرانے فلسفے ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یا ’’دنیا ایک خاندان ہے‘‘ کا اعتراف ہے، جو عالمی امن اور ترقی کے لیے اس کے وژن کی رہنمائی کرتا ہے ۔وزیراعظم اور قبرص کے صدر نے قبرص اور بھارت کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی
June 16th, 02:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قبرص کے صدر جناب نکوس کرسٹو ڈولیڈیس کے ساتھ نے آج لیما سول میں قبرص اور ہندوستان کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کی قیادت کی۔ اس گول میز کانفرنس میں بینکنگ، مالیاتی اداروں، مینوفیکچرنگ، دفاع، لاجسٹکس، میری ٹائم، شپنگ، ٹیکنالوجی، جدت، ڈجیٹل ٹیکنالوجیز، اے آئی ، آئی ٹی خدمات، سیاحت اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔قبرص میں بھارت-قبرص بزنس گول میز میٹنگ میں وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
June 15th, 11:10 pm
سب سے پہلے میں صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آج وہ خود ایئرپورٹ پر مجھے لینے کے لیے آئے تھے۔ بزنس لیڈر کے ساتھ اتنا بڑا راؤنڈ ٹیبل انہوں نے آرگنائز کیا، میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ انہوں نے میرے لیے اور ہماری ساجھے داری کے لیے جو مثبت خیالات رکھے ہیں، میں اس کے لیے بھی آپ کا تہہِ دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔پی ایم مودی قبرص پہنچ گئے۔
June 15th, 06:06 pm
وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر قبل قبرص پہنچے تھے۔ ہوائی اڈے پر قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔قبرص، کینیڈا اور کروشیا کے تین ملکی دورے پر روانگی سے پہلے وزیر اعظم کا بیان
June 15th, 07:00 am
15 تا 16 جون کو میں جمہوریہ قبرص کا دورہ کروں گا، جہاں میں صدر محترم نکوس کرسٹودولِدیس کی دعوت پر جا رہا ہوں۔ قبرص بحیرہ روم کے خطے اور یورپی یونین میں بھارت کا قریبی دوست اور اہم شراکت دار ہے۔ یہ دورہ ہمارے تاریخی رشتوں کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔پی ایم مودی 15 سے 19 جون تک جمہوریہ قبرص، کینیڈا اور کروشیا کا دورہ کریں گے۔
June 14th, 11:58 am
پی ایم مودی 15-16 جون کو قبرص، 16-17 جون کو G-7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا اور 18 جون کو کروشیا جائیں گے۔ پی ایم مودی قبرص کے صدر کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور لیماسول میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ بعد میں کینیڈا میں جی 7 چوٹی کانفرنس میں پی ایم مودی جی 7 ممالک کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ کروشیا میں، پی ایم مودی پی ایم پلینکوویچ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور کروشین صدر زوران میلانوویچ سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم نے قبرص کاصدرمنتخب کئے جانے پرعزت مآب نکوس کرسٹوڈولائیڈس کو مبارکباد دی
February 13th, 10:50 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے عزت مآب نکوس کرسٹوڈولائیڈس کوقبرص کا صدرمنتخب کئے جانے پر، مبارکباد پیش کی ہے ۔PM Modi's bilateral meetings on the margins of UNGA in New York
September 26th, 11:27 pm
PM Modi held bilateral talks with leaders from several countries in the sidelines of the UNGA in New York.Social Media Corner 28 April 2017
April 28th, 08:13 pm
Your daily dose of governance updates from Social Media. Your tweets on governance get featured here daily. Keep reading and sharing!Press Statement by Prime Minister during the State visit of President of Cyprus to India
April 28th, 02:05 pm
PM Narendra Modi and President Nicos Anastasiades took stock of India-Cyprus bilateral ties today. PM Modi said that Cyprus and India shared rich legacies of ancient civilizations and civilizations of both countries had influenced each other through millennia. PM Modi appreciated Cyprus' support for India’s claim for a permanent seat in an expanded UN Security Council.PM’s engagements in New York City – September 25th, 2015
September 25th, 11:27 pm