دولت مشترکہ کے اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 11:00 am
لوک سبھا کے اسپیکر معززجناب اوم برلا جی، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش جی، انٹر پارلیامنٹری یونین کی صدر محترمہ تُلیا ایکسن جی، کامن ویلتھ پارلیامنٹری ایسوسی ایشن کے صدر جناب کرسٹوفر کلیلا جی، کامن ویلتھ ممالک سے تشریف لائے ہوئے اسپیکرز، پریزائیڈنگ افسران ، دیگر معزز مندوبین، معزز خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ کے اسپیکرس اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا
January 15th, 10:32 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ (سی ایس پی او سی) کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں اسپیکر کا کردار منفرد ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسپیکر کو زیادہ بولنے کا موقع نہیں ملتا ، لیکن ان کی ذمہ داری دوسروں کو سننے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ایک کو اظہار خیال کا موقع ملے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صبر اسپیکر کی سب سے عام صفت ہے، جو شور مچانے والے اور زیادہ پرجوش اراکین کو بھی مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتے ہیں۔وزیرِ اعظم 15 جنوری کو کامن ویلتھ کے اسپکر ز اور صدارت کرنے والے افسروں کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کریں گے
January 14th, 11:19 am
نئی دہلی، پی آئی بی: وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 جنوری2026 کو صبح 10:30بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، سنویدھان سدان کے سینٹرل ہال میں کامن ویلتھ کے اسپیکرز اور پریزیڈنگ آفیسروں کی28ویں کانفرنس (سی ایس پی او سی) کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