وزیر اعظم نے سری لنکا میں سائیکلون ڈٹوا کے بعد انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

November 28th, 03:37 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے سائیکلون ڈٹوا کے باعث اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی حفاظت، سکون اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ڈیزاسٹر ریزیلیئنٹ انفراسٹرکچر پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

June 07th, 02:00 pm

اس کانفرنس کا موضوع ہے 'ساحلی علاقوں کے لیے ایک لچکدار مستقبل کی تشکیل'۔ ساحلی علاقے اور جزیرے قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے انتہائی خطرے سے دوچار ہیں۔ حالیہ دنوں میں، ہم نے اس کی موجودگی کا مشاہدہ کیا ہے: ہندوستان اور بنگلہ دیش میں سمندری طوفان رمیل، کیریبین میں سمندری طوفان بیرل، جنوب مشرقی ایشیا میں سمندری طوفان یاگی، امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین، فلپائن میں ٹائفون اوساگی اور افریقہ کے کچھ حصوں میں سائیکلون چیڈوکے واقع ہونے کے گواہ بنے۔ ایسی آفات سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آفات کا مقابلہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 2025 سے خطاب کیا

June 07th, 01:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آفات کا مقابلہ کرنے کےبنیادی ڈھانچے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 2025 سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے خطاب کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے آفات کا مقابلہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 2025 کے شرکاء کا خیرمقدم کیا، جو پہلی مرتبہ یوروپ میں منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے فرانس کے صدر عزت مآب ایمانوئل میکروں اور حکومت فرانس کا، اس تقریب کے انعقاد میں اپنا تعاون فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے آئندہ منعقد ہونے والی یونائیٹڈ نیشنز اوشن کانفرنس کے لیے نیک ترین خواہشات بھی پیش کیں۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 14th, 10:45 am

مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی،ڈبلیو ایم او کی سیکریٹری جنرل پروفیسر سیلیستے ساؤلو جی،بیرونی ممالک سے آئے ہمارے معززمہمان،ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن جی،آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مرتینجے موہاپاترا جی، دیگر معززین، سائنس اور مختلف محکموں اور اداروں کے سبھی افسران، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا

January 14th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈی کے 150 سال نہ صرف محکمہ کے سفر کی نمائندگی کرتے ہیں، بلکہ ہندوستان میں جدید سائنس اورٹیکنالوجی کے قابل فخر سفر کے بھی نمائندہ ہیں۔انہوں نے آئی ایم ڈی کی تعریف کی کہ اُس نے اِن ڈیڑھ صدیوں میں لاکھوں ہندوستانیوں کی خدمت کی ہے اور یہ ہندوستان کی سائنسی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آئی ایم ڈی کی کامیابیوں کے بارے میں آج ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال منائے گا، اُس سے متعلق آئی ایم ڈی کے مستقبل کا خاکہ پیش کرنے والی ایک ویژن دستاویز کا اجراءبھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ڈی کے 150 سال کے اِس اہم موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ۔

مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ ہوا: وزیراعظم

December 17th, 05:19 pm

مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان فرانس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت میں فرانس اس سانحے سے ہمت اور عزم کے ساتھ نمٹے گا ۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 11th, 05:00 pm

آپ سب کو یاد ہوگا کہ میں نے لال قلعہ سے ہمیشہ ایک بات کہی ہے ۔ میں نے کہا ہے کہ آج کا ہندوستان سب کی کوششوں سے ہی تیز رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے ۔ آج کا یہ دن اس کی ایک مثال ہے ۔ میں اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے اس گرینڈ فائنل کا بہت انتظار کر رہا تھا ۔ جب بھی آپ جیسے نوجوان اختراع کاروں کے درمیان آنے کا موقع ملتا ہے ۔ مجھے بہت کچھ جاننے ، سیکھنے اور سمجھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔ مجھے آپ سب سے بہت امیدیں ہیں ۔ آپ سبھی نوجوان اختراع کاروں کا 21 ویں صدی کے ہندوستان کا ایک مختلف وژن ہے اور اس لیے آپ کے حل بھی مختلف ہیں ۔ اس لئے جب آپ کو نئے چیلنجز ملتے ہیں تو آپ کو ان کے نئے اور منفرد حل ملتے ہیں ۔ میں پہلے بھی کئی ہیکاتھون کا حصہ رہ چکا ہوں ۔ آپ نے کبھی مایوس نہیں کیا ۔ میرا یقین ہمیشہ بڑھایا ہے ۔ وہ ٹیمیں جو آپ سے پہلے رہی ہیں ۔ اس نے حل فراہم کیے ۔ وہ آج مختلف وزارتوں میں بہت کام کر رہے ہیں ۔ اب اس ہیکاتھون میں ملک کے مختلف حصوں میں ٹیم کیا کر رہی ہے ۔ میں آپ کی اختراعات کے بارے میں جاننے کے لیے بہت پرجوش ہوں ۔ تو آئیے اس سے شروع کریں کہ پہلے ہم سے کون بات کرے گا ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 کے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی

