کابینہ نے کپاس کے کاشت کاروں کو براہ راست مدد فراہم کرنے کے لئے کپاس سیزن 24-2023 ء کے لئے سی سی آئی کو 1,718.56 کروڑ روپے کی ایم ایس پی فنڈنگ کو منظوری دی
March 18th, 04:08 pm
کسانوں کی فلاح و بہبود کو مستحکم کرنے اور آتم نربھر بھارت کے ویژن کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے کپاس کے سیزن 24-2023 ء کے لئے کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) کو 1,718.56 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی منظوری دی ہے ۔ اس فنڈنگ کا مقصد ، ملک بھر میں کپاس کے کاشت کاروں کو براہ راست قیمت کی مدد فراہم کرنا ہے ۔