پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے عوامی صحت مراکز میں 162 مخصوص پی ایس اے میڈیکل آکسیجن جنریشن پلانٹس کی تنصیب کے لئے 201.58 کروڑ روپئے مختص کئے

January 05th, 05:25 pm

نئی دہلی، 5 /جنوری 2021 ۔ پرائم منسٹرس سٹیزن اسسٹینس اینڈ ریلیف اِن ایمرجنسی سیچویشنس یعنی ہنگامی حالات میں وزیر اعظم شہری تعاون و راحت رسانی (پی ایم کیئرس) فنڈ ٹرسٹ، ملک میں عوامی صحت مراکز کے اندر اضافی 162 مخصوص پریشر سونگ ایڈزارپشن (پی ایس اے) میڈیکل آکسیجن جنریشن پلانٹس کی تنصیب کے لئے 201.58 کروڑ روپئے مختص کررہا ہے۔