December 11th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 کے گرینڈ فنالےمیں نوجوان اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لال قلعہ سے اپنے خطاب میں‘‘سب کا پریاس’’کے اعادہ کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان ‘سب کا پریاس’ کے ساتھ تیز رفتار سے ترقی کر سکتا ہے اور آج کا موقع اس کی ایک مثال ہے ۔وزیراعظم نے کہا‘‘میں اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے گرینڈ فنالے کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا’’ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ نوجوان اختراع کاروں کے درمیان ہوتے ہیں تو انہیں کچھ نیا سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے ۔ نوجوان اختراع کاروں سے اپنی بڑی توقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا 21 ویں صدی کے ہندوستان کا ایک مختلف نظریہ ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ اس لیے آپ کے حل بھی مختلف ہوتے ہیں اور جب کوئی نیا چیلنج آتا ہے تو آپ نئے اور منفرد حل لے کر آتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ماضی میں ہیکاتھون سے منسلک ہونے کا موقع ملا ہے اور وہ کبھی بھی اس کے نتائج سے مایوس نہیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ،‘‘آپ نے صرف میرے اعتماد کو مضبوط کیا ہے ۔’’ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی میں دیے گئے حل مختلف وزارتوں میں استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ جناب مودی نے شرکاء کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش کا اظہار کیا اور ان سےبات چیت کا آغاز کیا ۔

کابینہ نے دو سالوں میں 2,000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ موسم کے لیے تیار اور ماحولیاتی لحاظ سے اسمارٹ بھارت بنانے کے لیے ’مشن موسم‘ کو منظوری دی

September 11th, 08:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج دو سالوں میں 2,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ’مشن موسم‘ کو منظوری دی۔

’من کی بات‘ کی 103ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (30 جولائی ، 2023 ء )

July 30th, 11:30 am

'من کی بات' میں آپ سب کا پرتپاک استقبال۔ جولائی کا مہینہ یعنی مان سون کا مہینہ، بارش کا مہینہ۔ گزشتہ چند روز قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی اور مشکلات سے بھرے ہوئے رہے ہیں۔ یمنا سمیت کئی دریاؤں میں سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔ اسی دوران ، ملک کے مغربی حصے میں، بپرجوئے سائیکلون کچھ عرصہ قبل گجرات کے علاقوں سے بھی ٹکرایا تھا ۔ لیکن ساتھیوں ، ان آفات کے درمیان ہم سب ہم وطنوں نے پھر دکھا دیا ہے کہ اجتماعی کوشش کی قوت کیا ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ، ہمارے این ڈی آر ایف کے جوانوں ، مقامی انتظامیہ کے لوگوں نے ، اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ ہماری صلاحیتیں اور وسائل کسی بھی آفت سے نمٹنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ہماری حساسیت اور ہاتھ تھامنے کا جذبہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ سَرو جَن ہِتایے کا یہی جذبہ بھارت کی پہچان بھی ہے اور بھارت کی قوت بھی ہے۔

وزیر اعظم نے طوفان ’بیپرجوئے‘کو لے کر تیاریوں کے جائزہ کے لئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

June 12th, 04:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممکنہ طوفان ’بیپرجوئے‘سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکز اور گجرات کی وزارتوں ؍ ایجنسیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

دیہی ترقی پر مرکزی بجٹ کے مثبت اثرات کے بارے میں ویبینار سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 23rd, 05:24 pm

Prime Minister Narendra Modi paid tribute to Netaji Subhas Chandra Bose on his 125th birth anniversary. Addressing the gathering, he said, The grand statue of Netaji, who had established the first independent government on the soil of India, and who gave us the confidence of achieving a sovereign and strong India, is being installed in digital form near India Gate. Soon this hologram statue will be replaced by a granite statue.

