ٹی وی 9 سمٹ 2026 میں وزیراعظم کے خطاب کا اصل متن
March 23rd, 08:30 pm
گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے ایک دو بار ٹی وی 9 بھارت ورش دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ عام طور پر بھی آپ کا جنگوں اور میزائلوں پر بہت زیادہ فوکس ہوتا ہے اور آج کل تو آپ کو مواد کی حد سے زیادہ فراہمی ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے ممالک ٹی وی 9 کو کافی زیادہ مواد دینے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن سنجیدگی سے دیکھا جائے تو آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ بے مثال اور نہایت ہی تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان، آج ٹی وی-9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ آج اس سمٹ میں آپ سب ’انڈیااینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سمٹ کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ٹی وی 9 نیٹ ورک سمٹ سے خطاب
March 23rd, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’انڈیا اینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر منعقدہ ٹی وی 9 سمٹ سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کی غیر معمولی اور نہایت سنگین صورتحال کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ٹی وی 9 نیٹ ورک کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہاکہ ’’آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ غیر معمولی اور نہایت تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان ٹی وی 9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 08:30 pm
آپ سب رائزنگ انڈیا پر بحث کر رہے ہیں۔ اور اس میں آپ کا زور اندر کی طاقت پر ہے یعنی آسان الفاظ میں آپ کی توجہ ملک کی اپنی طاقت پر ہے۔ اور ہمارے شاستروں میں کہا گیا ہے - تت توم آسی! یعنی جس برہمن کو ہم تلاش کر رہے ہیں وہ ہم ہی ہیں ، وہ ہمارے اندر ہی ہے۔ ہمیں اپنے اندر موجود طاقت کو پہچاننا ہوگا۔ پچھلے 11 سالوں میں ہندوستان نے اس طاقت کو پہچانا ہے اور آج یہ ملک اس طاقت کو مضبوط کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کی رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا
February 27th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رائزنگ بھارت مٹ سے خطاب کیا، اور ’’داخلی قوت‘‘ کے موضوع پر تبصرہ کیا۔ گذشتہ 11 برسوں کے دوران بھارت کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے قومی قوت ازسر نو حاصل کرنے، اقتصادی خود انحصاری اور 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے لیے روڈمیپ پر تفصیلی بات کی۔دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 09th, 01:00 pm
دیوبھومی اتراکھنڈ کا میرا بھے- بندھوں، دیدی- بھُلیوں، دانا- سیانوں۔ آپ سبو کیں، میر نمسکار، پئے لاگ، سیوا سوندھی۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب
November 09th, 12:30 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے 8140 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے دیوبھومی اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد دی اور ان سب کے لیے اپنے دلی جذبات، احترام اور خدمت کے جذبے کا اظہار کیا۔ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2025میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 03rd, 11:00 am
آج کا یہ پروگرام سائنس سے متعلق ہے، لیکن میں سب سے پہلے کرکٹ میں ہندوستان کی شاندار فتح کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ پورا ہندوستان اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے بہت خوش ہے۔ یہ ہندوستان کاخواتین کے عالمی کپ میں پہلا خطاب ہے۔ میں خواتین کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ کی یہ کامیابی ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے باعث تحریک ہوگی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کانکلیو 2025 سے خطاب
November 03rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی) 2025 سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سائنس دانوں، اختراع کاروں، ماہرینِ تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔جناب مودی نے خواتین کے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے ، اس پر روشنی ڈالی کہ پورا ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہے۔ انہوں نےاس پر زور دیا کہ یہ بھارت کی خواتین عالمی کپ کی پہلیجیت ہے اور انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنی کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو ترغیب دے گی۔نئی دلی میں این ڈی ٹی وی عالمی سربراہ کانفرنس 2025 سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 11:09 pm
سری لنکا کی عزت مآب وزیر اعظم ، ہرینی امرسوریا جی ، آسٹریلیا کے عزت مآب سابق وزیر اعظم ، میرے دوست ٹونی ایبٹ جی ، برطانیہ کے عزت مآب سابق وزیر اعظم رشی سنک جی ، معزز مہمان ، خواتین ومعززین ، نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2025 سے خطاب کیا
October 17th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2025 سے خطاب کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام معززین کا خیر مقدم کیا ۔ تمام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ تہوار کے ماحول کے درمیان منعقد ہو رہا ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے موضوع ان اسٹاپ ایبل انڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ یہ واقعی موزوں ہے ، کیونکہ آج ہندوستان رکنے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہندوستان نہ تو رکے گا اور نہ ہی وقفہ لے گا، 140 کروڑ ہندوستانی مل کر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں‘‘ ۔وزیراعظم کا احمد آباد، گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغازکے موقع پر خطاب کا متن
August 25th, 06:42 pm
گجرات کے گورنر محترم آچاریہ دیوورَت جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ شری بھوپندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے تمام وزراء، احمد آباد کی میئر محترمہ پربھا جی، دیگر عوامی نمائندگان، اور احمد آباد کے میرے عزیز بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کو وقف کیا
August 25th, 06:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت گنیش اتسو کے جشن میں محو ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گنپتی بپا کے آشیرواد سے، آج گجرات کی ترقی سے جڑے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی اچھی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد منصوبوں کو عوام کی خدمت میں وقف کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ ان ترقیاتی اقدامات کے لئے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
August 23rd, 10:10 pm
میں ورلڈ لیڈرز فورم میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس فورم وقتبہت مناسب ہے، اس لیے میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ ابھی پچھلے ہفتے، میں نے لال قلعہ سے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں بات کی تھی، اور اب یہ فورم اسی جذبے کے تحت ایک طاقت کے ضوابط کے طور پر کام کر رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کا نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز عالمی رہنما فورم سے خطاب
August 23rd, 05:43 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز عالمی رہنما فورم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ورلڈ لیڈرز فورم میں شریک تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کے انعقاد کا وقت ’’انتہائی موزوں‘‘ ہے اور اس بروقت پہل پر منتظمین کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے لال قلعے سے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں بات کی تھی اور اب یہ فورم اسی جذبے کے لیے ایک قوتِ مضاعف کا کردار ادا کر رہا ہے۔آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں
August 15th, 03:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔India celebrates 79th Independence Day
August 15th, 06:45 am
PM Modi, in his address to the nation on the 79th Independence day paid tribute to the Constituent Assembly, freedom fighters, and Constitution makers. He reiterated that India will always protect the interests of its farmers, livestock keepers and fishermen. He highlighted key initiatives—GST reforms, Pradhan Mantri Viksit Bharat Rozgar Yojana, National Sports Policy, and Sudharshan Chakra Mission—aimed at achieving a Viksit Bharat by 2047. Special guests like Panchayat members and “Drone Didis” graced the Red Fort celebrations.مالدیپ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
July 25th, 06:00 pm
سب سے پہلے، سبھی بھارتیوں کی جانب سے، میں محترم صدر اور مالدیپ کے عوام کو آزادی کے 60 برسوں کی تاریخی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔نامیبیا کی قومی اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب
July 09th, 08:14 pm
جمہوریت کے مندر – اس معزز ایوان سے خطاب کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ مجھے یہ اعزاز دینے کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔Prime Minister addresses the Namibian Parliament
July 09th, 08:00 pm
PM Modi addressed the Parliament of Namibia and expressed gratitude to the people of Namibia for conferring upon him their highest national honour. Recalling the historic ties and shared struggle for freedom between the two nations, he paid tribute to Dr. Sam Nujoma, the founding father of Namibia. He also called for enhanced people-to-people exchanges between the two countries.