اتر پردیش میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 28th, 12:15 pm

افتتاح ہو گیا؟ کیا افتتاح ہو گیا؟ نہیں، ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ میں نے صرف پردہ ہٹایا ہے، لیکن آج میں چاہتا ہوں کہ اس ہوائی اڈّہ کا افتتاح یہاں موجود آپ سب کریں۔ اس لیے آپ اپنا موبائل فون نکالیے، اس کی فلیش لائٹ آن کیجیے، اور آپ ہی اس کا افتتاح کریں۔ آپ دیا جلا کر یہاں موجود ہر فرد آج اس ہوائی اڈّہ کا افتتاح کر رہا ہے۔ یہ آپ کی امانت ہے، یہ آپ کا مستقبل ہے، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اسی لیے اس کا افتتاح بھی آپ کے ہاتھوں سے ہو رہا ہے۔آپ سب بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے ہوئے ہاتھ اوپر اٹھائیں اور فلیش لائٹ دکھائیں۔بھارت ماتا کی جے۔ بھارت ماتا کی جے۔ بھارت ماتا کی جے۔بہت بہت شکریہ، اب افتتاح مکمل ہو گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا، جو تقریباً 11,200 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے

March 28th, 12:00 pm

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈّے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج وکست یوپی، وکست بھارت ابھیان میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست اب ان ریاستوں میں شامل ہو گئی ہے جہاں سب سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈے موجود ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں دوہری خوشی محسوس ہو رہی ہے—پہلی یہ کہ انہوں نے اس ہوائی اڈے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا اور اب اس کا افتتاح بھی کر رہے ہیں، اور دوسری یہ کہ اس عظیم ہوائی اڈے کا نام اتر پردیش سے جڑا ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا، یہ وہ ریاست ہے جس نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا اور رکنِ پارلیمنٹ بنایا، اور اب اس کی شناخت اس شاندار ہوائی اڈے سے وابستہ ہے۔

مغربی ایشیا میں جاری جنگ پر راجیہ سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 24th, 02:05 pm

مغربی ایشیا میں جاری جنگ اور اس سے پیدا شدہ صورتحال سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ میں آج پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے سامنے اور ملک کے عوام کے سامنے ان نہایت مشکل حالات پرحکومت کے موقف کو پیش کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ مغربی ایشیا میں جاری اس جنگ کو تین ہفتے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اس جنگ نے پوری دنیا میں شدید توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ ہندوستان کے لیے بھی یہ صورتحال تشویشناک ہے۔اس جنگ سے ہمارے تجارتی راستے متاثر ہو رہے ہیں ۔ اس سے پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی معمول کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ خلیجی ممالک میں تقریباً ایک کروڑ بھارتی مقیم ہیں، وہاں کام کرتےہیں۔ ان کی زندگی اور روزگار کی حفاظت بھی ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑی تشویش ہے۔ آبنائے ہرمز میں دنیا کے کئی جہاز پھنسے ہوئے ہیں، ان میں بڑی تعداد میں ہندوستانی عملہ بھی شامل ہے۔ یہ بھی ہندوستان کے لئے ایک بڑی تشویش کی بات ہے۔ ایسی مشکل صورتحال میں ضروری ہے کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کے اس ایوان بالا سے امن اور مکالمے کی متحد آواز پوری دنیا میں جائے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ پر راجیہ سبھا سے خطاب کیا

March 24th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے تناظر میں حکومت کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ جنگ، جو تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، اس نے توانائی کا ایک سنگین عالمی بحران پیدا کر دیا ہے جس کےہندوستان پرگہرے اثرات باعث تشویش ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جنگ ہندوستان کے تجارتی راستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اور پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی معمول کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تقریباً ایک کروڑ ہندوستانی شہری خلیجی ممالک میں رہتے اور کام کرتے ہیں، اس لیے ان کی سلامتی اور روزگار ہندوستان کے لیے نہایت اہم تشو یش کا باعث ہے۔

آسام کے ضلع گولاگھاٹ میں پولی پروپیلین پلانٹ کے سنگِ بنیاد کی تقریب کے موقع پر وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن

September 14th, 03:30 pm

بھارت ماتا کی جئے!آسام کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا شرما، مرکزی کابینہ میں میرے رفیقِ کار جناب سربانند سونوال، جناب ہردیپ سنگھ پوری، آسام حکومت کے معزز وزراء، معزز ارکانِ پارلیمنٹ و اسمبلی، اور بڑی تعداد میں تشریف لائے ہوئے میرے عزیز بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے گولا گھاٹ میں بایو ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کیا، پولی پروپیلین یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا

September 14th, 03:00 pm

صاف ستھری توانائی کو فروغ دینے اور رکازی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے مقصد سے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے گولا گھاٹ میں نمالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) میں آسام بایو ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کیا اور پولی پروپیلین پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شرودیہ درگا پوجا کے موقع پر تمام شہریوں اور آسام کے عوام کو دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے عظیم روحانی شخصیت سریمنتا شنکر دیو کے یوم پیدائش کی اہمیت کو تسلیم کیا اور قابل احترام گروجنوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یشو بھومی ، دہلی میں سیمیکون انڈیا 2025 کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 02nd, 10:40 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی ، دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا جی ، اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی جی ، مرکزی وزیر مملکت جیتین پرساد جی ، ایس ای ایم آئی کے صدر اجیت منوچا جی ، ہندوستان اور بیرون ملک سے سیمی کنڈکٹر صنعت کے سی ای اوز اور ان کے ساتھی ، مختلف ممالک سے یہاں آئے ہمارے معزز مہمان ، اسٹارٹ اپس سے وابستہ کاروباری افراد اورمختلف ریاستوں کے میرے نوجوان طلباء دوست ، خواتین اور معزز افراد!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں سیمیکان انڈیا 2025 کا افتتاح کیا