وزیر اعظم نے انڈیا گیٹ پر نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی ۔ انہوں نے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار بھی عطا کیا

January 23rd, 05:23 pm

Prime Minister Narendra Modi paid tribute to Netaji Subhas Chandra Bose on his 125th birth anniversary. Addressing the gathering, he said, The grand statue of Netaji, who had established the first independent government on the soil of India, and who gave us the confidence of achieving a sovereign and strong India, is being installed in digital form near India Gate. Soon this hologram statue will be replaced by a granite statue.

وزیر اعظم نے اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سمندری طوفان سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا

September 26th, 06:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک کے ساتھ اڈیشہ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان کے نتیجے میں رونما ہونے والی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔

وزیر اعظم نے سمندری طوفان گلاب کے بارے میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے گفت و شنیدکی

September 26th, 03:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی سے بات چیت کی اور سمندری طوفان ’گلاب‘ کے مدنظر رونما ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے انہیں مرکز کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گوا میں ایچ سی ڈبلیو ایس اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کےساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 18th, 10:31 am

گوا کے توانائی سے بھرپور اور مقبول وزیراعلیٰ جناب پرمود ساونت جی ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ، گوا کے سپوت شری پدنائیک جی ، مرکزی حکومت میں وزارتی کونسل کی میری ساتھی ڈاکٹر بھارتی پوار جی، گوا کے سبھی وزرا، اراکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی ، دیگر عوامی نمائندگان ، سبھی کورونا واریئر، بھائیواور بہنو!

وزیراعظم نے گوا کے حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور کووڈ ویکسین پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی

September 18th, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوا میں بالغ آبادی کو پہلی خوراک کی صد فیصد کوریج کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے گوا کے حفظان صحت کے کارکنوں اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’’بین الاقوامی امن اور تحفظ کے رکھ رکھا ؤ پر کھلی بحت-سمندری تحفظ‘‘موضوع پر وزیر اعظم کا تبصرہ

August 09th, 05:41 pm

سمندری تحفظ پر اس اہم بحث میں جڑنے کےلئے آپ تمام حضرات کا شکریہ۔ میں سیکریٹری جنرل کے مثبت پیغام اور یو این او ڈی سی(U.N.O.D.C)کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے ذریعے بریفنگ کے لئے بھی ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے صدر نے افریقی یونین کے صدر کی حیثیت سے اپنا پیغام دیا۔میں خاص طورسے ان کا شکر گزار ہوں۔میں روس کے صدر ، کینیا کے صدر اور ویتنام کے وزیر اعظم کی موجودگی کے لئے بھی دل سے ممنونیت کا اظہار کرتاہوں۔

گذشتہ 7 برسوں کے دوران, ہم نے ٹیم انڈیا کی طرح مل جل کر کام کیا: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

May 30th, 11:30 am

چیلنج کتنا ہی بڑا ہو ، بھارت کی جیت کا عزم بھی ہمیشہ اتنا ہی بڑا رہا ہے ۔ ملک کی مجموعی قوت اور خدمت کے ہمارے جذبے نے ملک کو ہر طوفان سے باہر نکالا ہے ۔ حال کے دنوں میں ، ہم نے دیکھا ہے کہ کیسے ہمارے ڈاکٹروں ، نرسوں اور صف اول کے جانبازوں نے خود کی فکر چھوڑ کر دن رات کام کیا اور آج بھی کر رہے ہیں ۔ اس سب کے بیچ کئی لوگ ایسے بھی ہیں ، جن کی کورونا کی دوسری لہر سے لڑنے میں بہت بڑا رول رہا ہے ۔ مجھ سے من کی بات کے کئی سامعین نے نمو ایپ پر اور خط کے ذریعے ، ان جانبازوں کے بارے میں بات کرنے کا اصرار کیا ہے ۔

وزیراعظم نے سمندری طوفان ’یاس‘ سے ہونےوالے نقصان کا جائزہ لیا

May 28th, 03:56 pm

نئی دہلی، 28 مئی 2021، وزیراعظم جناب نریند مودی نے 28 مئی 2021 کو بروز جمعہ کے دن سمندری طوفان ’یاس‘ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اڈیشہ اور مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اڈیشہ کے بھدرک اور بالیشور اضلاع اور مغربی بنگال کے پوربا میدنی پور میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