September 02nd, 10:15 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے مقصد سے آج نئی دہلی کے یشوبھومی میں ’سیمیکان انڈیا – 2025‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہندوستان اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے سی ای او اور ان کے رفقاء کار کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں، اسٹارٹ اپس سے وابستہ صنعت کاروں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے نوجوان طلبہ کا خیر مقدم کیا۔

اڈیشہ کی ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 20th, 04:16 pm

اڈیشہ کے گورنر ہری بابو جی، ہمارے مقبول وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جوئل اوراوں جی، دھرمیندر پرادھان جی، اشونی ویشنو جی، اڈیشہ کے نائب وزیر اعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو جی، پروتی پریڈا جی، ریاستی حکومت کے دیگر وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی، اور اڈیشہ کے تمام بھائیوں اور بہنوں!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اوڈیشہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر 18,600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

June 20th, 04:15 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوبنیشور میں اوڈیشہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کی تقریب کی صدارت کی۔ اوڈیشہ کی مجموعی ترقی کے لیے اپنے عزم کے مطابق ، وزیر اعظم نے پینے کے پانی ، آبپاشی ، زرعی بنیادی ڈھانچے ، صحت کے بنیادی ڈھانچے ، دیہی سڑکوں اور پلوں ، قومی شاہراہوں کے حصوں اور ایک نئی ریلوے لائن سمیت اہم شعبوں میں 18،600 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 23rd, 11:00 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا جی، سکانت مجمدار جی، منی پور کے گورنر اجے بھلّہ جی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما جی، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو جی، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا جی، میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما جی، سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ جی، ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو جی، میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما جی، تمام انڈسٹری لیڈرز، سرمایہ کار ، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا

May 23rd, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کہا اور شمال مشرقی خطے کے مستقبل پر فخر، گرمجوشی اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت منڈپم میں حال ہی میں منعقدہ ‘‘اشٹ لکشمی مہوتسو’’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ شمال مشرق میں سرمایہ کاری کا جشن ہے۔ وزیراعظم نے اس سمٹ میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں مواقع کے حوالے سے کتنے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ انہوں نے تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ‘‘نارتھ ایسٹ رائزنگ سمٹ’’ کو سراہتے ہوئے شمال مشرقی بھارت کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

کابینہ نے ایتھانول بلینڈڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے ذریعے ایتھانول کی خریداری کے طریقہ کار -ایتھانول سپلائی سال (ای ایس وائی) 25-2024 کے لیے عوامی شعبے کی او ایم سی کو سپلائی کے لیے ایتھانول کی قیمت میں ترمیم کو منظوری دی

January 29th, 03:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے حکومت ہند کے ایتھانول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025 تک ایتھانول سپلائی سال (ای ایس وائی) 25-2024 کے لیے عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے لیے ایتھانول کی خریداری کی قیمت میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے ۔ اس کے مطابق ایتھانول سپلائی سال 25-2024 (یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025) کے لیے سی ہیوی مولسیس (سی ایچ ایم) کے تابع ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھانول کی زیرغور ایکس-مل پرائس 56.58 روپے فی لیٹر سےبڑھا کر 57.97روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔

مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 20th, 11:45 am

ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب

September 20th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

اروناچل پردیش کے وکست بھارت - وکست شمال مشرق پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 09th, 11:09 am

اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ریاستوں کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، تمام ایم ایل اے، دیگر تمام عوامی نمائندگان اور ان تمام ریاستوں کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں وکست بھارت وکست نارتھ ایسٹ پروگرام سے خطاب کیا

March 09th, 10:46 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں وکست بھارت وکست نارتھ ایسٹ پروگرام سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں تقریباً 55,600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے سیلا ٹنل کو بھی ملک کے نام وقف کیا اور تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی انتی اسکیم کا آغاز کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، صحت، ہاؤسنگ، تعلیم، سرحدی انفراسٹرکچر، آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس جیسے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

بہار کے بیگوسرائے میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 02nd, 08:06 pm

میں جے منگلا گڑھ مندر اور نولکھا مندر میں موجود دیوتاؤں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں آج ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے عزم کے ساتھ بیگو سرائے آیا ہوں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آپ سب کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔

وزیر اعظم نے بہار کے بیگوسرائےمیں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

March 02nd, 04:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے شعبے کے متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور آج بیگوسرائے، بہار میں 13400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

مغربی بنگال کے آرام باغ میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 01st, 03:15 pm

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شانتنو ٹھاکر جی، مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری جی، ممبران پارلیمنٹ اپروپا پوددار جی، سکانتا مجمدار جی، سومترا خان جی، دیگر معزز، خواتین اور حضرات۔